NationalPosted at: Jun 28 2017 3:50PM كووند کی نامزدگی کا چوتھا سیٹ داخل
نئی دہلی، 28 جون (یواین آئی) قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے صدارتی امیدوار رام ناتھ كووند کی جانب سے آج یہاں کاغذات نامزدگی کا چوتھا سیٹ داخل کیا گیا۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو اور کیمیکل اور کھاد کےوزیر اننت کمار کی جانب سے مسٹر كووند کے کاغذات نامزدگی کا چوتھا سیٹ داخل کیا گیا۔ مسٹر كووند نے 23 جون کو تین سیٹ میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔ یواین آئی۔اےایم۔