image
Monday, May 6 2024 | Time 17:13 Hrs(IST)
National

دلت کے بیٹے کو دہلی کا میئر بننے سے روکنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے انتخابات منسوخ کیے: آپ

دلت کے بیٹے کو دہلی کا میئر بننے سے روکنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر نے  میئر کے انتخابات منسوخ کیے: آپ

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر دلت برادری کے بیٹے کو بیٹھنے سے روکنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے ذریعے میئر کے انتخابات منسوخ کرادیئے آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج یہاں کہا "آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ پانچ سال میں ایک بار دلت کا بیٹا بھی میئر کی کرسی پر بیٹھے، لیکن دلت مخالف ذہنیت کے حامل بی جے پی کے لوگوں نے بابا صاحب کے بنائے ہوئے آئین کو نظرانداز کرتے ہوئے دلت کو کرسی پر بیٹھنے نہیں دیا اور انہوں نے دلتوں کو کرسی پر بیٹھنے سے روکا، تالاب کا پانی پینے پر دلتوں کی مخالفت کی، یہ لوگ آج بھی اسی نفرت اور ذہنیت کے ساتھ زندہ ہیں۔ بابا صاحب امبیڈکر نے دہلی کے ایک دلت کے بیٹے کو پانچ سال میں ایک سال دہلی کے میئر کے عہدے پر بیٹھنے کا حق دیا تھا، بی جے پی نے اس حق کو ختم کر دیا۔ بی جے پی نے دہلی میں میئر کا انتخاب ختم کرتے ہوئے کہا کہ دلت کا بیٹا میئر کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا۔ دلت کا بیٹا بیٹھا تو میئر کی کرسی ناپاک ہو جائے گی۔ اس کے لیے بی جے پی نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنا پیادہ بنایا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ کے مشورے کے بغیر پریزائیڈنگ افسر کی تقرری نہیں کر سکتے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ایک سال پہلے جب دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ سب سے سینئر کونسلر مکیش گوئل کو میئر کے انتخابات کے لیے پریزائیڈنگ آفیسر بنایا جائے تو لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعلیٰ کے مشورے کو پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دیا اور کہا کہ ہم بی جے پی کے کونسلر ستیہ شرما کو پریزائیڈنگ آفیسر بنائیں گے۔
اس دوران مسٹر سنگھ نے وہ خط بھی دکھایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ستیہ شرما کو وزیر اعلیٰ سے مشورہ کیے بغیر گزشتہ سال میئر کے انتخابات میں پریزائیڈنگ افسر کے طور پر مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دلت مخالف بی جے پی لیڈروں نے چنڈی گڑھ میں بھی ایسا ہی کیا۔ چندی گڑھ کے میئر الیکشن میں جھاڑو دینے والے کا بیٹا میئر کی کرسی پر بیٹھنے جا رہا تھا تو بی جے پی کے اراکین نے ووٹوں کی گنتی میں بے ایمانی کرتے ہوئے دلت کے بیٹے کو میئر کی کرسی پر بیٹھنے سے روک دیا۔ دلت، پسماندہ اور قبائلی طبقہ کے لوگ اسے نہیں بھولیں گے۔
آپ کے لیڈر نے بی جے پی سے کہا کہ جب پچھلے سال لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعلیٰ سے مشورہ کیے بغیر بی جے پی کے کونسلر کو پریذائیڈنگ آفیسر بنایا تھا تو اس بار میئر کا انتخاب کیوں منسوخ کیا؟ پچھلے سال وزیر اعلی کے مشورے کے بغیر، لیفٹیننٹ گورنر نے بی جے پی کے 10 کارکنوں کو کونسلر کے طور پر نامزد کیا تھا۔
مسٹر سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے ہوئے آئین کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی دلتوں، پسماندہ لوگوں، محروموں، استحصال زدہ اور قبائلیوں کے لیے آئین میں دیے گئے ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ انتخابات میں بابا صاحب کے دیئے گئے دلتوں کے ریزرویشن ختم وہ کرنا چاہتی ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
بی جے ڈی 'ڈوبتا سورج' اور کانگریس بنی تاریخ کا صفحہ: مودی

