image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 13:40 Hrs(IST)
National

لوک سبھا کی 102سیٹوں، سکم اسمبلی انتخابات کے لیے مہم ختم

نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا اور چار ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں لوک سبھا کی 102 اور سکم اسمبلی کی تمام 32 سیٹوں پر 19 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لئے انتخابی مہم بدھ کی شام پانچ بجے ختم ہو گئی۔

کل سات مرحلوں میں کرائے جا رہے ان انتخابات میں لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش، سکم، اڈیشہ اور آندھرا پردیش اسمبلیوں کے لیے انتخابات کرائے جارہے ہیں۔

پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لوک سبھا کی 102 سیٹوں کے لئے ہونے والے انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے کرانے کے لیے الیکشن کمیشن نے 127 جنرل مبصرین، 67 پولیس مبصرین اور 167 اخراجاتی مبصرین کو تعینات کیا ہے۔
خاص خبریں
سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کا حلف نامہ، پتنجلی آیوروید-دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس کے لائسنس معطل

سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کا حلف نامہ، پتنجلی آیوروید-دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس کے لائسنس معطل

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد اتراکھنڈ حکومت نے دیویا فارمیسی اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے 14 مصنوعات کے مینوفیکچرنگ لائسنس کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی  آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 30 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش کے بھنڈ پارلیمانی حلقہ میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

امپھال، 30 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری منی پور سیٹ کے لیے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ میں کار اور لاری کی ٹکر  میں پانچ افراد کی موت

کیرالہ میں کار اور لاری کی ٹکر میں پانچ افراد کی موت

کنور، 30 اپریل (یو این آئی) کیرالہ کے کنور میں پیر کی رات دیر گئے کار اور لاری کے درمیان زبردست ٹکرمیں ایک معصوم بچہ سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افرادکی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
کولمبیا میں فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ، نو فوجی ہلاک

کولمبیا میں فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ، نو فوجی ہلاک

بگوٹا، 30 اپریل (یو این آئی) شمالی کولمبیا میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام نو فوجی مارے گئے۔

...مزید دیکھیں
مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

سری نگر،29اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ بھاجپا موجودہ حالات سے گھبرا ئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے چرار شریف میں آستانہ عالیہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا عمر عبداللہ کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی یا الیکشن پروگرام کے سلسلے میں نہیں بلکہ صرف حاضری دینا آیا ہوں ۔

...مزید دیکھیں

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image