image
Friday, May 3 2024 | Time 23:03 Hrs(IST)
Others

دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

کلکتہ 23اپریل (یواین آئی)لوک سبھاانتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران مغربی بنگال کے شمالی خطہ کی تین سیٹیں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں 26اپریل کو پولنگ ہونی ہے۔ان تینوں حلقوں میں انتخابات اس مرتبہ دلچسپ ہوگیا ہے۔دارجلنگ اور رائے گنج میں سہ طرفہ مقابلے کے امکانات روشن ہیں ۔
بالورگھاٹ میں ریاستی بی جے پی صدر سوکانت مجمدار ریاستی وزیر اور ترنمول کانگریس کے بپلب مترا کے درمیان مقابلہ ہے۔دارجلنگ میں بی جے پی کےممبر پارلیمنٹ راجو بستا الیکشن لڑ رہے ہیں۔کانگریس میں ونے تمانگ کی شمولیت اور انہیں امیدوار بنائے جانے کے بعد مقابلہ سہ رخی ہوگیا ہے۔انہیں دارجلنگ کی مقامی ہمرو پارٹی کی حمایت حاصل ہے اور ترنمول کانگریس نے سابق بیوروکریٹ گوپال لامہ یہاں سے امیدوار بنایا ہے۔ کرسیانگ اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی بشنو پادا شرما نے مسٹر بستا کی نامزدگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آزاد امیدوار کے طور پرانتخاب لڑرہے ہیں ۔بستا کو باہری بتاکر خود کو بھومی پتر بتارہے ہیں ۔
2009 سے دارجلنگ سے بی جے پی کے امیدوار کامیاب ہورہے ہیں ۔یہ سیٹ زعفرانی پارٹی کیلئے محفوظ سمجھی جاتی ہے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں مسٹر بستا نے چار لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ بھی پہلا موقع ہے جب سی پی آئی (ایم) کے زیرقیادت بایاں محاذ نے نکسل باڑی تحریک کی جائے پیدائش دارجلنگ سے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔
پچھلی چار دہائیوں سے دارجلنگ پہاڑکی سیاست الگ ریاست گورکھا لینڈ کے مطالبے کے گرد مرکوز ہے۔ اگرچہ ماضی میں بی جے پی نے گورکھا آبادی کے مطالبات کے مستقل سیاسی حل کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس سال پارٹی کا منشور اس معاملے پر خاموش ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے انتخابی مہم کے دوران یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ گورکھا کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے کے قریب ہیں اور یہ آئین کے تناظر میں اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی گزشتہ تین انتخابات سے گورکھا آبادی کو دھوکہ دے رہی ہے۔دس سالوں سے اقتدار کے باوجود مرکز نے گورکھا کا مسئلہ حل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی ہے۔بی جے پی نے دارجلنگ کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔
دارجلنگ میں شناخت کی سیاست اس وقت حاوی ہے۔گزشتہ چند سالوں سے چائے کی صنعت کم پیداوار اور باغات کی بندش سے دارجلنگ کے شہریوں کو روزگار کے بحران کا بھی سامنا ہے۔ پیداوار کی بڑھتی ہوئی لاگت، کم پیداوار اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور دارجلنگ کی چائے خطرے سے دوچار ہے۔
دارجلنگ لوک سبھا حلقہ پہاڑی علاقے میں دارجلنگ، کالمپونگ اور کرسیانگ اور مٹیکارا، نکسل باڑی،سلی گڑی، پھانسیوا اور چوپڑا پر مشتمل ہے۔ اسٹریٹجک کے اعتبار سے سلی گوڑی کوریڈورکافی اہم ہے۔ اس کی سرحدیں نیپال اور بنگلہ دیش سے ملتی ہیں اور بھوٹان اور چین کے بہت قریب ہیں اس حلقے میں آتی ہے۔
جنوبی دیناج پور میں بالورگھاٹ اور شمالی دیناج پور میں رائے گنج کے حلقے اسٹریٹجک اعتبار سے کافی اہم سلی گوڑی راہداری کے بالکل نیچے واقع ہیں اور ملک کے باقی حصوں کو شمال مشرق سے جوڑنے کے لیے بھی بہت اہم ہیں۔
بالورگھاٹ اور رائے گنج میں رابطہ اور صحت کی دیکھ بھال کلیدی انتخابی مسائل ہیں۔ بالورگھاٹ کے موجودہ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سوکانت مجمدار بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل حلقے میں ریلوے نیٹ ورک کی بہتری پر زور دے رہے ہیں۔ رائے گنج میں ایمس کا دیرینہ مطالبہ بی جے پی اور کانگریس قیادت نے اٹھایا ہے۔ ترنمول کانگریس حکومت نے رائے گنج میں زمین کی عدم دستیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایمس کو جنوبی بنگال منتقل کردیا ہے۔
رائے گنج اس کی سرحد ایک طرف بہار اور دوسری طرف بنگلہ دیش سے ملتی ہے، ترنمول کے کرشنا کلیانی، بی جے پی کے کارتک پال اور کانگریس کے امیدوار علی عمران رمز کے درمیان سہ رخی مقابلے ہے۔ مسٹر کلیانی نے 2021 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر رائے گنج اسمبلی سیٹ جیتی تھی لیکن بعد میں وہ ترنمول کانگریس میں چلے گئے۔ بی جے پی نے رائے گنج کے موجودہ ایم پی دیباسری چودھری کی جگہ مسٹر پال کو امیدوار ہے۔ عمران رمز پہلے چکولیہ سے آل انڈیا فارورڈ بلاک کے ٹکٹ پر اسمبلی کے لیے منتخب ہوچکے ہیں۔
الیکشن کمیشن دوسرے مرحلے کی پولنگ میں مزید مرکزی فورسز کو تعینات کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ تقریباً 299 کمپنیاں، جو پہلے مرحلے میں زمینی کمپنیوں سے 30 زیادہ ہیں، تین لوک سبھا حلقوں میں چوکس رہیں گی۔
یواین آئی۔نور

