Saturday, Sep 25 2021 | Time 11:34 Hrs(IST)
National

سنسد ٹی وی پارلیمانی جمہوریت سے لوگوں کوجوڑے گا

نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج یہاں جمہوریت کے بین الاقوامی دن کے موقع پر نئے سنسد ٹیلی ویژن چینل کاافتتاح کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ ٹیلی ویژن چینل ملک کے نوجوانوں اور دیگرلوگوں کو پارلیمانی جمہوریت سے زیادہ مضبوطی سے جوڑنے اور انہیں شہریوں کے فرض کااحساس دلانے میں اہم کرداراداکرے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں منعقدہ ایک پروگرام میں لوک سبھا ٹی وی اور راجیہ سبھا ٹی وی چینلوں کو ضم کر کے بنائے گئے اس چینل کو ان تین شخصیات نے مشترکہ طور سے ریموٹ کابٹن دبا کر عوام کووقف کیا اور امید ظاہر کی کہ نیا ٹی وی چینل پارلیمنٹ سے لے کر گرام پنچایت تک ملک کی جمہوریت کی نوعیت اور کام کاج سے عوام کو واقف کرانے کے ساتھ ہی دنیا بھر کی جمہوریت کے ماڈلوں سے بھی واقف کرائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ مجاز معلومات کا بروقت بہاؤ ہماری مقننہ اور منتخب نمائندوں کی جوابدہی میں اضافہ کرتا ہے اور سرکاری اداروں کے کام کاج میں شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔
خاص خبریں
عمران کو ہندوستان کا کرارا جواب، کہا ’فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا‘ ملک ہے پاکستان

عمران کو ہندوستان کا کرارا جواب، کہا ’فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا‘ ملک ہے پاکستان

نیویارک ، 25 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے سامنے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کو ’فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا‘ اور ایک ایسا ملک قرار دیا ہے جو اپنی زمین پردہشت گردی کوحکومتی پالیسی کے تحت تحفظ فراہم کرتا ہے ، جس سے پورے خطے اور دنیا بھر کے ممالک متاثرہیں۔

...مزید دیکھیں
ترکی کے عراق میں واقع فوجی کیمپ پر میزائل حملے

ترکی کے عراق میں واقع فوجی کیمپ پر میزائل حملے

انقرہ ، 25 ستمبر (یو این آئی/اسپوتنک) عراق کے شمالی صوبے نینوی میں ترکی کے فوجی کیمپ پر میزائل داغے گئے ہیں ، تاہم جانی و مالی نقصانات کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
افغانستان میں پاکستان کے کردار پرکواڈ کی گہری نظر

افغانستان میں پاکستان کے کردار پرکواڈ کی گہری نظر

واشنگٹن ، 25 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جوزف آر بائیڈن کے درمیان دو طرفہ چوٹی کانفرنس اور انڈو پیسیفک خطے کے تعلق سے قائم کواڈرینگولر فریم ورک (کواڈ) کی چوٹی کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال ، بنیاد پرستی ،دہشت گردی اور پاکستان کے کردار پر سنجیدگی سے غور کیا گیا ۔

...مزید دیکھیں
ایران میں کورونا کے 15 ہزار سے زائد نئے کیسز

ایران میں کورونا کے 15 ہزار سے زائد نئے کیسز

تہران ،25 ستمبر (یو این آئی) ایران میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 15،294 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 55 لاکھ آٹھ ہزار 885 ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان، جاپان ، آسٹریلیا ایک آزاد ، کھلے ، جامع انڈو پیسیفک خطے کے لیے پرعزم

ہندوستان، جاپان ، آسٹریلیا ایک آزاد ، کھلے ، جامع انڈو پیسیفک خطے کے لیے پرعزم

واشنگٹن، 23 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے چار رکنی اتحاد کے دو اہم اراکین آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے اعظم سے آج یہاں امریکی صدر جوزف آر بائیڈن کی میزبانی میں کواڈرینگولر فریم ورک (کواڈ) کے پہلے سربراہی اجلاس سے قبل ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
روہنی کورٹ میں فائرنگ میں تین ہلاک

روہنی کورٹ میں فائرنگ میں تین ہلاک

نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) گینگسٹر جتیندر عرف گوگی پر دہلی کے روہنی کورٹ احاطے میں دو شرپسندوں نے حملہ کیا اور پولیس کے ساتھ مقابلے میں گوگی سمیت تین افراد مارے گئے روہنی کے ڈپٹی پولس کمشنر نے بتایا کہ گوگی کو تہاڑ جیل میں قید کیا گیا تھا جسے جمعہ کو پیشی کے لئے لایا گیا تھا۔

...مزید دیکھیں
حکومت کورونا سے تباہ حال خاندانوں کے حقوق کو مار رہی ہے: کانگریس

حکومت کورونا سے تباہ حال خاندانوں کے حقوق کو مار رہی ہے: کانگریس

نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کورونا سے متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے اور ان لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے کے بجائے جن کے خاندان اس وبائی امراض کی وجہ سے اکھڑ گئے ہیں ، ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ لاکھوں خاندان کورونا کی وجہ سے برباد ہو چکے ہیں اور ان کی مدد کرنے کے بجائے حکومت ان کے واجب الادا پیسے کو بھی مار رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی یو این جی اے اجلاس کے لیے نیویارک پہنچے

25 Sep 2021 | 11:06 AM

واشنگٹن ، 25 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی امریکی دورے کا پہلا مرحلہ دارالحکومت واشنگٹن میں پورا کرنے کے بعد ہفتہ کے روز نیویارک پہنچے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ڈیزل 20 پیسے مہنگا ہوا، پیٹرول 19 ویں دن بھی مستحکم

25 Sep 2021 | 11:26 AM

نئی دہلی ، 25 ستمبر(یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے درمیان ہفتہ کے روز گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