حیدرآباد 5مئی(یواین آئی)کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ریمارک کیاکہ وزیراعظم مودی ریزرویشن کے خلاف ہیں اور وہ ریزرویشن کے کوٹہ کو برخواست کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ نجی کاری کے بہانے مودی حکومت عوامی شعبہ کے ریزرویشن کو ختم کرنے کابھی منصوبہ رکھتی ہے انہوں نے تلنگانہ کے ضلع نرمل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات دو نظریات کے درمیان ہیں کانگریس دستور کو بچانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ بی جے پی۔
...مزید دیکھیں حیدرآباد5 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آندھراپردیش میں این ڈی اے اتحاد تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گا اور انڈیا اتحاد کو ایک بھی نشست ریاست سے حاصل نہیں ہوگی انہوں نے ستیہ سائی ضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں 50 ہزار افراد نے شرکت کی ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ آندھراپردیش کے عوام مودی اور چندرابابونائیڈو کے ساتھ ہیں۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 05 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اےاے پی) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دنیا کی سب سے بدعنوان پارٹی قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ 'مودی واشنگ مشین' میں بدعنوانوں کے داغ دھل رہے ہیں اے اے پی نے آج یہاں راجندر نگر میں ’جیل کا جواب ووٹ سے‘ مہم کے تحت واک تھون کا اہتمام کیا اس دوران اے اے پی کے ایم پی سنجے سنگھ نے کہاکہ "لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کا واک تھون ایک بہت اچھا طریقہ ہے ہم عوام کے درمیان جا کر بتا رہے ہیں کہ کس طرح 2014 کے بعد مودی کی واشنگ مشین بی جے پی کے ساتھ گٹھ جوڑ کر، ان کا سہارا لے کر اور انہیں وزیر بنا کر ملک بھر میں بدعنوانوں کے کرپشن کے داغ دھو رہی ہے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی 5 مئی (یواین آئی) مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو خاموش رہ کر پرجول ریونا کا ساتھ دینے کے بجائے خاموشی توڑنی چاہیے اورملزم کو جرمنی سے لا کر کرناٹک حکومت کے حوالے کرنا چاہیے محترمہ لامبا نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی کی حمایت ریونا کے ساتھ رہی ہے وہ ان کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔
...مزید دیکھیں دھرم شالہ، 5 مئی (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 53ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے اتوار کو پنجاب سپر کنگز کو 28 رنز سے شکست دے دی آج یہاں ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کے کپتان سیم کرن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
...مزید دیکھیں سورج پور، 5 مئی (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ یہ انتخاب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے عزم کا انتخاب ہے اتوار کو یہاں ہائی اسکول گراؤنڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے اپنی تقریر کا آغاز ’سبلے بڑھیا چھتیس گڑھ‘ سے کیا۔
...مزید دیکھیں رائے پور/05 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے درمیان کانگریس کی قومی ترجمان رادھیکا کھیڑا نے اتوار کو پارٹی کی پرائمری رکنیت سے استعفیٰ دے دیا محترمہ کھیڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے استعفیٰ کی اطلاع دی انہوں نے کہا، ’’آج انتہائی درد کے ساتھ میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہی ہوں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔
...مزید دیکھیں