image
Monday, May 6 2024 | Time 18:13 Hrs(IST)
National

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 88 سیٹوں پر شام 5 بجے تک ووٹنگ کا فیصد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقے سمیت لوک سبھا کی 88 سیٹوں پر شام 5 بجے تک ووٹنگ کا فیصد اس طرح رہا۔

آسام- 70.66 فیصد
بہار- 52.63 فیصد
چھتیس گڑھ- 72.13 فیصد
جموں و کشمیر- 67.22 فیصد
کرناٹک- 63.90 فیصد
کیرالہ- 63.97 فیصد
مدھیہ پردیش- 54.42 فیصد
مہاراشٹر - 53.51 فیصد
منی پور- 76.06 فیصد
راجستھان- 59.19 فیصد
تریپورہ- 76.23 فیصد
اتر پردیش- 52.64 فیصد
مغربی بنگال- 71.84 فیصد
یو این آئی ۔
ع خ۔
خاص خبریں
بی جے ڈی 'ڈوبتا سورج' اور کانگریس بنی تاریخ کا صفحہ: مودی

بی جے ڈی 'ڈوبتا سورج' اور کانگریس بنی تاریخ کا صفحہ: مودی

برہم پور، 6 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اڈیشہ میں اپنی پہلی انتخابی ریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ریاست کے لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن قرار دیتے ہوئے ریاست میں حکمراں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کا موازنہ ڈوبتے سورج سے کیا، نیز کانگریس کو تاریخ کا صفحہ قراردیا آج اڈیشہ کے برہم پور میں 'وجئے سنکلپ سماویش' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے عوام سے بی جے پی کو ایک موقع دینے کی اپیل کی اور ریاست کو ملک میں نمبر ایک بنانے کا وعدہ کیا۔

...مزید دیکھیں
این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) کانگریس نے میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی (نیٹ ) امتحان کے پیپر لیک ہونے کی خبروں پر آج سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پیپر لیک کے مسئلے کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے ایک بار پھر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا "ایک بار پھر این ای ای ٹی پیپر لیک ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی آر ایس کی  لیڈر کویتا کی درخواست ضمانت مسترد

بی آر ایس کی لیڈر کویتا کی درخواست ضمانت مسترد

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر کے کویتا کی ضمانت کی درخواست کو منظور کرنے سے انکار کر دیا دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتاری کے بعد جیل میں بند محترمہ کویتا کی ضمانت کی درخواست دی تھی راؤز ایونیو کورٹ کی خصوصی جج کاویری باویجا نے منی لانڈرنگ کیس میں محترمہ کویتا کی ضمانت کی درخواست مسترد کی ۔

...مزید دیکھیں
سیاسی استحکام سے ہی مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات کا عمل ممکن:وزیر خارجہ ایس جے شنکر

سیاسی استحکام سے ہی مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات کا عمل ممکن:وزیر خارجہ ایس جے شنکر

نئی دہلی،6مئی (یو این آئی)اگلے 25 برسوں میں وکست بھارت کے ہدف تک پہنچنے کی راہ میں بہت سی ضروریات شامل ہوں گی شروعات کے لیے اسے ملک کے لیے ایک وژن اور یکساں طور پر اسے زمین پر اتارنے کی صلاحیت کی ضرورت ہے ہم ٹریک ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے ذریعے اس میں اعتماد پیدا کر سکتے ہیں مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات بھی سیاسی استحکام کے ماحول میں ہی ممکن ہیں۔

...مزید دیکھیں
حج 2024 کے لیے فلائٹ بکنگ کے لیے عازمین ک کا  حج  منزل پر پہنچنے کا عمل شروع

حج 2024 کے لیے فلائٹ بکنگ کے لیے عازمین ک کا حج منزل پر پہنچنے کا عمل شروع

ڈی سی پی سنٹرل , ہرش وردھن نے حج کیمپ کا معائنہ کیا جہاں بھی ممکن ہو سکے سکیورٹی کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا
نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی ) حج 2024 کے مقدس سفر کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 سے 9 مئی سے شروع ہو رہا ہے آئندہ 9/مئی 2024 کو دیر رات 02:20 بجے سفر حج کے لئے پہلی پرواز روانہ ہوگی، جس کے لئے حج منزل پر بکنگ کاؤنٹر شروع ہوگیا ہے اور عازمین نے اپنی پروازیں بک کروانے کے لیے حج منزل پر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی تعمیل کرے، او آئی سی

اسرائیل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی تعمیل کرے، او آئی سی

بنجولا، 6 مئی (یو این آئی) اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہےکہ یہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی تعمیل کرنے پر مجبور کرے اور مشرقی القدس سمیت فلسطینی علاقوں میں اپنے غیر قانونی قبضے، نوآبادیاتی پالیسیوں اور نسل پرستی کو ختم کرے  گیمبیا کے دارالحکومت بنجولا میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے 15ویں سربراہی اجلاس کے بعد او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اور حکومت کی جانب سے متفقہ اعلامیہ شائع کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
سورین نے اپنی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

سورین نے اپنی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ ہائیکورٹ سے اپنی ضمانت کی درخواست مسترد کئے جانے کے بعد پیر کے روز اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور اس معاملے کی جلد از سماعت کی درخواست کی ہے مسٹر سورین جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں سینئر وکیل کپل سبل نے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا پر مشتمل بنچ کے سامنے مسٹر سورین کا موقف پیش کیا اور لوک سبھا انتخابات کے لیے 13 اپریل سے شروع ہونے اور یکم جون کو آخری مرحلہ کی ووٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ، آرٹیکل 32 کے 'اسپیشل لیو پٹیشن' (ہائی کورٹ کے حکم کے بعد دائر کی گئی) پر جلد از جلد سماعت کرنے کی درخواست کی ۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات مسلمانوں کے لئے امتحان کا وقت، وہ سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کریں:سلیم پرویز

لوک سبھا انتخابات مسلمانوں کے لئے امتحان کا وقت، وہ سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کریں:سلیم پرویز

06 May 2024 | 6:12 PM

نئی دہلی، 6مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات میں مسلمانوں سے بھرپور حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے بہا ر قانون ساز کونسل کے سابق کارگزار چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی ایس) کے سینئر لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ یہ ان کے لئے امتحان کا وقت ہے اورلازمی طور پر مسلمان انتخابی عمل میں انتہائی سمجھ داری اور سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کریں انہوں نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ الیکشن بہت اہم ہے، تھوڑی سی غلطی آپ کے مستقبل کو تباہ کرسکتی ہے، صحیح لوگوں کو منتخب کرنے کا وقت ہے۔ اگر آپ نے غلط امیدوار کو منتخب کرلیا تو کم از کم پانچ سال کو پچھتانا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان سمجھداری اور سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کریں اور کام کرنے والے اور کام نہ کرنے والوں کی شناخت کریں۔ کس نے ان کے لئے ترقی کی راہ ہموار کی ہے اور کس نے بہار کوفرقہ وارانہ فسادات سے محفوظ رکھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو ووٹ دینے سے پہلے یہ بھی سوچنا چاہئے کہ کس نے بہار میں مسلمانوں کے مورل کو کبھی گرنے نہیں دیا۔

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image