image
Friday, Apr 26 2024 | Time 12:22 Hrs(IST)
Sports

نشانےبازوں کے لئے فائنل میں توجہ ضروری: انجلی

نشانےبازوں کے لئے فائنل میں توجہ ضروری: انجلی
anjali

ممبئی، 29 جولائی (یو این آئی) سابق اولمپین شوٹر انجلی بھاگوت کا خیال ہے کہ اس بار ریو اولمپکس کے شوٹنگ مقابلہ میں تمغہ کی پیشن گوئی کرنا کافی مشکل کام ہے کیونکہ لندن اولمپکس کے بعد سارے قوانین بدل چکے ہیں۔
ریو اولمپکس کے لئے سرکاری براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کے ہندی کمنٹری پینل میں شامل انجلی نے يواین آئی کے ساتھ بات چیت میں طوٹنگ میں ہندستانی توقعات کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ تمغہ کی پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی ہے۔
لندن اولمپکس کے بعد تمام اصول بدل گئے ہیں اور اب کوالیفائنگ کا اسکور فائنل کے اسکور کے ساتھ شامل نہیں کیا جاتا ہے۔

image