image
Thursday, May 2 2024 | Time 23:12 Hrs(IST)
National

عید کا پیغام مواسات، مواخاۃ ہے اور ہمیں اس پر مسلسل عمل کرنا چاہئے: سید سعادت اللہ حسینی

عید کا پیغام مواسات، مواخاۃ ہے اور ہمیں اس پر مسلسل عمل کرنا چاہئے:  سید سعادت اللہ حسینی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) رمضان کے مواسات اور مواخاۃ کو عیدالفطر کا تسلسل قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ عید کا پیغام یہی ہے کہ ہم سب مساوی اور برابر ہیں ایک ہی خالق کے مخلوق ہیں اور یہاں سب کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ دیر شام جماعت اسلامی ہند کے عید ڈنر تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ رمضان میں جس طرح ہم نے لوگوں کی تکلیف، بھوک پیاس کو محسوس کیا اسے ملسل طور پر کرنا چاہئے، خدا رمضان کے حوالے سے ہمیں دوسرے کی بھوک و پیاس کا احساس کرایا اور مساوات اور مواخاۃ درس دیا اسے ہمیشہ مسلسل یاد رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ عیدکا پیغام یہی ہے کہ ہم سب برابر ہیں، ہمارے حقوق یکساں ہیں اور ہم ایک ہی خالق کے مخلوق ہیں۔انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر جس طرح کندھے سے کندھا ملا کر اس بات کا اعلان کرتے ہیں ہمیں مل جل کر رہنا ہے، بھائی بھائی بن کر رہنا ہے۔ اس طرح مساوات اور مواخاۃ کا عہد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم عیدسے قبل سماج کے محروم طبقہ اور مسکین لوگوں کا خیال رکھتے ہیں، یہ کام ہمیں سال بھر کرنا چاہئے۔ یہی عید کا حقیقی پیغام ہے۔
سید سعادت اللہ حسینی نے کہاکہ اس ملک میں سب کو یکساں طور پر حقوق ملے اس ضمن میں ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ خاص طور پر جو لوگ ستائے جارہے ان کی مدد کرنے اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ ہمیں اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کی بھی کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں سب کو برابری کا حقوق ملے، سب کو انصاف ملے اور سب کو سکون کے ساتھ رہنے کا موقع میسر ہو، اس کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔
امیرجماعت اسلامی ہند نے اس موقع پر فلسطینی عوام کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ وہ مسلسل ستائے جارہے ہیں، انہیں پریشان کیا جارہا ہے، وہ شہید کئے جارہے ہیں۔انہیں بدترین ظلم کا نشانہ بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع پر ان کے درد کو بھی محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح ماضی میں آپ کا تعاون ہمیشہ حاصل رہا ہے اسی طرح مستقبل میں یہ تعاون حاصل رہے گا۔
تقریب کے اہم شرکاء میں ایران اور دیگر ممالک کے سفارت کار،جماعت اسلامی کے انجینئر سلیم احمد، زکوۃ فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر ظفر محمود، آل انڈیا جمعیۃ اہل حدیث کے امیر مولانا اصغر مام مہدی سلفی، رکن پارلیمنٹ کمال احمد، نئی دینا کے مدیر شاہد صدیقی اور دیگر معززین شامل تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
کمیشن انتخابات کے دوران مجوزہ اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کے سروے پر کارروائی کرے گا

کمیشن انتخابات کے دوران مجوزہ اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کے سروے پر کارروائی کرے گا

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو اپنی مجوزہ اسکیموں کے ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں کا سروے اور انتخابات کے دوران لوگوں سے تفصیلات کی اپیل جاری نہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

...مزید دیکھیں
میرا ہر لمحہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہے: مودی

میرا ہر لمحہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہے: مودی

آنند، 2 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے آنند میں کہا کہ ان کا ہر لمحہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پراجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو 'اجتماعی عصمت دری' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
مودی کا خط:  جھوٹ کا کوئی اثر نہ  ہونے سے ’آپ مایوس اور پریشان ہیں :   کھڑگے

مودی کا خط: جھوٹ کا کوئی اثر نہ ہونے سے ’آپ مایوس اور پریشان ہیں : کھڑگے

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ مسٹر مودی نے عوام سے بات چیت کرنے سے متعلق قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدواروں کو جو خط لکھا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بہت مایوس اور پریشان ہیں کیونکہ انہوں نے عوام کے سامنے جو جھوٹ پیش کیا ہے ، اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

کولہاپور، 02 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مراٹھا شترپ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی-ایس پی) کے سپریمو شرد پوار کو ان کے ہی آبائی حلقہ میں 'بھٹکتی آتما' کہہ کر طنز کرنے کے بعد مسٹر پوار نے جمعرات کو کہا کہ مسٹر نریندر مودی کی وجہ سے وزارت عظمیٰ کا وقار داغدار ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
سسودیا نے  ضمانت   کے لئے ہائی کورٹ سے  اپیل کی

سسودیا نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ سے اپیل کی

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے جمعرات کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا مسٹر سسودیا کی ضمانت کی عرضی کو فوری سماعت کے لیے بھیج دیا گیا اور اس کی سماعت 3 مئی کو ہوگی آپ کے لیڈر نے دونوں معاملوں میں ضمانت کی درخواست کی ہے ، جن میں سے ایک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ رجسٹرڈ منی لانڈرنگ سے متعلق ہے اور دوسرے کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے قیصر گنج سے برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کو اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے قیصر گنج سے برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کو اپنا امیدوار بنایا

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ممبر پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو اتر پردیش کی قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

...مزید دیکھیں

شکسگام وادی ہندستان کا حصہ، چین کو سخت وارننگ

02 May 2024 | 10:52 PM

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) ہندوستان نے آج چین کو خبردار کیا کہ سیاچن گلیشیئر کے نزدیک شکسگام وادی ہندوستان کا حصہ ہے اور چین کی جانب سے زمین پر کسی قسم کی تبدیلی کی صورت میں ہندوستان اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image