image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 07:14 Hrs(IST)
National

ہندوستان کے انتخابی عمل کے تقدس کو سرحد پار ایجنٹوں سے فقیدالمثال خطرات کا سامنا:ششی شیکھر ویمپتی

ہندوستان کے انتخابی عمل کے تقدس کو سرحد پار ایجنٹوں سے فقیدالمثال خطرات کا سامنا:ششی شیکھر ویمپتی

نئی دہلی، 16اپریل (یو این آئی)ڈیجیٹل ہیرا پھیری سے متصف غیر ملکی مداخلت، انفرادی انتخابات کے نتائج اور جمہوری اداروں پر وسیع تر اعتماد کے لیے خطرے کا باعث بنتی ہے  سیاسی جماعتوں، میڈیا اداروں، سول سوسائٹی اور شہریوں کو انتخابی عمل کے تقدس کے دفاع کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے  چونکہ ہندوستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، اس لئے آج کئے گئے اقدامات نہ صرف ہماری جمہوریت کے مستقبل کا تعین کریں گے بلکہ دنیا بھر کی جمہوریتوں کے لیے ایک مثال بھی قائم کریں گے غیر ملکی مداخلت کے خلاف جنگ ان ابھرتے ہوئے خطرات کے سامنے ہماری جمہوری اقدار کے لچیلے پن کا ثبوت ہے  یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے ہندوستان کو ایک خودمختار، جمہوری ملک کے طور پر اپنے مستقبل کی حفاظت کے لیے جیتنا ضروری ہے۔ یہ جمہوریت کی بنیاد کے تحفظ کے لیے چوکسی، اتحاد اور فعال اقدامات کرنے کا صحیح وقت ہے۔ اب عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ان خیالات کا اظہارپرسار بھارتی کے سابق سی ای اوششی شیکھر ویمپتی نے یہاں جاری مضمون میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہندوستانی پارلیمنٹ کے انتخابات عالمی ذرائع ابلاغ جیسے فنانشل ٹائمز، بلومبرگ، الجزیرہ، یو کے گارجیئن، دی اکانومسٹ میگزین اور دیگر کی مداخلت کا مرکز بن گئے ہیں۔ میڈیا آو¿ٹ لیٹس میں ان مداخلتوں کے لہجے اور انداز میں ہندوستانی جمہوریت کی صحت کے تعلق سے مایوسی کے اظہار سے لے کر اس کے مستقبل کے بارے میں خوفناک پیشین گوئیاں کرنے تک بہت کچھ مشترک ہے۔ خاص طور پر تشویش کی بات وہ انداز ہے جس میں عالمی میڈیا کی مداخلتوں نے ہندوستان میں سیاسی فالٹ لائنوں کو بڑھا چڑھاکر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ شمال اور جنوب کی تقسیم کا تصور کرنے سے لے کر آزاد آئینی اداروں جیسے عدلیہ اور انتخابی نگراں اداروں کی سالمیت کو نقصان پہنچانے تک، ان غیر ملکی مداخلتوں نے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جانے سے قبل ہی انتخابی نتائج کے منصفانہ ہونے پر سوالیہ نشان کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔
مسٹر ششی نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں وہی کھلاپن جو ہندوستان جیسی جمہوریتوں کا تصور سامنے لاتا ہے اور اسے خوش حال بناتا ہے، وہ متضاد طور پر تکلیف دہ بن گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان ان جدید ترین غیر ملکی مداخلت کی مہموں کا ہدف بن گیا ہے، جو انٹرنیٹ کی وسیع رسائی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کی طاقت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بھارت اس میں اکیلا نہیں ہے، کیونکہ اس طرح کی متعدد غیر ملکی مداخلت کی کارروائیوں نے دنیا بھر میں انتخابی عمل کے تقدس کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مثال کے طور پر کینیڈا اور آسٹریلیا میں ایسی کارروائیاں انتہا پر پہنچ گئی ہیں، جس میں چینی اثر و رسوخ والی فنڈنگ اور پروپیگنڈا پھیلانے کے دستاویزی معاملات اجاگر ہوئے ہیں۔
پرسار بھارتی کے سابق سی ای او نے کہا کہ ان کارروائیوں کی حکمت عملی پریشان کن حد تک اثرانداز ہونے والی ہے، جن میں غلط معلومات پھیلانا، اختلاف کا بیج بونا اور سیاسی نتائج کو باریکی کے ساتھ متاثر کرنا شامل ہیں۔ یہ سب کام رڈار کے نیچے رہ کر کئے جاتے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہی پلے بک ہندوستان میں بھی تعینات کیا گیا ہے، جہاں مائیکروسافٹ نے ڈیپ- فیک اور اے آئی کے بدنیتی پر مبنی استعمال کے ذریعے چین سے ہندوستانی انتخابات کو لاحق خطرات کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ کینیڈا میں تارکین وطن اور سیاسی شخصیات پر اثر انداز ہونے کی خفیہ کوششوں کی اطلاعات نے تشویش کو جنم دیا ہے۔ اسی طرح آسٹریلیا نے اپنی سیاسی خودمختاری پر غیر ملکی مداخلت کے مضمرات کا سامنا کیا ہے، جس کی وجہ سے پالیسی میں اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں اور جاسوسی اور غیر ملکی مداخلت کے خلاف قوانین کو مضبوط بنانا پڑا ہے۔ یہ مثالیں محض چند انحرافات نہیں ہیں بلکہ ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہیں جو چین جیسے ملکوں نے اپنے جغرافیائی سیاسی مفادات کے مطابق عالمی نظام کو انتہائی نکتہ رسی سے نئی شکل دینے کے لیے استعمال کی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جمہوری نظاموں میں موجود کھلے پن اور آزادیوں کا استحصال کرتے ہوئے یہ کارروائیاں نہ صرف خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی ہیں بلکہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی جیسے جمہوری طور پر منتخب رہنماو¿ں کے خلاف بے اطمینانی کے بیج بونے کی کوشش کرتے ہوئے جمہوری اداروں پر اعتماد کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، متحرک تارکین وطن اور متنوع و کھلے میڈیا منظرنامے کے طور پر ہندوستان خاص طور پر خطرات کی زد میں ہے۔ ہندوستان میں دنیا کا سب سے بڑا انتخابی عمل جاری ہے۔ یہ چیلنج جتنا پیچیدہ ہے اتنا ہی ضروری بھی ہے۔ ہندوستان کا انتہائی مسابقتی میڈیا منظر نامہ، اظہار خیال کی آزادی اور سیاسی وابستگی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مبالغہ آمیز میڈیا رپورٹوں اور پولرائزیشن والے سوشل میڈیا پوسٹوں سے متاثر کلک- بیٹ جرنلزم کے وسیع کلچر کے ساتھ غیرملکی مداخلت اور غلط اطلاعاتی مہمات کے لیے زرخیز زمین بن گیا ہے۔
مسٹر ششی نے کہا کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ پراکسیز کے ذریعے کی جانے والی چینی فنڈنگ نے ہندوستانی میڈیا آو¿ٹ لیٹس میں اپنی راہ بنالی ہے، جو انتہائی ہوشیاری کے ساتھ بیانیہ کو تبدیل کررہی ہے اور رائے عامہ کو متاثر کررہی ہے۔ نیوز کلک کو غیر ملکی فنڈنگ اور چین سے وابستہ تاجروں کے ساتھ روابط کا حالیہ معاملہ اس کی ایک اہم مثال ہے۔ عیاری سے کام لیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کو جعلی ویڈیوز اور ڈیپ فیک مشمولات کو پھیلانے کے لیے ہتھیار بنا لیا گیا ہے، جس سے سچائی اور افسانہ طرازی کے درمیان کی لکیریں دھندلی ہوگئی ہیں۔ وزیر اعظم مودی اس طرح کے ڈیپ فیک کا شکار ہوئے ہیں۔ وہاٹس ایپ جیسی ذاتی پیغام رسانی والی ایپلی کیشنز کے ذریعے غلط معلومات کے بے تحاشہ پھیلاو¿ نے انتخابی عمل میں اعتماد کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ رائے دہندگان کو گمراہ کرنے والے حربوں کا پتہ لگانا مشکل بنادیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستانی سیاست پر ان اقدامات کے نتائج بہت دور رس ہیں۔ معلومات کے ماحولیاتی نظام میں ہیرا پھیری کرکے، غیر ملکی عناصر گھریلو پلیئرز کی متعصبانہ سیاسی بیان بازی کا سہارا لے کر ہندوستان میں سماجی تقسیم کو بڑھا رہے ہیں۔ مایوس سیاسی جماعتیں اور سیاست دان جو ”زمین کو جھلس دینے“ کے حربے کا استعمال کر رہے ہیں انھیں اس بات کا احساس کم ہی ہے کہ ہندوستانی جمہوریت کی صحت کے بارے میں ان کے مبالغہ آمیز اعلانات کا غیر ملکی عناصر ہندوستان کے جمہوری تانے بانے کو کمزور کرنے کے لیے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ عمل جمہوریت کے جوہر، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے نتائج پر اعتماد کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ ہندوستان کے انتخابی عمل کے تقدس کو سرحد پار ایجنٹوں کے ذریعہ ٹیکنالوجی کے بدنیتی پر مبنی استعمال سے بے مثال خطرات کا سامنا ہے، یہ فوری اور فیصلہ کن مداخلت کا وقت ہے۔ معلومات کی ترسیل میں موجود کمزوریوں کے خلاف اور انتخابی تقدس کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی الیکشن کمیشن کو دیگر سرکاری اور غیر سرکاری حصص داروں کے ساتھ مل کر ان کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرنی چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے کردار کے حوالے سے زیادہ تر توجہ مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ پر مرکوز رہی ہے، جبکہ غیر ملکی مداخلت پر بہت کم توجہ دی گئی ہے۔ غیر ملکی مداخلت اور غلط معلومات سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہندوستانی الیکشن کمیشن کو سرگرمی کے ساتھ ووٹروں کو جعلی خبروں، بدنیتی پر مبنی ویڈیوز اور ڈیپ فیک میڈیا کی پہچان کرکے انھیں ختم کرنے کے لیے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کے فیکٹ چیک یونٹس کو مو¿ثر ٹولز اور وسیع صلاحیت کے ساتھ بااختیار بنانا الیکشن کمیشن کی مضبوطی کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت کے لیے اہم ہے۔ اس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز پر یہ بات بالکل واضح ہو جائے گی کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بغیر حفاظتی تدابیر کے اے آئی جیسی ٹیکنالوجیز کے استعمال میں تجربات کے لیے پیٹری- ڈش نہیں بنے گی۔ یہ لمحہ غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے پروپیگنڈے کے اثر کو کم کرنے کے لیے فنڈنگ کے ذرائع کی شفافیت کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔ غیر ملکی اثر و رسوخ والی کارروائیوں کی نگرانی اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مخصوص ٹاسک فورس سرحد پار سے ہندوستانی جمہوریت کو درپیش ڈیجیٹل خطرات سے نمٹنے کے لیے کافی مددگار ثابت ہوگی۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