خاص خبریں
سپریم کورٹ نے کیجریوال کو عبوری راحت دینے پر غور کرنے کا اشارہ دیا

سپریم کورٹ نے کیجریوال کو عبوری راحت دینے پر غور کرنے کا اشارہ دیا

نئی دہلی، 03 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دہلی ایکسائز سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتاری اور حراست کو چیلنج کرنے والی درخواست پر عبوری ضمانت دینے پر غور کرنے کا جمعہ کو اشارہ دیا جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے سماعت کے دوران زبانی طور پر کہا کہ اس نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن طویل عرصے تک سماعت کے امکان کے پیش نظر وہ عبوری ضمانت کے سوال پر غور کر سکتی ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی نے رائے بریلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راہل گاندھی نے رائے بریلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

رائے بریلی 3 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو رائے بریلی لوک سبھا سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیامسٹر گاندھی نے کلکٹریٹ پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اس موقع پر ان کی والدہ سونیا گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے موجود تھے واضح ر ہے کہ مسٹر راہل گاندھی کی والدہ محترمہ سونیا گاندھی 1999 سے پارلیمنٹ میں اس نشست کی نمائندگی کر رہی ہیں، تاہم انہوں نے صحت وجوہات کی بنا پر موجودہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے سے منع کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
وزیرا عظم مودی کا اساتذہ تقرری گھوٹالے میں اہل ہونے کے باوجود نوکریوں سے محروم  افراد کی مددکا اعلان

وزیرا عظم مودی کا اساتذہ تقرری گھوٹالے میں اہل ہونے کے باوجود نوکریوں سے محروم افراد کی مددکا اعلان

