image
Wednesday, May 22 2024 | Time 23:31 Hrs(IST)
National

اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا۔
مسٹر گاندھی نے کہاکہ ’’آج ملک میں جمہوریت اور آئین کو بچانے کا انتخاب ہے۔ ایک طرف کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کا انڈیا گروپ ہے جو ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے میں مصروف ہے تو دوسری طرف آر ایس ایس-بی جے پی کا نظریہ ہے جو آئین اور جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، اس لیے بی جے پی جو 400 سیٹیں جیتنے کی بات کرتی ہے، صرف 150 سیٹوں پر رہ جائے گی۔
کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ آج ہندوستان میں 22 ایسے لوگ ہیں جن کے پاس 70 کروڑ ہندوستانیوں جتنی دولت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی عوام کی توجہ ہٹا رہے ہیں اور ملک کی ساری دولت امبانی-اڈانی کو دے رہے ہیں۔ انڈیا گروپ غریبوں کو اتنی ہی رقم دینے جا رہا ہے جتنا مسٹر مودی نے ارب پتیوں کو دیا تھا۔ اگر انڈیا گروپ کی حکومت بنتی ہے تو ہر غریب خاندان کی ایک خاتون کو ہر ماہ ساڑھے آٹھ ہزار روپے دیے جائیں گے۔
بے روزگاری پر بحث کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہاکہ "آج نوجوان بے روزگار ہیں اور مسٹر مودی نے ہندوستان کو بے روزگاری کا مرکز بنا دیا ہے۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے روزگار پیدا کرنے والے کاروبار کو تباہ کر دیا، جس کی وجہ سے آج ہندوستان میں روزگار پیدا نہیں ہو رہا۔ کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ اگر حکومت بنتی ہے تو نوجوانوں کو اپرنٹس شپ کا حق دیا جائے گا جس میں نوجوانوں کو تربیت ملے گی اور ہر سال ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ مرکز میں 30 لاکھ خالی سرکاری اسامیاں پُر کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پیپر لیک کو روکنے کے لیے بھی قانون بنایا جائے گا اور اگنی ویر یوجنا کو منسوخ کر دیا جائے گا۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم، تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم، تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

میڈرڈ،22مئی (یواین آئی) اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد اسرائیل نے دو یورپی ریاستوں سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے آئرلینڈ اور اسپین کی جانب سے وزرائے اعظم نے فلسطین کو بہ طور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے:مودی

کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے:مودی

بستی:22مئی(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور ایس پی کو سبق سکھانے کی اپیل کرتے ہوئے بدھ کو ایک ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے جبکہ ایس پی بھی دلتوں پچھڑوں کی مخالفت میں کانگریس کے ساتھ کھڑی ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے سورین کی ضمانت کی درخواست  کی مسترد

سپریم کورٹ نے سورین کی ضمانت کی درخواست کی مسترد

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا کیس کی سماعت کرنے والی تطیلی بنچ کے جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس ستیش چندر شرما نے درخواست کو سماعت کے لیے قابل قبول نہ سمجھنے کے بعد درخواست گزار نے اسے واپس لے لیا۔

...مزید دیکھیں
مقررہ وقت میں اپیل پر سماعت مکمل نہیں کئے جانے پر سپریم کورٹ برہم،سپریم کورٹ کامقدمہ کا اسٹیٹس طلب

مقررہ وقت میں اپیل پر سماعت مکمل نہیں کئے جانے پر سپریم کورٹ برہم،سپریم کورٹ کامقدمہ کا اسٹیٹس طلب

نئی دہلی ، 22 مئی (یو این آئی) دہشت گردی کے الزامات کے تحت گذشتہ اٹھارہ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ایک مسلم شخص کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سپریم ر ٹ میں گذشتہ دنوں سماعت عمل میں آئی جس کے دوران سپریم کورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا کہ لکھنو ہائی کورٹ کو خصوصی حکم دیئے جانے کے باوجود ملزم کی اپیل پر مقررہ مدت میں سماعت مکمل نہیں کی گئی۔

...مزید دیکھیں
25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے دہلی میٹرو سروس

25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے دہلی میٹرو سروس

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) لوک سبھا کے پانچویں مرحلے میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے دہلی میٹرو خدمات قومی دارالحکومت میں 25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے شروع ہو جائیں گی دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے بدھ کو یہ اطلاع دی ڈی ایم آر سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈیوٹی کے لئے تعینات ملازمین اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سواتی مالیوال کیس توجہ ہٹانے کی کوشش: تھرور

سواتی مالیوال کیس توجہ ہٹانے کی کوشش: تھرور

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کی راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال پر حملہ کے معاملے میں سیاست کی جا رہی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت اسے مسئلہ بنا کر حقیقت سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس لیڈر ششی تھرور نے بدھ کو یہاں دہلی پردیش کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کا بیان کافی ہے اور بی جے پی اس مسئلہ کو اٹھا کر توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
مغربی بنگال میں 2011کے بعد جاری تمام اوبی سی سرٹیفکٹ کو کلکتہ ہائی کورٹ نے منسوخ کردیا

مغربی بنگال میں 2011کے بعد جاری تمام اوبی سی سرٹیفکٹ کو کلکتہ ہائی کورٹ نے منسوخ کردیا

کلکتہ 22مئی (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے 2011میں ترنمو ل کانگریس کے حکومت آنے کے بعد جاری کئے گئے تمام اوبی سی سرٹیفکٹ کو منسوخ کردیا ہے عدالت نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت نے اوبی سی سرٹیفکٹ قواعد وضوابط کے تحت جاری نہیں کئے کلکتہ ہائی کورٹ نے بدھ کو کہا کہ اس فیصلے کے بعد منسوخ شدہ سرٹیفکیٹ کسی بھی ملازمت کے عمل میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم، تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم، تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

22 May 2024 | 10:41 PM

میڈرڈ،22مئی (یواین آئی) اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد اسرائیل نے دو یورپی ریاستوں سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے آئرلینڈ اور اسپین کی جانب سے وزرائے اعظم نے فلسطین کو بہ طور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ بدھ کو آئرش وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا آج فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

image