image
Thursday, May 9 2024 | Time 03:03 Hrs(IST)
National

کسان نئے زراعتی قوانین کا متبادل پیش کریں: تومر

کسان نئے زراعتی قوانین کا متبادل پیش کریں: تومر

نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے اتوار کے روز احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں سے زراعتی اصلاحات کے تین قوانین کو منسوخ کرنے کی ضد چھوڑ کر ان کا متبادل پیش کرنے کی درخواست کی مسٹر نریندر سنگھ تومر نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل پر کھلے ذہن سے بات کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 جنوری کو ہونے والی بات چیت میں کسان تنظیمیں تینوں زراعتی قوانین کے سلسلے میں نقطہ وار بات چیت کریں اور ان قوانین کا متبادل پیش کریں۔ سپریم کورٹ نے ان قوانین پر عمل درآمد روک دی ہے۔ ایسی صورتحال میں کسان تنظیم کو ٹھوس متبادل پیش کرنا چاہئے۔
وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت پورے ملک کے مفاد میں کوئی قانون بناتی ہے۔ ملک کے بیشتر کسان، سائنس دان اور زراعت سے وابستہ افراد اس کے ساتھ ہیں، لیکن کسان تنظیمیں اپنی ضد چھوڑنے کا نام نہیں لے رہی ہیں اور وہ اپنے مطالبے پر اڑے ہوئے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے کسان تنظیموں سے ایک بار نہیں، بلکہ نو بار گھنٹوں تک بات چیت کی ہے۔ کسانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ قوانین پر نقطہ وار بات کریں۔ اگر ان کے پاس کوئی تجویز ہے تو حکومت ان میں ترمیم کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی کسان تنظیموں سے نقطہ وار بحث کرنے کی درخواست کی تھی لیکن ٹھوس جواب نہیں ملا ۔پھر حکومت نے کچھ نکات کی نشاندہی کی اور منڈی، تاجروں کے رجسٹریشن اور معاہدے کی کاشتکاری کے متعدد طریقوں کی تجویز پیش کی۔ کسانوں اور تاجروں کے مابین تنازعہ کی صورت میں ایس ڈی ایم کی عدالت کے بجائے عدالت کا متبادل بھی دیا گیا تھا۔
وزیر زراعت نے کہا کہ پرالی جلانے اور بجلی کے قوانین مستقبل کے معاملے ہیں، لیکن حکومت نے ان پر بھی بات کی ہے۔
یو این آئی۔م ش۔ 1635

خاص خبریں
چوتھے مرحلے میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا:مودی

چوتھے مرحلے میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا:مودی

حیدرآباد 8 مئی (یواین آئی)وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دس سال پہلے کی کانگریس کی مرکزی حکومت کے گناہوں کو کوئی نہیں بھول سکتا، ہر چند دن بعد ہزاروں کروڑ روپے کا ایک گھوٹالہ سامنے آتا تھا۔

...مزید دیکھیں
پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

رائے بریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی حمایت میں بدھ کو ان کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں شاندار روڈ شو کر کے عوام سے اپنے بھائی کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ راہل گاندھی ہی ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
پریوار وادیوں کی ہوگی ہار، پھر کھلے گا کمل:امت شاہ

پریوار وادیوں کی ہوگی ہار، پھر کھلے گا کمل:امت شاہ

قنوج:08مئی(یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ موجودہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) جیسے پریوار وادی پارٹیوں کا عوام صفایا کریں گے اور ملک کو ترقی کے راستے پر لے جانے والے نریندر مودی کی تیسری باری وزیر اعظم عہدے پر فائز کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پرینکا نے بھائی راہل کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی

پرینکا نے بھائی راہل کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی

رائےبریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس کنبے کے وقار سے جڑے رائے بریلی پارلیمانی حلقے میں کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں ان کی بہن اور پارٹی سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر خوب حملہ کیا۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں بنگال کی چار سیٹوں پر 77.53فیصد پولنگ ہوئی

تیسرے مرحلے میں بنگال کی چار سیٹوں پر 77.53فیصد پولنگ ہوئی

کلکتہ8مئی (یواین آئی)پہلے اور دوسرے مرحلے کی طرح تیسرے مرحلے میں بھی بنگال میں ووٹنگ کی شرح 2014اور 2019 کے مقابلے کم ووٹنگ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
سیم پترودا  کا اوورسیز کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ

سیم پترودا کا اوورسیز کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ

نئی دہلی، 8 مئی (یو این آئی) انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے ہندوستانیوں کی شکل کا غیر ملکی لوگوں سے موازنہ کرنے کے اپنے بیان پر تنازعہ کے درمیان بدھ کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

...مزید دیکھیں

لکھنؤ سپر جائنٹس نے سن رائزرز حیدرآباد کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا

حیدرآباد، 8 مئی (یو این آئی) آیوش بدونی ناٹ آؤٹ (55) اور نکولس پورن ناٹ آؤٹ (48) کی اننگز کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے سن رائزرز حیدرآباد کو 57ویں میچ میں بدھ کے روزجیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔

...مزید دیکھیں
سیم پترودا  کا اوورسیز کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ

سیم پترودا کا اوورسیز کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ

08 May 2024 | 9:21 PM

نئی دہلی، 8 مئی (یو این آئی) انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے ہندوستانیوں کی شکل کا غیر ملکی لوگوں سے موازنہ کرنے کے اپنے بیان پر تنازعہ کے درمیان بدھ کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مسٹر پترودا نے ملک کے مختلف حصوں کے باشندوں کا ان کی شکل کی بنیاد پر غیر ملکی نژاد لوگوں سے موازنہ کیا تھا۔

عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

08 May 2024 | 11:46 AM

ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) اے میرے دل کہیں اور چل جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکارطلعت محمود 24 فروری 1924 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ طلعت محمود کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا اور پندرہ سال کی عمر میں ہی انھوں نے لکھنؤ ریڈیو سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا۔

پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

08 May 2024 | 9:42 PM

رائے بریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی حمایت میں بدھ کو ان کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں شاندار روڈ شو کر کے عوام سے اپنے بھائی کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ راہل گاندھی ہی ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image