رائےبریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس کنبے کے وقار سے جڑے رائے بریلی پارلیمانی حلقے میں کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں ان کی بہن اور پارٹی سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر خوب حملہ کیا۔
...مزید دیکھیں حیدرآباد 8 مئی (یواین آئی) وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دس سال پہلے کی کانگریس کی مرکزی حکومت کے گناہوں کو کوئی نہیں بھول سکتا، ہر چند دن بعد ہزاروں کروڑ روپے کا ایک گھوٹالہ سامنے آتا تھا ملک کے بڑے شہروں میں بم دھماکے ہوتے تھے ا س مرتبہ انڈیا اتحاد 5 سال میں پانچ وزرائے اعظم کا فارمولا لے کر آیا ہے یہ تصورکیجئے کہ گر ان کو اقتدارمل گیا تو کیا ہوگا اگر ہر سال ایک نیا وزیر اعظم آیا تو ملک کا کیا بہتر ہوگا ایک آرتلنگانہ کو لوٹتا ہے اوردوسرا آردہلی میں وصول کرتا ہے۔
...مزید دیکھیں سری نگر،08مئی(یو این آئی)جنوبی ضلع کولگام کے ریڈونی پائین گاوں میں بدھ کی سہ پہر سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان پھر سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ہے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر اڈانی امبانی کا نام لینے کا سلسلہ بند کرنے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ مسٹر گاندھی مسلسل ان صنعت کاروں کا نام لے رہے ہیں لیکن وزیر اعظم تین مرحلوں کی ووٹنگ میں اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں ، اس لیے وہ الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے طنزیہ انداز میں کہا "وقت بدل رہا ہے، دوست اب دوست نہیں رہا، انتخابات کے تین مراحل مکمل ہونے کے بعد آج وزیر اعظم اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی جی کی کرسی ہل رہی ہے۔
...مزید دیکھیں سری نگر،08مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور شمالی کشمیر بارہمولہ نشست سے پارٹی اُمیدوار عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف زہر اگلنے والے کون ہیں۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی) کانگریس نے ہندوستان کے سماجی اور ثقافتی تنوع پر اپنے اتحادی اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا کے قابل اعتراض ریمارکس سے خود کو الگ کرلیا ہے کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو یہاں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کانگریس مسٹر پترودا کے ریمارکس سے خود کو الگ کرتی ہے انہوں نے کہا ’’سیم پترودا نے ہندوستان کے تنوع سے جو تشبیہ دی ہے وہ انتہائی غلط اور ناقابل قبول ہے انڈین نیشنل کانگریس خود کو ان تشبیہات سے مکمل طور پر الگ کر تی ہے۔
...مزید دیکھیں سری نگر، 8 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق چھیننے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سال 2019 سے ہر روز نئے فرامین جاری کئے جارہے ہیں موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
...مزید دیکھیں