بی جے ڈی 'ڈوبتا سورج' اور کانگریس بنی تاریخ کا صفحہ: مودی

برہم پور، 6 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اڈیشہ میں اپنی پہلی انتخابی ریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ریاست کے لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن قرار دیتے ہوئے ریاست میں حکمراں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کا موازنہ ڈوبتے سورج سے کیا، نیز کانگریس کو تاریخ کا صفحہ قراردیا آج اڈیشہ کے برہم پور میں 'وجئے سنکلپ سماویش' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے عوام سے بی جے پی کو ایک موقع دینے کی اپیل کی اور ریاست کو ملک میں نمبر ایک بنانے کا وعدہ کیا۔

...مزید دیکھیں
این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) کانگریس نے میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی (نیٹ ) امتحان کے پیپر لیک ہونے کی خبروں پر آج سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پیپر لیک کے مسئلے کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے ایک بار پھر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا "ایک بار پھر این ای ای ٹی پیپر لیک ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی آر ایس کی  لیڈر کویتا کی درخواست ضمانت مسترد

بی آر ایس کی لیڈر کویتا کی درخواست ضمانت مسترد

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر کے کویتا کی ضمانت کی درخواست کو منظور کرنے سے انکار کر دیا دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتاری کے بعد جیل میں بند محترمہ کویتا کی ضمانت کی درخواست دی تھی راؤز ایونیو کورٹ کی خصوصی جج کاویری باویجا نے منی لانڈرنگ کیس میں محترمہ کویتا کی ضمانت کی درخواست مسترد کی ۔

...مزید دیکھیں
سورین نے اپنی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

سورین نے اپنی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ ہائیکورٹ سے اپنی ضمانت کی درخواست مسترد کئے جانے کے بعد پیر کے روز اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور اس معاملے کی جلد از سماعت کی درخواست کی ہے مسٹر سورین جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں سینئر وکیل کپل سبل نے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا پر مشتمل بنچ کے سامنے مسٹر سورین کا موقف پیش کیا اور لوک سبھا انتخابات کے لیے 13 اپریل سے شروع ہونے اور یکم جون کو آخری مرحلہ کی ووٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ، آرٹیکل 32 کے 'اسپیشل لیو پٹیشن' (ہائی کورٹ کے حکم کے بعد دائر کی گئی) پر جلد از جلد سماعت کرنے کی درخواست کی ۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے رائے بریلی اور امیٹھی کے لیے مشاہد مقرر کیے

کانگریس نے رائے بریلی اور امیٹھی کے لیے مشاہد مقرر کیے

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) کانگریس نے پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کو باوقار رائے بریلی اور امیٹھی پارلیمانی سیٹوں کے لیے بطور مشاہد مقرر کیا ہے پیر کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے مشاہدین کے ناموں کو منظوری دے دی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ اپنا کام فوری اثر سے شروع کردیں انہوں نے کہا کہ پارٹی نے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت کو ان پارلیمانی نشستوں کے لیے مشاہد مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں سبھی  پانچ سیٹوں پر این ڈی اے  کا قبضہ،  انڈیا اتحاد کو ساکھ  کا چیلنج

تیسرے مرحلے میں سبھی پانچ سیٹوں پر این ڈی اے کا قبضہ، انڈیا اتحاد کو ساکھ کا چیلنج

پٹنہ، 6 مئی (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں، جہاں سبھی پانچ سیٹوں پر قومی جمہوری اتحاد کا قبضہ ہے، وہیں پہلی بار انڈیا الائنس کے بینر تلے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اپنی ساکھ بنانے کا چیلنج ہے بہار لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو جھنجھار پور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ اور کھگڑیا میں ہونے جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ہگلی میں بم دھماکہ، ایک ہلاک، دو زخمی

ہگلی میں بم دھماکہ، ایک ہلاک، دو زخمی

کولکتہ، 06 مئی (یو این آئی) مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں پیر کو ایک بم دھماکے میں ایک لڑکا ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں

فلم کی شوٹنگ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

06 May 2024 | 4:29 PM

اجمیر، 06 مئی (یو این آئی) راجستھان میں اجمیر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے فلم جولی ایل ایل بی-3 کی شوٹنگ کے سلسلے میں فلم اداکار اکشے کمار اور ارشد وارثی سمیت چھ لوگوں کے خلاف یہاں کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

image