خاص خبریں
مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

سری نگر،29اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ بھاجپا موجودہ حالات سے گھبرا ئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے چرار شریف میں آستانہ عالیہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا عمر عبداللہ کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی یا الیکشن پروگرام کے سلسلے میں نہیں بلکہ صرف حاضری دینا آیا ہوں ۔

...مزید دیکھیں
ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست پر جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے مسٹر سورین مبینہ زمین گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً تین ماہ سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں یہ حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس معاملے اگلی سماعت کے لئے اگلے ہفتے لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے:  آپ

کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے: آپ

نئی دہلی، 29 اپریل ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل میں بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دہلی کے دو کروڑ عوام کی فکر ہے آپ کے لیڈر اور دہلی کابینہ کی وزیر آتشی سنگھ نے پیر کو تہاڑ جیل میں مسٹر کیجریوال کے ساتھ اپنی ملاقات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بھی انہیں اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے  انہوں نے کہا کہ جیل کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم اور محلہ کلینک کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ۔

...مزید دیکھیں
راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

لکھنؤ:29اپریل(یواین آئی) وزیر دفاع و مقامی ایم پی راجناتھ سنگھ نے پیر کو بی جے پی ہیڈکوارٹر سے روڈ شو نکالنےکے بعدلکھنؤ پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا راجناتھ نے کلکٹریٹ دفتر پہنچ کر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی و پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے وزیر دفاع نے مندر میں ماتھا ٹیکا ۔

...مزید دیکھیں
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم  کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی ، 29 /اپریل (یو این آئی ) مقدس سفر حج 2024 پر جانے والے عازمین کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے علاقہ وار دی جانے والی حج سے متعلق تربیت کے سلسلے میں دہلی سے بغیر محرم کے حج کے مقدس سفر حج پر جانے والی 34 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے29/اپریل2024کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر اس تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کلپنا سورین نے گنڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

کلپنا سورین نے گنڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

رانچی، 29 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی امیدوار کلپنا سورین نے گانڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا وہ انڈیا الائنس کی مشترکہ امیدوار ہیں جھارکھنڈ کی وزیر اعلیٰ چمپئی سورین کلپنا سورین کی نامزدگی کے وقت موجود تھے اس کے علاوہ کابینی وزیر بسنت سورین، وزیر متھلیش ٹھاکر، کانگریس لیڈر اور جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم اور بنا گپتا بھی نامزدگی کے وقت موجود تھے۔

...مزید دیکھیں

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image