کلکتہ 3مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے اہلیت ہونے کے باوجود نوکری سے محروم ہوگئے ہیں ان کی ہمدردی ان کے ساتھ ہے  انہوں نے کہا کہ میں نے ریاستی بی جے پی کو پہلے ہی ہدایت دیدی ہے کہ پارٹی کو ان لوگوں کی قانونی اور سماجی جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے جنہوں نے اپنی ملازمتیں کھو دی ہیں انہوں نے ریاستی قیادت کو اس کے لیے قانونی مشاورتی ٹیم اور سوشل میڈیا ٹیم بنانے کی بھی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
اگلے پانچ سال ملک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے: جے رام

اگلے پانچ سال ملک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے: جے رام

شملہ/ کوٹکھائی، 3 مئی (یو این آئی) ہماچل پردیش کے اپوزیشن لیڈر جے رام ٹھاکر نے کہا کہ آنے والے پانچ سال ہندوستان کی ترقی کے لیے کافی اہم ہیں  مسٹر نریندر مودی کی تیسری میعاد ہندوستان کے لیے تاریخی بلندیوں کی میعار کار ہوگی  مسٹر مودی کی دو میعاد تو ترقی کی ایک جھلک ہیں۔

...مزید دیکھیں
’ماں کہتی ہیں کہ ہمارا خاندان رائے بریلی میں مکمل ہوتا ہے‘: پرینکا گاندھی

’ماں کہتی ہیں کہ ہمارا خاندان رائے بریلی میں مکمل ہوتا ہے‘: پرینکا گاندھی

نئی دہلی، 03 مئی (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے رائے بریلی کے ووٹروں سے اپنے بھائی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو جتانے کی جذباتی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کی والدہ سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ گاندھی خاندان دہلی میں نہیں بلکہ رائے بریلی میں مکمل ہوتا ہے مسٹر راہل گاندھی کے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر اپنی والدہ اور رائے بریلی حلقہ کی ڈھائی دہائیوں تک لوک سبھا کی نمائندگی کرنے والی سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، اشوک گہلوت، ریونت ریڈی اور دیگر قائدین کے ساتھ یہاں پہنچی محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی ماں مانتی ہیں کہ ان کا خاندان دہلی میں ادھورا ہے اور رائے بریلی میں پورا ہوتا ہے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر میں ایک منصوبہ بند سازش کے تحت تناﺅ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں ایک منصوبہ بند سازش کے تحت تناﺅ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے: عمر عبداللہ

سری نگر،03مئی(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعے کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک منصوبہ بند سازش کے تحت تناﺅ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں میں دشمنیاں پیدا کرنے کے حربے اپنائے جارہے اور آج وہی لوگ الگ الگ لبادے اوڑھ کر عوام سے ووٹ مانگتے پھر رہے ہیں جنہوں نے 2014میں بھاجپا کیخلاف ووٹ مانگے اور پھر اُن کے ساتھ ہی ہاتھ ملایا اور جموں وکشمیر کو موجودہ بحران اور اندھیروں میں دھکیل دیا۔

...مزید دیکھیں
حج 2024 : حج سویدھا ایپ حجاج کی صحت و سلامتی میں بھی معاو ن

حج 2024 : حج سویدھا ایپ حجاج کی صحت و سلامتی میں بھی معاو ن

ممبئی 3مئی (یو این آئی) حکومتِ ہند خصوصاٙ وزارتِ اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی زبین ایرانی کی قیادت و سرپرستی میں حج 2024 کے انتظامات لگ بھاگ مکمل ہو گئے ہیں  وزارت اقلیتی امور اپنی باوقار وزیر کی سرپرستی میں آج بھی ہندوستانی عازمین حج کے لیے بہتر سہولیات کے لیے پوری طرح کوشاں ہے ان سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے وزرات نے حج سویدھا ایپ تیار کیا ہے جو جملہ ضروریات کے ساتھ آپ کی صحت و تندرستی میں بھی مدد گار و معاون ہوگا۔

...مزید دیکھیں
نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image