image
Friday, May 10 2024 | Time 15:53 Hrs(IST)
National

مودی خیالی معاملات کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں: پرینکا

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اصل مسائل پر بات کرنے کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی تخیل کا سہارا لے کر سابق وزرائے اعظم کے نام لے کر ملک کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

محترمہ واڈرا نے کہا کہ مسٹر مودی کو انتخابی ریلیوں میں اپنے 10 سال کے کام کا حساب دینا چاہئے تھا لیکن وہ گمراہ کرنے کی سیاست کر رہے ہیں اور خیالی مسائل کو اٹھا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور انہیں حقیقی مسائل سے ہٹا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں گزشتہ دس سالوں سے بی جے پی کی حکومت ہے۔
خاص خبریں
کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت ملی

کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت ملی

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دیدی دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں جیل میں بند مسٹر کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت ملی ہہے  جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے یہ حکم دیا بنچ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا، ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو، اور اروند کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی کے دلائل سننے کے بعد 7 مئی کو کہا تھا کہ جمعرات یا اگلے ہفتے سماعت مکمل ہونے پر عبوی ضمانت سے متعلق کوئی حکم جاری کرے گی ۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو: ای وی ایم کے لیے اسٹرانگ روم میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

تمل ناڈو: ای وی ایم کے لیے اسٹرانگ روم میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

چنئی، 10 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کے چیف الیکٹورل آفیسر ستیہ برت ساہو نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست بھر میں ان تمام اسٹرانگ رومز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں جہاں 19 اپریل کو لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ کے بعد ای وی ایم مشین رکھی گئی ہیں ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی مسٹر ساہو کی ہدایات ایسے وقت میں آئی ہیں جب کچھ اضلاع میں گڑبڑ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی

تمل ناڈو: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی

چنئی، 10 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کے جنوبی ویردھونگر ضلع کے شیوکاشی کے گاؤں سینگامالا پٹی میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سےمرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے مرنے والوں میں چھ خواتین بھی شامل ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی اور جھلسنے والے 13 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں دھماکہ جمعرات کی سہ پہر اس وقت ہوا جب ایک پرائیویٹ پٹاخے کے یونٹ میں 100کے قریب کارکن فینسی پٹاخہ بنانے میں مصروف تھے۔

...مزید دیکھیں
گاندربل میں آتشزدگی، 13 دکانوں کو نقصان

گاندربل میں آتشزدگی، 13 دکانوں کو نقصان

سری نگر، 10 مئی (یو این آئی) وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے مرکزی بازار بیہامہ میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم 13 دکانوں کو نقصان پہنچا ہے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گاندربل کے مرکزی بازار بیہامہ میں دوران شب ایک بریانی ہٹ سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع ایک شاپنگ کمپلیکس اور ایک عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

...مزید دیکھیں
گڈکری  پونے میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے

گڈکری پونے میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے

پونے 10 مئی (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کےمرکزی وزیر نتن گڈکری پونے پارلیمانی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار مرلی دھر موہول کی حمایت میں ہفتہ کے روز یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے بی جے پی کے ترجمان سندیپ کھارڈیکر نے کہا کہ مسٹر گڈکری نے پونے شہر اور ضلع کی ترقی کے لیے ہزاروں کروڑ روپے دیے ہیں شہر کی ترقی پر ان کی مسلسل توجہ کی وجہ سے آج بہت سے پروجیکٹ بنائے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ووٹ دینے میں اگر  آج غفلت کی تو آنے والا کل معاف نہیں کرے گا  : ڈاکٹر ایوب سرجن

ووٹ دینے میں اگر آج غفلت کی تو آنے والا کل معاف نہیں کرے گا : ڈاکٹر ایوب سرجن

پرتاپ گڑھ،10 مئی (یواین آئی ) پارلیمانی انتخاب کے ابھی چند مرحلے باقی ہیں ،ایسے میں جو مرحلے گزر چکے ہیں، اس میں مسلمانوں کا امتحان ہو چکا ہے،اور آئندہ مرحلوں میں ابھی امتحان باقی ہے،ایسے موقع پر اس بات کو سمجھنا بے انتہا ضروری ہے کہ ہمارا ووٹ بہت قیمتی ہے ، اگر مسلمانوں نے سیاسی بصیرت کے ساتھ ووٹ کیا ہے تو اس کا اثر بہت دور تک پڑے گا ۔

...مزید دیکھیں
نیتن یاہو نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا

نیتن یاہو نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا

تل ابیب، 10 مئی (یواین آئی)نیتن یاہو نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر صورت لڑے گا اور ضرورت پڑی تو ہم اپنے کم وسائل میں بھی لڑیں گے امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کی دھمکی پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر ضرورت پڑی تو ہم تنہا کھڑے ہوں گے، کم وسائل میں بھی لڑیں گے۔

...مزید دیکھیں
برازیل میں سیلاب نے مچا ئی تباہی ، گھر  چھوڑنے والوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز

برازیل میں سیلاب نے مچا ئی تباہی ، گھر چھوڑنے والوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز

10 May 2024 | 2:28 PM

برازیلیا، 10 مئی (یو این آئی) برازیل کے ریو گرانڈے ڈو سل صوبے میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب کی وجہ سے اپنا مستقل مقام چھوڑنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,27,105 ہو گئی ہے صوبائی سول پروٹیکشن سروس نے جمعہ کو کہا کہ بے گھر ہونے والے زیادہ تر افراد اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کے گھروں کو چلے گئے ، جب کہ تقریباً 68 ہزار افراد نے پناہ گاہوں میں پناہ لی تھی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں

10 May 2024 | 3:47 PM

نئی دہلی 10 مئی ( یو این آئی ) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج جوں کی توں رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

پی جی ڈی اے وی نے ٹی20 انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا

10 May 2024 | 3:42 PM

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) امن بھارتی (21 رن پر 4 وکٹ) کی جارح گیند بازی اور شریشٹھا پی یادو (39 گیندوں میں 74 رن) کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پی جی ڈی اے وی کالج نے آتما رام سناتن دھرم کالج کو سات وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار سوامی دیانند سرسوتی ڈے نائٹ ٹی 20 انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image