image
Thursday, May 9 2024 | Time 11:53 Hrs(IST)
National

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے  انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر مسٹر مودی نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا ہے مسٹر چدمبرم نے کہا کہ مسٹر مودی کی مسلسل تنقید نے کانگریس کے منشور کو ایک نئی سطح فراہم کی ہے اور اس حوالے سے عوام میں شروع ہونے والی بحث کی وجہ سے کانگریس کا پیغام عوام تک پہنچا ہے اور اس کے لیے وہ مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
کانگریس کے سینئر لیڈر نے ایکس پر لکھا ’’ غور کرنے والی یہ ہے کہ گزشتہ 5 اپریل سے 19 اپریل کے درمیان مسٹر مودی کانگریس کے منشور کو مسلسل نظرانداز کرتے رہے لیکن پہللے مرحلے کی پولنگ کے بعد وہ کانگریس کے منشور پر لگاتار تنقید کررہے ہیں۔‘‘
سابق وزیر خزانہ نے اس پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 19 اپریل کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اپنی یقینی شکست دیکھ کر انہوں نے جو تنقید شروع کی ، اس سے منشور کو ایک نئی تقویت ملی ہے۔
مسٹر چدمبرم نے طنزیہ انداز میں کہا ’’مودی حکومت ختم ہوگئی ہے۔ کچھ دنوں تک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت تھی اور کل سے یہاں این ڈی اے کی حکومت ہے۔ کیا آپ نے 19 اپریل سے ہونے والی ڈرامائی تبدیلی کو دیکھا ہے؟ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد 19 اپریل سے منشور کو ایک نیا قد مل گیا ہے۔ شکریہ وزیراعظم۔"
سابق مرکزی وزیر نے مزید کہا "جن ریاستوں میں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی، وہاں سے آنے والی خبریں کانگریس کے لیے بہت حوصلہ افزا ہیں۔ امید ہے کہ کیرالہ میں یو ڈی ایف 2019 کی اپنی بہترین کارکردگی کو دہرائے گا۔ کرناٹک میں کل 14 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی اور کانگریس اپنے 2019 کے اسکور کو نمایاں طور پر بہتر کرنے کی کوشش کرے گی۔ کانگریس راجستھان میں کئی سیٹیں جیت لے گی۔ اس وقت ریاست کی سبھی 25 سیٹیں بی جے پی کے پاس ہیں اور کانگریس اچھے اسکور کے ساتھ وہاں واپسی کرے گی۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
جنرل چوہان افواج کے 'چنتن شیور' کی صدارت کریں گے

جنرل چوہان افواج کے 'چنتن شیور' کی صدارت کریں گے

نئی دہلی، 9 مئی (یواین آئی) تینوں خدمات کے انضمام کی پہل کے سلسلے میں دو روزہ 'چنتن شیور' جمعرات کو یہاں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان کی صدارت میں شروع ہوگا۔

...مزید دیکھیں
شمال مغربی پاکستان میں دو مختلف کارروائیوں میں چھ دہشت گرد مارے گئے

شمال مغربی پاکستان میں دو مختلف کارروائیوں میں چھ دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد، 9 مئی (یواین آئی/ژنہوا) پاکستان میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کو ملک کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
جنوبی برازیل میں تباہ کن طوفان سے 100 افراد ہلاک، ایک لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا

جنوبی برازیل میں تباہ کن طوفان سے 100 افراد ہلاک، ایک لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا

ساؤ پالو، 9 مئی (یواین آئی/ژنہوا) جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ایک ہفتہ سے زیادہ کی ریکارڈ بارش اور سیلاب سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور تقریباً ایک لاکھ گھر تباہ ہوگئے ہیں یا ان کو کافی نقصان پہنچا۔

...مزید دیکھیں
غزہ: اسرائیل کے مسلسل زمینی حملے کے دوران کم از کم 30 افراد ہلاک

غزہ: اسرائیل کے مسلسل زمینی حملے کے دوران کم از کم 30 افراد ہلاک

یروشلم، 9 مئی (یواین آئی/ژنہوا) اسرائیلی فوج نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ غزہ کے رفح پر اپنی زمینی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، دریں اثنا، پیر کی رات سے شروع ہونے والے حملے کے بعد سے 30 کے قریب ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
چوتھے مرحلے میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا:مودی

چوتھے مرحلے میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا:مودی

حیدرآباد 8 مئی (یواین آئی)وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دس سال پہلے کی کانگریس کی مرکزی حکومت کے گناہوں کو کوئی نہیں بھول سکتا، ہر چند دن بعد ہزاروں کروڑ روپے کا ایک گھوٹالہ سامنے آتا تھا۔

...مزید دیکھیں
پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

رائے بریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی حمایت میں بدھ کو ان کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں شاندار روڈ شو کر کے عوام سے اپنے بھائی کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ راہل گاندھی ہی ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
پریوار وادیوں کی ہوگی ہار، پھر کھلے گا کمل:امت شاہ

پریوار وادیوں کی ہوگی ہار، پھر کھلے گا کمل:امت شاہ

قنوج:08مئی(یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ موجودہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) جیسے پریوار وادی پارٹیوں کا عوام صفایا کریں گے اور ملک کو ترقی کے راستے پر لے جانے والے نریندر مودی کی تیسری باری وزیر اعظم عہدے پر فائز کریں گے۔

...مزید دیکھیں

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image