نئی دہلی، 03 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دہلی ایکسائز سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتاری اور حراست کو چیلنج کرنے والی درخواست پر عبوری ضمانت دینے پر غور کرنے کا جمعہ کو اشارہ دیا جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے سماعت کے دوران زبانی طور پر کہا کہ اس نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن طویل عرصے تک سماعت کے امکان کے پیش نظر وہ عبوری ضمانت کے سوال پر غور کر سکتی ہے۔
...مزید دیکھیں رائے بریلی 3 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو رائے بریلی لوک سبھا سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیامسٹر گاندھی نے کلکٹریٹ پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اس موقع پر ان کی والدہ سونیا گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے موجود تھے واضح ر ہے کہ مسٹر راہل گاندھی کی والدہ محترمہ سونیا گاندھی 1999 سے پارلیمنٹ میں اس نشست کی نمائندگی کر رہی ہیں، تاہم انہوں نے صحت وجوہات کی بنا پر موجودہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے سے منع کر دیا تھا۔
...مزید دیکھیں کلکتہ 3مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے اہلیت ہونے کے باوجود نوکری سے محروم ہوگئے ہیں ان کی ہمدردی ان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ریاستی بی جے پی کو پہلے ہی ہدایت دیدی ہے کہ پارٹی کو ان لوگوں کی قانونی اور سماجی جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے جنہوں نے اپنی ملازمتیں کھو دی ہیں انہوں نے ریاستی قیادت کو اس کے لیے قانونی مشاورتی ٹیم اور سوشل میڈیا ٹیم بنانے کی بھی ہدایت دی۔
...مزید دیکھیں شملہ/ کوٹکھائی، 3 مئی (یو این آئی) ہماچل پردیش کے اپوزیشن لیڈر جے رام ٹھاکر نے کہا کہ آنے والے پانچ سال ہندوستان کی ترقی کے لیے کافی اہم ہیں مسٹر نریندر مودی کی تیسری میعاد ہندوستان کے لیے تاریخی بلندیوں کی میعار کار ہوگی مسٹر مودی کی دو میعاد تو ترقی کی ایک جھلک ہیں۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 03 مئی (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے رائے بریلی کے ووٹروں سے اپنے بھائی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو جتانے کی جذباتی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کی والدہ سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ گاندھی خاندان دہلی میں نہیں بلکہ رائے بریلی میں مکمل ہوتا ہے مسٹر راہل گاندھی کے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر اپنی والدہ اور رائے بریلی حلقہ کی ڈھائی دہائیوں تک لوک سبھا کی نمائندگی کرنے والی سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، اشوک گہلوت، ریونت ریڈی اور دیگر قائدین کے ساتھ یہاں پہنچی محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی ماں مانتی ہیں کہ ان کا خاندان دہلی میں ادھورا ہے اور رائے بریلی میں پورا ہوتا ہے۔
...مزید دیکھیں ممبئی 3مئی (یو این آئی) حکومتِ ہند خصوصاٙ وزارتِ اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی زبین ایرانی کی قیادت و سرپرستی میں حج 2024 کے انتظامات لگ بھاگ مکمل ہو گئے ہیں وزارت اقلیتی امور اپنی باوقار وزیر کی سرپرستی میں آج بھی ہندوستانی عازمین حج کے لیے بہتر سہولیات کے لیے پوری طرح کوشاں ہے ان سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے وزرات نے حج سویدھا ایپ تیار کیا ہے جو جملہ ضروریات کے ساتھ آپ کی صحت و تندرستی میں بھی مدد گار و معاون ہوگا۔
...مزید دیکھیں کلکتہ 3مئی (یواین آئی) گورنر پر ایک خاتون کے ذریعہ جنسی زیادتی کے الزامات لگنے کے بعد ممتا بنرجی نے بنگال کے دورے پر آئے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ آپ سندیش کھالی کی بات کرتے ہیں مگر گورنر پر لگنے والے الزامات پر خاموش کیوں ہیں ۔
...مزید دیکھیں