image
Thursday, May 2 2024 | Time 18:51 Hrs(IST)
National

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت ومخالفت نہیں کرتا:مولانا محمد فضل الرحیم مجددی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت ومخالفت نہیں کرتا:مولانا محمد فضل الرحیم مجددی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے صاف لفظوں میں وضاحت کی ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کبھی کسی سیاسی جماعت کی مخالفت یا حمایت نہیں کرتا یہ وضاحت بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے اپنے وضاحتی بیان میں کی ہے انہوں نے کہا کہ بورڈ کے نائب صدر پرو فیسر ڈاکٹر سید علی محمد نقوی کی طرف سے بی جے پی کی حمایت کی بات سامنے آئی ہے یہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے لیکن اس کا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اسی طرح بہار میں این ڈی اے کی حمایت میں ڈاکٹر خالد انور ایم ایل سی نے بھی بورڈ کے ذمہ داروں کی حمایت کی بات کہی ہے وہ بھی بالکل بے بنیاد ہے اور انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لا قیام سے ہی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پارلیمانی سیاست سے اپنے آپ کو دستور کی روشنی میں دور رکھتا آیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نہ کبھی کسی مخصوص پارٹی کی تائید کرتا ہے اور نہ ہی مخالفت۔ نائب صدر بورڈ کا بی جے پی کی حمایت میں بیان ان کی اپنی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے، مگراس کو بورڈ کا بیان ہرگز نہ سمجھاجائے۔اسی طرح خالد انور جس طرح کی باتیں کررھےہیں وہ بھی بے بنیاد اور غلط ہیں ان بیانوں سےمسلم پرسنل لا بورڈ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لیے لوگ غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں اور اس انتخابی موقع پر بورڈ کے کسی ذمہ دار یارکن کا سیاسی حمایت یا مخالفت میں دئیے گئے کسی بیان کو بورڈ سے جوڑ کر نہ دیکھاجائے۔
مولانا مجددی نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ اول دن سے اپنے دستور پر عمل کرتا آیا ہے اور آگے بھی وہ اپنے دستور کی روشنی میں عمل کرے گا ،اس لئے کسی قسم کی غلط فہمی کے شکار نہ ہوں۔
واضح رہے کہ بعض سیاسی قائدین نے بیان دیا ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بہار میں این ڈی اے کی تائید کررہا ہے جبکہ یہ بے بنیاد اور صریحاً غلط ہے۔ اسی طرح صدر بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے بھی کسی سیاسی پارٹی کی تائید نہیں کی ہے، اس لیے لوگ غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں اور بورڈ کی طرف اس طرح کی باتیں منسوب نہ کریں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
میرا ہر لمحہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہے: مودی

میرا ہر لمحہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہے: مودی

آنند، 2 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے آنند میں کہا کہ ان کا ہر لمحہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پراجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو 'اجتماعی عصمت دری' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
مودی کا خط:  جھوٹ کا کوئی اثر نہ  ہونے سے ’آپ مایوس اور پریشان ہیں :   کھڑگے کا

مودی کا خط: جھوٹ کا کوئی اثر نہ ہونے سے ’آپ مایوس اور پریشان ہیں : کھڑگے کا

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ مسٹر مودی نے عوام سے بات چیت کرنے سے متعلق قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدواروں کو جو خط لکھا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بہت مایوس اور پریشان ہیں کیونکہ انہوں نے عوام کے سامنے جو جھوٹ پیش کیا ہے ، اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

کولہاپور، 02 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مراٹھا شترپ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی-ایس پی) کے سپریمو شرد پوار کو ان کے ہی آبائی حلقہ میں 'بھٹکتی آتما' کہہ کر طنز کرنے کے بعد مسٹر پوار نے جمعرات کو کہا کہ مسٹر نریندر مودی کی وجہ سے وزارت عظمیٰ کا وقار داغدار ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
ممتا نے دہلی کے بی جے پی لیڈروں کو مہاجر پرندہ قراردیا

ممتا نے دہلی کے بی جے پی لیڈروں کو مہاجر پرندہ قراردیا

کولکاتہ، 2 مئی (یو این آئی) ترنمول کانگریس کی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابی مہم کے لیے یہاں آنے والے دہلی سمیت ریاست کے باہرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں کو مہاجر پرندہ قرار دیا ہے محترمہ بنرجی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’بی جے پی اور بنگال کا میل اچھا نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
سسودیا نے  ضمانت   کے لئے ہائی کورٹ سے  اپیل کی

سسودیا نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ سے اپیل کی

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے جمعرات کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا مسٹر سسودیا کی ضمانت کی عرضی کو فوری سماعت کے لیے بھیج دیا گیا اور اس کی سماعت 3 مئی کو ہوگی آپ کے لیڈر نے دونوں معاملوں میں ضمانت کی درخواست کی ہے ، جن میں سے ایک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ رجسٹرڈ منی لانڈرنگ سے متعلق ہے اور دوسرے کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی فلسطین کی  کوشش پر نظرثانی کرنے کی  ہندوستان کو امید

اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی فلسطین کی کوشش پر نظرثانی کرنے کی ہندوستان کو امید

نئی دہلی/نیویارک، 02 مئی (یو این آئی) غزہ میں جاری تنازعہ اور امریکی ویٹو کے بعد ہندوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کے لیے فلسطین کی کوشش پر دوبارہ غور کیا جائے گا اور دیگر اراکین اس کی حمایت کریں گے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے ویٹو کے استعمال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے بہرحال نوٹ کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کو مذکورہ ویٹو کی وجہ سے سلامتی کونسل نے منظور نہیں کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

image