image
Friday, May 3 2024 | Time 15:42 Hrs(IST)
National

کانگریس کے لیڈر تجندر سنگھ بٹو بی جے پی میں شامل

کانگریس کے  لیڈر تجندر سنگھ بٹو بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) پنجاب کانگریس کے رہنما تجندر سنگھ بٹو کانگریس پارٹی چھوڑنے کے چند گھنٹے بعد ہفتہ کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔
مسٹر بٹو نے یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں مرکزی وزیر اشونی وشنو اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر مسٹر بٹو نے کہا کہ میں نے کانگریس پارٹی میں تقریباً 35 سال گزارے ہیں اور آج مجھے لگتا ہے کہ کانگریس پارٹی اپنے اصولوں سے ہٹ گئی ہے۔ میں کسی کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا۔ میں پنجاب کی بہتری کے لیے بی جے پی میں شامل ہوا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا 'بی جے پی پنجاب اور اس کے لوگوں کی ترقی کے لیے ایک بہتر آپشن ہے۔ میں پنجاب کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت پر بھروسہ کریں۔
آج بٹو نے ہماچل پردیش کے سکریٹری انچارج ہونے کے ساتھ ساتھ کانگریس پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
آئین کے دیباچے سے لفظ سیکولر ہٹائیں گے: بی جے پی

آئین کے دیباچے سے لفظ سیکولر ہٹائیں گے: بی جے پی

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات جیتنے پر بی جے پی کی حکومت آئین کے دیباچے سے لفظ سیکولرہٹا دے گی۔

...مزید دیکھیں
راہل پرچہ نامزدگی داخل کرنے رائے بریلی پہنچے

راہل پرچہ نامزدگی داخل کرنے رائے بریلی پہنچے

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی، گاندھی خاندان کی روایتی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے رائے بریلی پہنچ گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی بنگال میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے

مودی بنگال میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے

کولکاتہ، 3 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو مغربی بنگال کے تین اضلاع میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سکریٹری اتل کمار انجان انتقال کر گئے

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سکریٹری اتل کمار انجان انتقال کر گئے

لکھنؤ، 03 مئی (یو این آئی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان کا طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح یہاں کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گے

راہل گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گے

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) کانگریس نے گاندھی خاندان کے روایتی لوک سبھا پارلیمانی حلقہ اتر پردیش کے رائے بریلی اور امیٹھی کو لے کراٹھ رہے سوالات کو ختم کرتے ہوئے آج پارٹی لیڈر راہل گاندھی کو رائے بریلی سے بھی انتخابی میدان میں اتاردیا۔

...مزید دیکھیں
بھوپال میں یادو کا روڈ شو، شرما کی حمایت میں ووٹ کی اپیل

بھوپال میں یادو کا روڈ شو، شرما کی حمایت میں ووٹ کی اپیل

بھوپال، 3 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار آلوک شرما کی حمایت میں نریلا اسمبلی میں روڈ شو کیا اور اس کے بعد انہوں نے عام اجلاس میں شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
چین چانگ' ای-6 لونر پروب لانچ کرے گا

چین چانگ' ای-6 لونر پروب لانچ کرے گا

وینچانگ / ہینان، 3 مئی (یو این آئی) چین جمعہ کو چانگ ای 6 لونر پروب لانچ کرے گا۔

...مزید دیکھیں
نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image