image
Sunday, May 5 2024 | Time 13:38 Hrs(IST)
National

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔ایم) کی طرف سے مختلف انتخابی ریلیوں میں مسٹر مودی کے کچھ ریمارکس کے خلاف درج کرائی گئی شکایات پر نوٹس جاری کیا ہے۔
کمیشن نے بی جے پی صدر سے کہا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اپنی پارٹی کے اسٹار پرچارکوں کی تقریروں کا جائزہ لیں اور انہیں چوکنا رہنے کی ہدایت دیں ۔
نوٹس کی 29 اپریل تک نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
کمیشن نے مسٹر گاندھی کے خلاف بی جے پی کی شکایات پر کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے کو نوٹس بھیجا ہے اور ان سے 29 تاریخ تک نوٹس کا جواب طلب کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے دونوں پارٹیوں کے سربراہوں کو جاری کردہ نوٹس میں مسٹر مودی یا مسٹر گاندھی کا براہ راست ذکر نہیں کیا ہے، لیکن ان کے خلاف شکایتوں کے ساتھ نوٹس بھیجے ہیں۔
عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 77 کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن نے ان پارٹیوں کے اسٹار کمپینرز کی ذمہ داری پارٹی صدور پر ڈالی ہے کہ وہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ اور ان کے لیے کمیشن کے طے کردہ معیارات پر عمل کریں۔
کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو سب سے پہلے اپنے امیدواروں، خاص طور پر ان کے اسٹار کمپینرز کے اعمال کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔
کمیشن نے نوٹس میں یہ بھی کہا ہے کہ اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگوں کی انتخابی تقاریر کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
کھڑگے راہل نے فوجی قافلے پر حملے کی مذمت کی

کھڑگے راہل نے فوجی قافلے پر حملے کی مذمت کی

نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں فضائیہ کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ ہم ایسے حملوں کے خلاف متحد ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کار ریستوراں  میں  گھس گئی، 9 افراد زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کار ریستوراں میں گھس گئی، 9 افراد زخمی

ہیوسٹن، 05 مئی (یو این آئی) جنوبی وسطی امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے جرسی ولیج میں ایک کار ریستوراں میں گھس گئی جس سے نو افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
پونچھ حملہ:سیکورٹی فورسز نے متعد د علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا، ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری

پونچھ حملہ:سیکورٹی فورسز نے متعد د علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا، ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری

جموں،05مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گرسائی سرنکوٹ علاقے میں ہندوستانی فضائیہ کے قافلے پر حملے کے بعد فوج، پولیس ، ایس او جی اور پیرا کمانڈوز نے ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رفح میں رفح بریگیڈ کا کمانڈر زراب ہلاک: اسرائیلی فوج

رفح میں رفح بریگیڈ کا کمانڈر زراب ہلاک: اسرائیلی فوج

یروشلم، 5 مئی (یو این آئی) اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ اسلامک جہاد رفح بریگیڈ کا ایک سینئر کمانڈر ایمن زراب جنوبی غزہ میں رفح پر ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹیکساس میں سیلاب زدہ علاقوں سے 600 افراد کو بچایا گیا

ٹیکساس میں سیلاب زدہ علاقوں سے 600 افراد کو بچایا گیا

ہیوسٹن، 5 مئی (یو این آئی) امریکہ کے مشرقی ٹیکساس میں اتوار کی دوپہر تک سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور یہاں کے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن کے آس پاس سیلاب زدہ علاقوں سے 600 سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کسانوں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے:شہباز شریف

کسانوں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے:شہباز شریف

ٍلاہور، 05 مئی (یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کسانوں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی برازیل میں شدید بارش سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہو ئی

جنوبی برازیل میں شدید بارش سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہو ئی

ساؤ پالو، 05 مئی (یو این آئی) برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں شدید بارش کے باعث مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہو گئی ہے، جب کہ 67 لاپتہ ہیں۔

...مزید دیکھیں

لیجنڈ شوٹر گگن نارنگ : ابھرتے ہوئے شوٹرز کے لئے ایک رہنما اور رول ماڈل

05 May 2024 | 10:32 AM

نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) یہ حقیقت ہے جب کھیلوں کے بڑے ایونٹ منعقد ہوتے ہیں تو کھلاڑیوں پر بھی ذہنی دباؤ بنا رہتا ہے اور ہر ملک کو اپنے کھلاڑیوں سے بہترامیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔لیکن جو کھلاڑی اس دباؤ کی وجہ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آگے نکل جاتا ہے وہ ہی فتح یاب ہوتا ہے۔ گگن نارنگ بھی انہیں ہوشیار اور ٹیلنٹیڈ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ گگن ہندوستان کے ایک مشہور رائفل شوٹر ہیں۔ ہندوستان کے وہ پہلے شوٹر ہیں جنہوں نے لندن اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image