image
Tuesday, May 7 2024 | Time 05:10 Hrs(IST)
National

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔
مسٹر کھیڑا نے کہا، “گزشتہ 10 برسوں میں روپیہ ریکارڈ سطح پر گرا ہے، میڈیا کی آزادی اور بھوک کے انڈیکس میں ملک کا درجہ گرا ہے۔ لیکن اس عرصے میں جو چیز سب سے زیادہ گری وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کا وقار تھا۔ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ مسٹر نریندر مودی جی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس حد تک گرا دیا ہے کہ اسے سنبھالنے میں کئی دہائیاں لگ جائیں گی۔
ملک کے وزیر اعظم کو نازیبا زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ کیونکہ وزیراعظم کا کام معاشرے کو آپس میں لڑانا نہیں ہوتا۔ الیکشن آتے جاتے رہتے ہیں لیکن اس دوران اگر ملک ہار جائے، آئین ہار جائے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ختم ہوجائے تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا، "آج ہونے والی ووٹنگ میں وائناڈ ایک بہت اہم سیٹ ہے کیونکہ ہمارے مقبول لیڈر راہل گاندھی یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، پچھلی بار وہ چار لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیتے تھے اور اس بار جیت کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے والے ہیں، یہ بات ہم یقین کے ساتھ کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، "راجستھان میں بھی ہمیں دوہرے ہندسے کی سیٹیں مل رہی ہیں۔ جب میں کوٹا گیا تو دیکھا کہ وہاں سے لوک سبھا اسپیکر بی جے پی کے امیدوار ہیں، الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہاں کے لوگوں نے مجھے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ انتخابات سے پہلے کہا تھا کہ میں یہاں سے اگلا الیکشن اسی وقت لڑوں گا جب میں یہاں ایئرپورٹ لاؤں گا۔ اب 2019 سے 2024 ہے اور ایئرپورٹ نہیں آیا لیکن پھر بھی الیکشن لڑنے آگئے۔
کانگریس کے منشور پر وزیر اعظم کے تبصرے کو مثبت انداز میں پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "جس طرح سے انہوں نے کانگریس کے منشور کی تشہیر کی اور اسے ہر گھر تک پہنچایا اس کے لیے نریندر مودی جی کا تہہ دل سے شکریہ۔ کیونکہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ اپنے منشور کی تشہیر کر سکیں۔ مودی جی جہاں بھی انتخابی مہم میں جاتے ہیں، کانگریس کی سیٹیں بڑھاتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ آپ آنے والے پانچ مرحلوں میں بھی ایسا ہی کریں گے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1847

خاص خبریں
بی جے ڈی 'ڈوبتا سورج' اور کانگریس بنی تاریخ کا صفحہ: مودی

بی جے ڈی 'ڈوبتا سورج' اور کانگریس بنی تاریخ کا صفحہ: مودی

برہم پور، 6 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اڈیشہ میں اپنی پہلی انتخابی ریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ریاست کے لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن قرار دیتے ہوئے ریاست میں حکمراں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کا موازنہ ڈوبتے سورج سے کیا، نیز کانگریس کو تاریخ کا صفحہ قراردیا آج اڈیشہ کے برہم پور میں 'وجئے سنکلپ سماویش' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے عوام سے بی جے پی کو ایک موقع دینے کی اپیل کی اور ریاست کو ملک میں نمبر ایک بنانے کا وعدہ کیا۔

...مزید دیکھیں
این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) کانگریس نے میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی (نیٹ ) امتحان کے پیپر لیک ہونے کی خبروں پر آج سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پیپر لیک کے مسئلے کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے ایک بار پھر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا "ایک بار پھر این ای ای ٹی پیپر لیک ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے بھاجپا نے اپنی پراکسیوں کو اکٹھا کیا ہے: عمر عبداللہ

شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے بھاجپا نے اپنی پراکسیوں کو اکٹھا کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر،06مئی(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ ”شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے نئی دلی، ناگپور، حکومت اور بھاجپا پوری طرح کوشاں ہے اور اسی لئے وہ یہاں جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں اور میرے خلاف اپنے آلہ کاروں کو اکٹھا کررہے ہیں، اس کے باوجود میں نے یہ چیلنج قبول کیا ہے اطلاعات کے مطابق ہندواڑہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ ایک شخص مجھے یہاں ٹورسٹ کا نام دیتا ہے، اگر میں ٹورسٹ ہوں تو وہ بھی ٹورسٹ ہے، وہ بھی سرینگر میں رہتا ہے اور میں بھی زیادہ تر سرینگر میں ہی قیام پذیر ہوتا ہوں-
عمر عبداللہ نے کہا کہ جب گذشتہ ہفتے یہاں سیلابی صورتحال قائم ہوئی میں نے 12گھنٹے تک پورے ضلع کا دورہ کیا اور اپنے کام کرنے کا طریقہ یہاں کے لوگوں کو دکھایا، اور جو مجھے ٹورسٹ کہتا ہے اُسے بستر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور وہ صرف 2گھنٹے میں تھک گیا۔

...مزید دیکھیں
حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے عازمین میں 1588 عازمین کو تیسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی، آر، ایس نے بتایا قرعہ میں منتخب عازمین کے زریعہ مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے تیسری انتظار یہ فہرست کو منظوری دے دی گئی ہے  جسمیں چھتیس گڑھ کے 10 ، دہلی کے 87 گجرات کے 168 کرناٹک کے 296 کیرالا کے 253 مدھیہ پردیش کے 58 مہاراشٹرا کے 345 منی پور کے 10 تامل ناڈو کے 113 اور تلنگانہ کے 248 اور عازمین حج کا انتظار ختم ہوا اور انھیں حج 2024 کے رہنما اصولوں کے تحت منظوری مل گئی۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت جمہوری اقدار کا قتل کر رہی ہے:  آپ

مودی حکومت جمہوری اقدار کا قتل کر رہی ہے: آپ

نئی دہلی، 06 مئی ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ ) نے کہا کہ مودی حکومت تمام آئینی اداروں کا غلط استعمال کرکے اور آئین کو برباد کرکے ملک کی جمہوری اقدار کا قتل کر رہی ہے آپ کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی دلیپ پانڈے نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت تمام آئینی اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور ملک کی جمہوری اقدار کو مار رہی ہے اور آئین کو برباد کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بی آر ایس کی  لیڈر کویتا کی درخواست ضمانت مسترد

بی آر ایس کی لیڈر کویتا کی درخواست ضمانت مسترد

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر کے کویتا کی ضمانت کی درخواست کو منظور کرنے سے انکار کر دیا دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتاری کے بعد جیل میں بند محترمہ کویتا کی ضمانت کی درخواست دی تھی راؤز ایونیو کورٹ کی خصوصی جج کاویری باویجا نے منی لانڈرنگ کیس میں محترمہ کویتا کی ضمانت کی درخواست مسترد کی ۔

...مزید دیکھیں
سیاسی استحکام سے ہی مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات کا عمل ممکن:وزیر خارجہ ایس جے شنکر

سیاسی استحکام سے ہی مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات کا عمل ممکن:وزیر خارجہ ایس جے شنکر

نئی دہلی،6مئی (یو این آئی)اگلے 25 برسوں میں وکست بھارت کے ہدف تک پہنچنے کی راہ میں بہت سی ضروریات شامل ہوں گی شروعات کے لیے اسے ملک کے لیے ایک وژن اور یکساں طور پر اسے زمین پر اتارنے کی صلاحیت کی ضرورت ہے ہم ٹریک ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے ذریعے اس میں اعتماد پیدا کر سکتے ہیں مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات بھی سیاسی استحکام کے ماحول میں ہی ممکن ہیں۔

...مزید دیکھیں
حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

06 May 2024 | 10:47 PM

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے عازمین میں 1588 عازمین کو تیسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی، آر، ایس نے بتایا قرعہ میں منتخب عازمین کے زریعہ مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے تیسری انتظار یہ فہرست کو منظوری دے دی گئی ہے  جسمیں چھتیس گڑھ کے 10 ، دہلی کے 87 گجرات کے 168 کرناٹک کے 296 کیرالا کے 253 مدھیہ پردیش کے 58 مہاراشٹرا کے 345 منی پور کے 10 تامل ناڈو کے 113 اور تلنگانہ کے 248 اور عازمین حج کا انتظار ختم ہوا اور انھیں حج 2024 کے رہنما اصولوں کے تحت منظوری مل گئی۔ ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ ویٹ لسٹ سے منظور شدہ عازمین حج اخراجات کی کُل رقم اپنے ایمبارکیشن کے اعتبار سے

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image