image
Sunday, May 5 2024 | Time 04:25 Hrs(IST)
National

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے  پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی میں یہ واضح کر دوں کہ کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور میں وراثتی ٹیکس یا جائیداد کی تقسیم کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ میں وزیر اعظم کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بتائیں کہ ہمارے 'نیائے پتر ' میں اس کا ذکر کہاں کیا گیا ہے۔ یہ ہمارا ایجنڈا نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ 1985 میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے وراثتی ٹیکس کو ختم کر دیا تھا۔ " بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بہت سے رہنماؤں نے 2014-19 کے درمیان اس کی وکالت کی تھی اور آج وزیر اعظم ہم پر الزام لگا رہے ہیں۔"
مسٹر رمیش نے زور دے کر کہا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ بی جے پی کی کارکردگی میں زبردست گراوٹ آنے والی ہے۔ کچھ جگہوں پر پارٹی کی سیٹیں کم ہوجائیں گی اور کچھ جگہوں پر مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ شکست کے خوف سے مسٹر مودی نے انتخابی ایجنڈے سے انحراف کیا ہے اور '400 کو عبور کرنے' اور 'مودی کی گارنٹی ' کے نعرے لگانا بھی چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' اور 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران لوگوں کی آوازوں کو سن کر نیا ئے پترا تیار کیا ہے۔ پچھلے 10 برسوں میں مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری بڑھی ہے اور مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں ہے اور سماج میں معاشی نابرابری بھی بڑھی ہے۔
مسٹر جے رام رمیش نے کہا "ہم یہ لوک سبھا الیکشن اپنی ' پانچ نیائے کی 25 گارنٹی' کے ساتھ لڑ رہے ہیں اور 04 جون کو مکمل اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائیں گے۔" وزیر اعظم کے اس بیان پر جس میں کہا گیا تھا کہ کانگریس کے نیا ئے پتر کا ذکر تشہیر کا باعث بنا، لیکن منفی تشہیر ۔ کانگریس لیڈر نے کہا "مسٹر مودی ہمیں اس پچ پر لے جانا چاہتے ہیں جہاں وہ ہمیں کھیلنا چاہتے ہیں، لیکن ہم اپنی پچ پر کھیلیں گے جہاں سب کے لیے انصاف ہو اور معاشی اور سماجی برابری ہو۔" انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ لوگوں نے اپنا سونا گروی رکھ کر بینکوں سے ایک لاکھ کروڑ روپے کا قرض لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ 'ستیامیو جیتے' پر یقین رکھتی ہے جبکہ مودی کی قیادت والی بی جے پی 'آستیا میو جیتے' پر یقین رکھتی ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
لالو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لیے جعلی رپورٹ بنوائی تھی: مودی

لالو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لیے جعلی رپورٹ بنوائی تھی: مودی

دربھنگہ، 04 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو پر شدید حملہ کیا اور الزام لگایا کہ ریلوے کے وزیر کے طور پر اپنے دور میں مسٹر یادو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لئے فرضی رپورٹ بنوائی تھی۔

...مزید دیکھیں
ہندستان چین کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: جے شنکر

ہندستان چین کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: جے شنکر

نئی دہلی 04 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ چین نے ہندوستانی سرحد پر قبضہ کیا ہے لیکن یہ تمام تجاوزات 1958-59 کے دوران ہوئیں اور اب ہندوستان چین کے ساتھ سرحد پر معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کانگریس کے سابق صدر ارویندر سنگھ لولی،    راجکمار چوہان بی جے پی  میں شامل

دہلی کانگریس کے سابق صدر ارویندر سنگھ لولی، راجکمار چوہان بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں دہلی پردیش کانگریس کے صدر کا عہدہ چھوڑنے والے پارٹی کے ممبر اسمبلی ارویندر سنگھ لولی ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
پونچھ میں فوجی کانوائی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ

پونچھ میں فوجی کانوائی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ

جموں،04مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گرسائی علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کی جس کے بعد سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ۔

...مزید دیکھیں
مودی کے راہل کو شہزادہ کہنے پر پرینکا ناراض

مودی کے راہل کو شہزادہ کہنے پر پرینکا ناراض

نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی جو خود محلوں میں رہتے ہیں اور شہنشاہ ہیں، میرے بھائی کو جو 4000 کلومیٹر پیدل چل کر آئے انہیں 'شہزادہ' کہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
آئین کو تہس نہس کرنے کا ادارہ رکھنے والوں کو موجودہ انتخابات میں مسترد کرنا ہی ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

آئین کو تہس نہس کرنے کا ادارہ رکھنے والوں کو موجودہ انتخابات میں مسترد کرنا ہی ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،04مئی(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مالک یہاں کے پشتینی باشندے ہیں ، چاہے وہ مسلمان ہو، ہندو ہو، سکھ ہو، بودھ ہو یا عیسائی۔

...مزید دیکھیں
راہل نے سدارامیا سے پرجوال معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی

راہل نے سدارامیا سے پرجوال معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی

بنگلورو، 4 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ سدارامیا پر زور دیا کہ وہ کرناٹک میں ہاسن سے ایم پی پراجول ریونا کے ذریعہ مبینہ جنسی ہراسانی کے معاملات میں فوری کارروائی کرنے اور متاثرین کو مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں

ڈو پلیسس اور وراٹ کے طوفان کے آگے گجرات پست

04 May 2024 | 11:18 PM

بنگلورو 04 مئی (یو این آئی) مہلک گیندبازی اور چست فیلڈنگ کے بعد وراٹ کوہلی (42) اور کپتان فاف ڈو پلیسس (64) کے درمیان 92 رن کی طوفانی شراکت کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 52ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔

پونچھ میں فضائیہ کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک فوجی شہید، چار زخمی

04 May 2024 | 11:44 PM

جموں، 04 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر-سورنکوٹ علاقے میں ہفتہ کی شام دہشت گردوں کے ایک گروپ کے ذریعہ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے قافلے پر حملے میں زخمی ہونے والے فضائیہ کے پانچ اہلکاروں میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ چار دیگر کا علاج کمانڈ اسپتال، ادھم پور میں ہو رہا ہے۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image