image
Thursday, May 2 2024 | Time 03:39 Hrs(IST)
National

بی جے پی نے کیجریوال کو قتل کرنے کی سازش کی: سسودیا

بی جے پی نے کیجریوال کو قتل کرنے کی سازش کی: سسودیا

نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) گجرات اور دہلی کارپوریشن انتخابات میں اپنی شکست سے اتنی خوفزدہ ہے کہ اس نے اب وزیر اعلی اروند کیجریوال کو قتل کرنے کی سازش شروع کر دی ہے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر مسٹر سسودیا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گجرات اور کارپوریشن کھونے کے خوف سے تنگ آکر بی جے پی اب پارٹی کے قومی کنوینر مسٹر کیجریوال کو مارنے کی سازش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایم پی منوج تیواری کھلے عام اروند کیجریوال کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مسٹر کیجریوال کو بدنام کرنے کی بی جے پی کی تمام سازشیں ناکام ہونے کے بعد اب وہ انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کو کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے، انہیں گرفتار کرکے یہ پوچھنا چاہئے کہ انہیں اس سازش کے بارے میں کیا معلوم تھا۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن اور گجرات اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو زبردست عوامی حمایت مل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔ ایسے میں شکست کا خوف بی جے پی پر اس حد تک حاوی ہو گیا ہے کہ وہ بوکھلا گئی ہے۔ اس الیکشن سے پہلے بی جے پی والوں نے مسٹر کیجریوال کو بدنام کرنے کی بہت سازشیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال پر حملہ ہوسکتا ہے۔ بڑا سوال یہ ہے کہ مسٹر تیواری کو کیسے پتہ چلا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال پر حملہ ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اس معاملے کی شکایت الیکشن کمیشن سے کریں گے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے اور مسٹر کیجریوال کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بی جے پی ایم پی تیواری کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
میزائل پر مبنی ا سمارٹ ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

میزائل پر مبنی ا سمارٹ ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کو نئی پیڑھی کے میزائل پر مبنی لائٹ اسمارٹ ٹارپیڈو سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ سے کیے گئے اس ٹیسٹ سے بحریہ کی اینٹی سب میرین وارفیئر صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اب بحریہ اس سسٹم کے ذریعے روایتی رینج سے زیادہ فاصلے پر حملہ کر سکے گی  اسے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 01 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح مودی ان واقعات پر خاموش ہیں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کرناٹک میں سب کچھ جاننے کے باوجود انہوں نے جنسی استحصال کے ملزم کے لیے عوام سے ووٹ مانگے۔

...مزید دیکھیں
بم کی دھمکی سے دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں خوف و ہراس، پولیس نے اسے افواہ قرار دیا

بم کی دھمکی سے دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں خوف و ہراس، پولیس نے اسے افواہ قرار دیا

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) بم کے ذریعے دہشت گردانہ حملے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد بدھ کو نوئیڈا اور غازی آباد کے ساتھ ساتھ دہلی کے کئی اسکولوں میں لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا لیکن بعد میں پولیس اور حکومت نے اسے افواہ قرار دیا ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کئی اسکولوں کو بم سے حملے کی دھمکی والی ای میل موصول ہوئی ہے  دھمکی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کا 10 سالہ دور کارکنوں کے ساتھ ناانصافی کا دور تھا: کانگریس

مودی حکومت کا 10 سالہ دور کارکنوں کے ساتھ ناانصافی کا دور تھا: کانگریس

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 10 سالہ دور اقتدار اور خاص طور پر دوسرے دور کو مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کا دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں مزدوروں کے مفاد میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے پارٹی کا ماننا ہے کہ مودی حکومت کے دونوں ادوار میں کارکنوں کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑ نے گجرات اور مہاراشٹر کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد دی

دھنکھڑ نے گجرات اور مہاراشٹر کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے مہاراشٹر اور گجرات کے باشندوں کو ان کے ریاستی یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کووڈ کے ٹیکے سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن، ضمنی اثرات کی تحقیقات کا مطالبہ

کووڈ کے ٹیکے سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن، ضمنی اثرات کی تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) کورونا کی خوفناک بیماری کی رو تھام کے لئے تیارکردہ کوویشیلڈ ویکسین کے مضر اثرات کی جانچ کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو بدھ کے روز ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی، دہلی کے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا اور طلباء کو بحفاظت گھر بھیج دیا گیا۔

...مزید دیکھیں

دہشت گرد پنوں کو بچانے کے لیے امریکہ ہندوستان پر دباؤ بڑھا رہا ہے

01 May 2024 | 6:57 PM

واشنگٹن یکم مئی (یو این آئی) امریکہ خالصتانی علیحدگی پسند رہنما گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی مبینہ سازش کے سلسلے میں ہندوستان پر دباؤ بڑھا رہا ہے اور واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی تشویش براہ راست اور اعلیٰ سطح پر ظاہر کرے گا۔

image