image
Thursday, May 2 2024 | Time 09:57 Hrs(IST)
National

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔
ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ شدید گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لیے ووٹرز صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنز پر پہنچنا شروع ہو گئے۔
تمام 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ کے پہلے دو گھنٹوں میں (9 بجے تک) ووٹنگ کا فیصد درج اس طرح رہا۔
انڈمان اور نکوبار جزائر میں 8.64 فیصد، اروناچل پردیش میں 4.95، آسام میں 11.15، چھتیس گڑھ میں 12.02، جموں و کشمیر میں 10.43، لکشدیپ میں 5.59، مدھیہ پردیش میں 14.12، مہاراشٹر میں 6.98، منی پور 7.63، میگھالیہ 12.96 فیصد، میزورم 9.36 فیصد، ناگالینڈ میں 7.65، پڈوچیری میں 7.49 اور راجستھان میں 10.67، سکم میں 6.63، تمل ناڈو میں 8.21، تریپورہ میں 13.62، اتر پردیش میں 12.22، اتراکھنڈ 10.41، مغربی بنگال میں 15.09 فیصد اور بہار میں 9.23 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں اور بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں

نانداسی پولنگ اسٹیشن پر صبح 7 بجے دوبارہ پولنگ شروع

اجمیر 02 مئی ( یواین آئی ) راجستھان میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت اجمیر پارلیمانی حلقہ کے لیے مسودا اسمبلی حلقہ کے نندسی گاؤں کے بوتھ نمبر 195 پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جمعرات کی صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

ادھوٹھاکرے نے مودی پر تنقید کی

کولہاپور، 02 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شیوسینا (ٹھاکرے) کو جعلی کہنے جیسے بیانات دے کر ملک کے عدالتی نظام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

چین میں سڑک دھنس جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی

گوانگژو، 02 مئی (یو این آئی) جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں ایک ایکسپریس وےکا کچھ حصہ دھنس جانےسے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

پاپوا نیو گنی میں زلزلہ

ہانگ کانگ، 02 مئی (یو این آئی) پاپوا نیو گنی کے جنوب مشرقی حصے میں 101 کلومیٹر دور کمبے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

پیرو میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے

بیجنگ، 02 مئی (یو این آئی) وسطی پیرو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میزائل پر مبنی ا سمارٹ ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

میزائل پر مبنی ا سمارٹ ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کو نئی پیڑھی کے میزائل پر مبنی لائٹ اسمارٹ ٹارپیڈو سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ سے کیے گئے اس ٹیسٹ سے بحریہ کی اینٹی سب میرین وارفیئر صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اب بحریہ اس سسٹم کے ذریعے روایتی رینج سے زیادہ فاصلے پر حملہ کر سکے گی  اسے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 01 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح مودی ان واقعات پر خاموش ہیں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کرناٹک میں سب کچھ جاننے کے باوجود انہوں نے جنسی استحصال کے ملزم کے لیے عوام سے ووٹ مانگے۔

...مزید دیکھیں

نانداسی پولنگ اسٹیشن پر صبح 7 بجے دوبارہ پولنگ شروع

02 May 2024 | 9:30 AM

اجمیر 02 مئی ( یواین آئی ) راجستھان میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت اجمیر پارلیمانی حلقہ کے لیے مسودا اسمبلی حلقہ کے نندسی گاؤں کے بوتھ نمبر 195 پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جمعرات کی صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی۔

image