NationalPosted at: Apr 20 2024 9:16PM کانگریس کے لیے ووٹ بینک کی حفاظت خواتین کی حفاظت سے پہلے ہے: بی جے پی
نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے ہفتہ کو کرناٹک کے ہبلی میں مغربی بنگال میں سندیش کھلی جیسے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کانگریس کے ووٹ بینک کی حفاظت خواتین سے زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا اس معاملے میں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ مسٹر تاوڑے نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے خطاب کیا اور مختلف مسائل پر کانگریس اور انڈیا گروپ پر بھی سخت نکتہ چینی کی۔
ہبلی میں ایک اور کمیونٹی کے نوجوان کے ذریعہ ایک طالب علم کے وحشیانہ قتل کے واقعہ پر بی جے پی کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ "کانگریس کونسلر نرنجن ہیرمت، مقتول طالبہ نیہا ہیرمت کے والد، دعوی کرتے ہیں کہ ان کی بیٹی کا قتل 'لو جہاد' کا معاملہ ہے۔‘‘ تاہم کانگریس کے وزیر اعلیٰ سدارامیا اسے محبت کا معاملہ بتا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مسٹر تاوڑے نے کہا کہ جس طرح مغربی بنگال حکومت نے سندیشکھلی میں کوئی کارروائی نہیں کی اسی طرح کرناٹک حکومت بھی اسی طرح کے جرم پر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا