image
Thursday, May 2 2024 | Time 17:43 Hrs(IST)
National

صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایران اپنا حق دفاع رکھتا ہے: ایرانی سفیر

صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایران اپنا حق دفاع رکھتا ہے: ایرانی سفیر

نئی دہلی،19 اپریل (یو این آئی) اسرائیل کی صیہونی حکومت کی مسلسل اشتعال انگیزی ایران کے ساتھ جاری جارحیت کے خلاف ایران اپنا دفاع کا حق رکھتا ہے اور اسی حق کا ایران نے استمعال کیا ہے آج یہاں جاری ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے صیہونی حکومت کی گھناونی فوجی جارحیت اور طاقت کے غیر قانونی استعمال کے جواب میں اقوام متحدہ کے چارٹر، قانون کی حکمرانی کے مقاصد اور اصولوں سے اپنی وابستگی پر تاکید کی ہے۔
ایرانی سفارتخانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یکم اپریل 2024 کو دمشق میں ایران کے سفارتی مشن پر اسرائیلی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے خلاف شامی عرب جمہوریہ نے 14 اپریل 2024 کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق اپنے دفاع کے موروثی حق کو نافذ کیا۔
ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہٰی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے مد نظر کہ صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں ایران کے ایک معروف سفارتی مشن اور محفوظ احاطے پر دہشت گردانہ حملہ کیا، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے دفاع کے موروثی حق کا استعمال کیا اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے شہریوں کو نقصان، چوٹ یا تکلیف کے بغیر صرف فوجی تنصیبات اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
ایرانی سفیر نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے کہ سفارت خانے کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت نے سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن 1961 کی سنگین خلاف ورزی کی اور بین الاقوامی طور پر محفوظ سفارتی اہلکاروں کے خلاف جرائم کی روک تھام اور سزا کے کنونشن، بشمول سفارتی ایجنٹ 1973 اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی کی۔ ڈاکٹرایرج الہٰی کا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے ایک اہم ادارے کے طور پر جو بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے، اس سے بین الاقوامی ضابطوں کی اس طرح کی صریح خلاف ورزی کا سامنا کرنے کی توقع نہیں کی جاتی ہے، لیکن افسوس کہ یو این ایس سی اپنی ذمہ داری کو صحیح، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور غیر امتیازی طریقے سے ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں بیان کردہ سیلف ڈیفنس کے موروثی حق کا سہارا لینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، جس کا مقصد ہماری قوم، قومی سلامتی اور خود مختاری کا دفاع کرنا ہے۔
بیان کے آخرمیںاس باتکا اعادہ کرتے ہوئے کہ قابض حکومت کے جارحانہ اور نسل کشی کے طرز کے برعکس جو کہ جنگ کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے کہیں آگے بڑھا کر بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مقصد سے کشیدگی کو بڑھاوا دیتا ہے ، اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے لیے پرعزم ہے اور خطے میں امن و استحکام کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پراجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو 'اجتماعی عصمت دری' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
مودی کا خط:  جھوٹ کا کوئی اثر نہ  ہونے سے ’آپ مایوس اور پریشان ہیں :   کھڑگے کا

مودی کا خط: جھوٹ کا کوئی اثر نہ ہونے سے ’آپ مایوس اور پریشان ہیں : کھڑگے کا

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ مسٹر مودی نے عوام سے بات چیت کرنے سے متعلق قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدواروں کو جو خط لکھا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بہت مایوس اور پریشان ہیں کیونکہ انہوں نے عوام کے سامنے جو جھوٹ پیش کیا ہے ، اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

کولہاپور، 02 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مراٹھا شترپ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی-ایس پی) کے سپریمو شرد پوار کو ان کے ہی آبائی حلقہ میں 'بھٹکتی آتما' کہہ کر طنز کرنے کے بعد مسٹر پوار نے جمعرات کو کہا کہ مسٹر نریندر مودی کی وجہ سے وزارت عظمیٰ کا وقار داغدار ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
ممتا نے دہلی کے بی جے پی لیڈروں کو مہاجر پرندہ قراردیا

ممتا نے دہلی کے بی جے پی لیڈروں کو مہاجر پرندہ قراردیا

کولکاتہ، 2 مئی (یو این آئی) ترنمول کانگریس کی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابی مہم کے لیے یہاں آنے والے دہلی سمیت ریاست کے باہرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں کو مہاجر پرندہ قرار دیا ہے محترمہ بنرجی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’بی جے پی اور بنگال کا میل اچھا نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
سسودیا نے  ضمانت   کے لئے ہائی کورٹ سے  اپیل کی

سسودیا نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ سے اپیل کی

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے جمعرات کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا مسٹر سسودیا کی ضمانت کی عرضی کو فوری سماعت کے لیے بھیج دیا گیا اور اس کی سماعت 3 مئی کو ہوگی آپ کے لیڈر نے دونوں معاملوں میں ضمانت کی درخواست کی ہے ، جن میں سے ایک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ رجسٹرڈ منی لانڈرنگ سے متعلق ہے اور دوسرے کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی فلسطین کی  کوشش پر نظرثانی کرنے کی  ہندوستان کو امید

اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی فلسطین کی کوشش پر نظرثانی کرنے کی ہندوستان کو امید

نئی دہلی/نیویارک، 02 مئی (یو این آئی) غزہ میں جاری تنازعہ اور امریکی ویٹو کے بعد ہندوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کے لیے فلسطین کی کوشش پر دوبارہ غور کیا جائے گا اور دیگر اراکین اس کی حمایت کریں گے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے ویٹو کے استعمال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے بہرحال نوٹ کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کو مذکورہ ویٹو کی وجہ سے سلامتی کونسل نے منظور نہیں کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
آپ  نے 'ووٹ کے ذریعے جیل کا جواب' دستخطی مہم شروع کی

آپ نے 'ووٹ کے ذریعے جیل کا جواب' دستخطی مہم شروع کی

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ ) نے جمعرات کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف 'جیل کا جواب ووٹ کے ذریعے' دستخطی مہم شروع کی۔

...مزید دیکھیں
مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

02 May 2024 | 5:34 PM

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پراجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو 'اجتماعی عصمت دری' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

image