image
Thursday, May 2 2024 | Time 17:52 Hrs(IST)
National

امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ملک کی ترقی، سلامتی، اتحاد اور خودمختاری کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔
سوشل میڈیا پر پوسٹس کی ایک سیریز میں اروناچل پردیش کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا "اروناچل پردیش آج اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسی حکومت کو منتخب کریں جو ریاست کی ترقی کو تیز کرے اور ملک کے اتحاد اور خودمختاری کو یقینی بنائے۔
انہوں نے سکم کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایسی پارٹی کو ووٹ دیں جو ریاست کو معاشی طور پر مضبوط بنائے اور لوگوں کے مسائل حل کرے۔
وزیر داخلہ نے کہا 'لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے ساتھ ساتھ آج سکم میں اسمبلی انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسی حکومت کے لئے ووٹ دیں جو ریاست کو معاشی طور پر مضبوط کرنے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بہتر سماجی اور جسمانی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے پرعزم ہو۔
مسٹر شاہ نے میزورم، میگھالیہ، منی پور اور ناگالینڈ کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر آئیں اور ایسی حکومت بنانے کے لئے ووٹ دیں جو ریاست کے امن کے لیے پرعزم ہو۔
انہوں نے کہا "جب کہ میزورم، میگھالیہ، منی پور اور ناگالینڈ آج لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈال رہے ہیں، میں ان ریاستوں کی بہنوں اور بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں اور شمال مشرق کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی حمایت کریں ۔ انسانی وسائل کی ترقی اور امن کے لیے پرعزم حکومت کو ووٹ دینے کی لوگوں سے اپیل کریں ۔
ایک دیگر پوسٹ میں مسٹر شاہ نے کہا "لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں انڈمان اور نکوبار جزائر اور لکشدیپ میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسی حکومت کے لئے ووٹ دیں جو سیاحت کی صلاحیت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سیکورٹی کو بڑھا کر مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہو۔
خیال رہے کہ 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ صبح شروع ہوئی۔ اس مرحلے میں 1625 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں بند ہوگا اور ان کی قسمت 4 جون کو کھلے گی۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
میرا ہر لمحہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہے: مودی

میرا ہر لمحہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہے: مودی

آنند، 2 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے آنند میں کہا کہ ان کا ہر لمحہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پراجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو 'اجتماعی عصمت دری' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
مودی کا خط:  جھوٹ کا کوئی اثر نہ  ہونے سے ’آپ مایوس اور پریشان ہیں :   کھڑگے کا

مودی کا خط: جھوٹ کا کوئی اثر نہ ہونے سے ’آپ مایوس اور پریشان ہیں : کھڑگے کا

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ مسٹر مودی نے عوام سے بات چیت کرنے سے متعلق قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدواروں کو جو خط لکھا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بہت مایوس اور پریشان ہیں کیونکہ انہوں نے عوام کے سامنے جو جھوٹ پیش کیا ہے ، اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

کولہاپور، 02 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مراٹھا شترپ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی-ایس پی) کے سپریمو شرد پوار کو ان کے ہی آبائی حلقہ میں 'بھٹکتی آتما' کہہ کر طنز کرنے کے بعد مسٹر پوار نے جمعرات کو کہا کہ مسٹر نریندر مودی کی وجہ سے وزارت عظمیٰ کا وقار داغدار ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
ممتا نے دہلی کے بی جے پی لیڈروں کو مہاجر پرندہ قراردیا

ممتا نے دہلی کے بی جے پی لیڈروں کو مہاجر پرندہ قراردیا

کولکاتہ، 2 مئی (یو این آئی) ترنمول کانگریس کی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابی مہم کے لیے یہاں آنے والے دہلی سمیت ریاست کے باہرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں کو مہاجر پرندہ قرار دیا ہے محترمہ بنرجی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’بی جے پی اور بنگال کا میل اچھا نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
سسودیا نے  ضمانت   کے لئے ہائی کورٹ سے  اپیل کی

سسودیا نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ سے اپیل کی

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے جمعرات کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا مسٹر سسودیا کی ضمانت کی عرضی کو فوری سماعت کے لیے بھیج دیا گیا اور اس کی سماعت 3 مئی کو ہوگی آپ کے لیڈر نے دونوں معاملوں میں ضمانت کی درخواست کی ہے ، جن میں سے ایک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ رجسٹرڈ منی لانڈرنگ سے متعلق ہے اور دوسرے کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی فلسطین کی  کوشش پر نظرثانی کرنے کی  ہندوستان کو امید

اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی فلسطین کی کوشش پر نظرثانی کرنے کی ہندوستان کو امید

نئی دہلی/نیویارک، 02 مئی (یو این آئی) غزہ میں جاری تنازعہ اور امریکی ویٹو کے بعد ہندوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کے لیے فلسطین کی کوشش پر دوبارہ غور کیا جائے گا اور دیگر اراکین اس کی حمایت کریں گے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے ویٹو کے استعمال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے بہرحال نوٹ کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کو مذکورہ ویٹو کی وجہ سے سلامتی کونسل نے منظور نہیں کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

02 May 2024 | 5:34 PM

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پراجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو 'اجتماعی عصمت دری' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

image