image
Thursday, May 2 2024 | Time 17:41 Hrs(IST)
National

کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے: آپ

کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے:  آپ

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے مودی حکومت پر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے۔
آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کام کرنے کا طریقہ کار اور ان کے لیڈروں کے کام کرنے کا طریقہ کسی کی جان لینے کی حد تک سازشوں کا باعث بن سکتا ہے۔ مسٹر کیجریوال کے خلاف جاری کارروائی کو دیکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ ان کے خلاف ایک گہری سازش رچی گئی ہے اور جیل میں ان کے ساتھ کوئی بھی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ تین بار منتخب ہونے والے وزیر اعلیٰ کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ، ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو دہشت گردوں کی طرح ملنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ جیل قوانین کے مطابق کسی بھی قیدی کی صحت اور خوراک سے متعلق کوئی بھی معلومات عام نہیں کی جا سکتی ہیں۔ جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر کیجریوال کے جھوٹے ڈائیٹ چارٹ کو کس بنیاد پر میڈیا میں عام کیا؟ اس کے پیچھے کیا سازش ہے؟ کیا ای ڈی جیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسٹر کیجریوال کو کسی بہانے زہر دے کر مارنے کی سازش کر رہی ہے؟
مسٹر سنجے سنگھ نے کہا کہ مسٹر کیجریوال پچھلے 30 برسوں سے ذیابیطس کے مریض ہیں اور انسولین لیتے ہیں۔ انسولین کسی بھی ذیابیطس کے مریض کے لیے بہت اہم دوا ہے۔ اگر اسے وقت پر انسولین نہ دی جائے تو وہ مر سکتا ہے۔ وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے کہنے پر دہلی کے وزیر اعلیٰ کی جان سے کھیلا جا رہا ہے۔ ایمس جیسے بڑے اسپتالوں میں بڑے مجرموں کا علاج ہوتا ہے، لیکن جیل انتظامیہ تین بار منتخب ہونے والے وزیر اعلیٰ کو انسولین فراہم نہیں کر رہی ہے۔
آپ کے لیڈر نے کہا کہ ہم جلد ہی صدر جمہوریہ اور الیکشن کمیشن سے مسٹر کیجریوال کی زندگی کے ساتھ کھیلنے کی شکایت کریں گے۔ ہم جیل انتظامیہ اور ای ڈی حکام کو معطل کرنے کا مطالبہ کریں گے جو ہمارے لیڈر کو بدنام کرنے اور ان کی زندگی سے کھیلنے کی سازش میں ملوث ہیں۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پراجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو 'اجتماعی عصمت دری' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
مودی کا خط:  جھوٹ کا کوئی اثر نہ  ہونے سے ’آپ مایوس اور پریشان ہیں :   کھڑگے کا

مودی کا خط: جھوٹ کا کوئی اثر نہ ہونے سے ’آپ مایوس اور پریشان ہیں : کھڑگے کا

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ مسٹر مودی نے عوام سے بات چیت کرنے سے متعلق قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدواروں کو جو خط لکھا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بہت مایوس اور پریشان ہیں کیونکہ انہوں نے عوام کے سامنے جو جھوٹ پیش کیا ہے ، اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

کولہاپور، 02 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مراٹھا شترپ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی-ایس پی) کے سپریمو شرد پوار کو ان کے ہی آبائی حلقہ میں 'بھٹکتی آتما' کہہ کر طنز کرنے کے بعد مسٹر پوار نے جمعرات کو کہا کہ مسٹر نریندر مودی کی وجہ سے وزارت عظمیٰ کا وقار داغدار ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
ممتا نے دہلی کے بی جے پی لیڈروں کو مہاجر پرندہ قراردیا

ممتا نے دہلی کے بی جے پی لیڈروں کو مہاجر پرندہ قراردیا

کولکاتہ، 2 مئی (یو این آئی) ترنمول کانگریس کی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابی مہم کے لیے یہاں آنے والے دہلی سمیت ریاست کے باہرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں کو مہاجر پرندہ قرار دیا ہے محترمہ بنرجی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’بی جے پی اور بنگال کا میل اچھا نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
سسودیا نے  ضمانت   کے لئے ہائی کورٹ سے  اپیل کی

سسودیا نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ سے اپیل کی

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے جمعرات کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا مسٹر سسودیا کی ضمانت کی عرضی کو فوری سماعت کے لیے بھیج دیا گیا اور اس کی سماعت 3 مئی کو ہوگی آپ کے لیڈر نے دونوں معاملوں میں ضمانت کی درخواست کی ہے ، جن میں سے ایک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ رجسٹرڈ منی لانڈرنگ سے متعلق ہے اور دوسرے کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی فلسطین کی  کوشش پر نظرثانی کرنے کی  ہندوستان کو امید

اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی فلسطین کی کوشش پر نظرثانی کرنے کی ہندوستان کو امید

نئی دہلی/نیویارک، 02 مئی (یو این آئی) غزہ میں جاری تنازعہ اور امریکی ویٹو کے بعد ہندوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کے لیے فلسطین کی کوشش پر دوبارہ غور کیا جائے گا اور دیگر اراکین اس کی حمایت کریں گے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے ویٹو کے استعمال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے بہرحال نوٹ کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کو مذکورہ ویٹو کی وجہ سے سلامتی کونسل نے منظور نہیں کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
آپ  نے 'ووٹ کے ذریعے جیل کا جواب' دستخطی مہم شروع کی

آپ نے 'ووٹ کے ذریعے جیل کا جواب' دستخطی مہم شروع کی

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ ) نے جمعرات کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف 'جیل کا جواب ووٹ کے ذریعے' دستخطی مہم شروع کی۔

...مزید دیکھیں
مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

02 May 2024 | 5:34 PM

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پراجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو 'اجتماعی عصمت دری' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

image