NationalPosted at: Apr 25 2024 1:39PM دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا
نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔
راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر دھنکھڑنے نو منتخب دیویندر پرتاپ سنگھ، تیجویر سنگھ اور مہندر بھٹ کو ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا۔
نومنتخب ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر کے چیمبر میں حلف اٹھایا۔
یواین آئی۔ م س