image
Sunday, Apr 28 2024 | Time 13:21 Hrs(IST)
National

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔
جمعرات کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں اگنی ویر سے متعلق ایک سوال پر بات کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا، "اس سوال کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ فوج میں یوتھ فلنیس ہونی چاہیے۔ ہماری فوج کے جوانوں کی عمریں 30، 35، 40 یا 50 سال کی رہی ہیں۔ لیکن جب ہمارے 18 یا 20 سال کےجوان اگنی ویر میں ہوں گے تو میرے خیال میں خطرہ مول لینے کا جذبہ جوانوں میں زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے نوجوانوں کو بھی ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنی چاہیے۔ ایسے نوجوانوں کو اگنی ویر کے طور پر بھرتی کیا جا رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے اگنی ویروں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے مستقبل سے کھلواڑ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس بات کی پختہ ضمانت ہے کہ نظام میں جو بھی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں وہ ضرور کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسکیم میں کوئی کمی نظر آتی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو حکومت اسے بہتر کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1944

خاص خبریں
سدارامیا نے ریوانا کے فحش ویڈیو کی ایس آئی ٹی تحقیقات کا حکم دیا

سدارامیا نے ریوانا کے فحش ویڈیو کی ایس آئی ٹی تحقیقات کا حکم دیا

بنگلورو، 28 اپریل (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جنتا دل-ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریوانا سے متعلق فحش ویڈیو معاملے میں فیصلہ کن کارروائی کی ہے اور پریشان کن الزامات کی جانچ کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری پر من مانی کرنے اور دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

...مزید دیکھیں
کینیا میں سیلاب سے ملک بھر میں 76 افراد ہلاک

کینیا میں سیلاب سے ملک بھر میں 76 افراد ہلاک

نیروبی، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) کینیا میں حالیہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
نائیجیریا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے 19 بچے ہلاک

نائیجیریا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے 19 بچے ہلاک

ابوجا، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست اداماوا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے اب تک کم از کم 19 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

بیروت، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) لبنان کے جنوبی شہر سیربن پر ہفتہ کو اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
انڈونیشیا میں 6.5 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا میں 6.5 شدت کا زلزلہ

جکارتہ، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں ہفتہ کی شام زیرسمندر 6.5 شدت کے زلزلے کے باوجود کوئی بڑی لہریں نہیں اٹھیں۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالرپر

زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالرپر

ممبئی، 28 اپریل (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ میں کمی کی وجہ سے 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر2.83 ارب ڈالر کم ہوکر مسلسل دوسرے ہفتے گرتا ہوا 640.3 ارب ڈالررہ گیا۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

28 Apr 2024 | 11:29 AM

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری پر من مانی کرنے اور دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

راجستھان لکھنؤ کو شکست دینے کے بعد پلے آف کے قریب

27 Apr 2024 | 11:42 PM

لکھنؤ، 27 اپریل (یو این آئی) لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف سست فیلڈنگ اور کیچ گرانے کی قیمت شکست کے ساتھ چکانی پڑی جب سنجو سیمسن (71 ناٹ آؤٹ) اور دھرو جریل (52) کے درمیان سنچری پارٹنرشپ کی بدولت راجستھان رائلز نے نوابوں کو ان کے گھر پر شکست دے کر پلے آف کے لئے اپنی جگہ تقریباً یقینی کر لی۔

image