کولہاپور، 02 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مراٹھا شترپ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی-ایس پی) کے سپریمو شرد پوار کو ان کے ہی آبائی حلقہ میں 'بھٹکتی آتما' کہہ کر طنز کرنے کے بعد مسٹر پوار نے جمعرات کو کہا کہ مسٹر نریندر مودی کی وجہ سے وزارت عظمیٰ کا وقار داغدار ہوا ہے۔
...مزید دیکھیں کولکاتہ، 2 مئی (یو این آئی) ترنمول کانگریس کی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابی مہم کے لیے یہاں آنے والے دہلی سمیت ریاست کے باہرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں کو مہاجر پرندہ قرار دیا ہے محترمہ بنرجی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’بی جے پی اور بنگال کا میل اچھا نہیں ہے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی/نیویارک، 02 مئی (یو این آئی) غزہ میں جاری تنازعہ اور امریکی ویٹو کے بعد ہندوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کے لیے فلسطین کی کوشش پر دوبارہ غور کیا جائے گا اور دیگر اراکین اس کی حمایت کریں گے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے ویٹو کے استعمال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے بہرحال نوٹ کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کو مذکورہ ویٹو کی وجہ سے سلامتی کونسل نے منظور نہیں کیا تھا۔
...مزید دیکھیں کولہاپور، 02 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شیوسینا (ٹھاکرے) کو جعلی کہنے جیسے بیانات دے کر ملک کے عدالتی نظام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں مسٹر ٹھاکرے بدھ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) (شرد پوار دھڑے) کے سربراہ شرد پوار کی موجودگی میں شہر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی اپنے 'فرضی' بیان کے مطابق زیر التوا کیس پر عدالت کے فیصلے کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔
...مزید دیکھیں دھرم شالہ، 02 مئی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 6 مئی کو یہاں ہماچل پردیش میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کریں گی محترمہ مرمو کانووکیشن تقریب میں 709 طلباء کو ڈگریاں عطا کریں گی قبل ازیں، وائس چانسلر آچاریہ ست پرکاش بنسل نے بدھ کےروز کانووکیشن تقریب کے مقام کا معائنہ کیا اور یونیورسٹی کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ پروگرام کی کامیابی کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔
...مزید دیکھیں مین پوری:02مئی(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور کانگریس ایس سی/ایس ٹی اور پسماندہ طبقے کے ریزرویشن میں سیندھ ماری کر کے ان کا حصہ اقلیتی سماج کو دینا چاہتی ہے۔
...مزید دیکھیں اوٹاوا، 02 مئی (یو این آئی) امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی۔
...مزید دیکھیں