OthersPosted at: Apr 22 2024 11:17PM انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کوراشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ نے پدم شری کے اعزازسے نوازا
ممبئی 22،اپریل(یو این آئی) ممبئی کے مشہور و معروف تعلیمی، سماجی اور ثقافتی ادارہ انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمونے آج یہاں راشٹرپتی بھون کے اشوکا ہال میں میں پدم شری کے اعزازسے نوازا انہیں تالیوں کی گونج میں اعزاز دیاگیا۔اس وقت وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود تھے ڈاکٹر ظہیر قاضی کے اہل خانہ بھی حاضر رہے گزشتہ 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم شری کے اعزازکے لیے نامزد کیاتھا۔ مہاراشٹر کی 10 اہم شخصیات میں ڈاکٹر ظہیر قاضی بھی شامل ہیں جو کہ 14 برس سے انجمن اسلام کے صدر کی حیثیت سے سرگرم ہیں اور اس دور میں ان کی دور اندیش قیادت کے اثرات نظر آتے ہیں وہ 40 برس سے تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں، امسال ادارہ انجمن اسلام اپنے قیام کے 150،سال مکمل کر رہا ہے ۔
ممبئی میں مقیم ماہر تعلیم اور ایک مشہور ریڈیولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر قاضی پونڈاگوا میں پیدا ہوئے اور پرورش پائی۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر حکومت ہند نے ادب اور تعلیم کے زمرے میں چوتھے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم شری کے لیے ان کے نام کا اعلان کیا۔
یواین آئی- اے اے اے