image
Sunday, May 5 2024 | Time 13:15 Hrs(IST)
Others

تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق چارنوجوان جن کی عمر17برس تھی جو اپنی بائیک پر جارہے تھے کہ بائیک چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں بائیک،ضلع ورنگل کے وردھناپیٹ کے قریب ورنگل۔کھمم قومی شاہراہ پر واقع اکیم اسٹریم بریج پر پرائیویٹ ٹراویلس کی بس سے ٹکراگئی۔یہ طلبا جن کی شناخت وردھنا پیٹ اور ایلندو سے تعلق رکھنے والے گنیش، ایم سدھو، ورون تیجا اورانیل کے طورپر کی گئی ہے،وردھناپیٹ سے ایلندو کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ایک اور حادثہ میں جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں سوریاپیٹ ضلع کے کوداڑ کے قریب سری رنگاپورم علاقہ کی حیدرآباد۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر کار کی ٹہری ہوئی لاری سے ٹکرکے نتیجہ میں 6افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اس حادثہ میں مزید دو افرادشدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد حیدرآباد سے وجئے واڑہ کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو علاج کے لئے کوداڑ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔حادثات کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔ان حادثات کے نتیجہ میں سڑکوں پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حادثات کا سبب بننے والی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
یواین آئی وخ

خاص خبریں
کھڑگے راہل نے فوجی قافلے پر حملے کی مذمت کی

کھڑگے راہل نے فوجی قافلے پر حملے کی مذمت کی

نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں فضائیہ کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ ہم ایسے حملوں کے خلاف متحد ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کار ریستوراں  میں  گھس گئی، 9 افراد زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کار ریستوراں میں گھس گئی، 9 افراد زخمی

ہیوسٹن، 05 مئی (یو این آئی) جنوبی وسطی امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے جرسی ولیج میں ایک کار ریستوراں میں گھس گئی جس سے نو افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
پونچھ حملہ:سیکورٹی فورسز نے متعد د علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا، ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری

پونچھ حملہ:سیکورٹی فورسز نے متعد د علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا، ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری

جموں،05مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گرسائی سرنکوٹ علاقے میں ہندوستانی فضائیہ کے قافلے پر حملے کے بعد فوج، پولیس ، ایس او جی اور پیرا کمانڈوز نے ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رفح میں رفح بریگیڈ کا کمانڈر زراب ہلاک: اسرائیلی فوج

رفح میں رفح بریگیڈ کا کمانڈر زراب ہلاک: اسرائیلی فوج

یروشلم، 5 مئی (یو این آئی) اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ اسلامک جہاد رفح بریگیڈ کا ایک سینئر کمانڈر ایمن زراب جنوبی غزہ میں رفح پر ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹیکساس میں سیلاب زدہ علاقوں سے 600 افراد کو بچایا گیا

ٹیکساس میں سیلاب زدہ علاقوں سے 600 افراد کو بچایا گیا

ہیوسٹن، 5 مئی (یو این آئی) امریکہ کے مشرقی ٹیکساس میں اتوار کی دوپہر تک سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور یہاں کے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن کے آس پاس سیلاب زدہ علاقوں سے 600 سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کسانوں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے:شہباز شریف

کسانوں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے:شہباز شریف

ٍلاہور، 05 مئی (یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کسانوں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی برازیل میں شدید بارش سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہو ئی

جنوبی برازیل میں شدید بارش سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہو ئی

ساؤ پالو، 05 مئی (یو این آئی) برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں شدید بارش کے باعث مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہو گئی ہے، جب کہ 67 لاپتہ ہیں۔

...مزید دیکھیں

لیجنڈ شوٹر گگن نارنگ : ابھرتے ہوئے شوٹرز کے لئے ایک رہنما اور رول ماڈل

05 May 2024 | 10:32 AM

نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) یہ حقیقت ہے جب کھیلوں کے بڑے ایونٹ منعقد ہوتے ہیں تو کھلاڑیوں پر بھی ذہنی دباؤ بنا رہتا ہے اور ہر ملک کو اپنے کھلاڑیوں سے بہترامیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔لیکن جو کھلاڑی اس دباؤ کی وجہ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آگے نکل جاتا ہے وہ ہی فتح یاب ہوتا ہے۔ گگن نارنگ بھی انہیں ہوشیار اور ٹیلنٹیڈ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ گگن ہندوستان کے ایک مشہور رائفل شوٹر ہیں۔ ہندوستان کے وہ پہلے شوٹر ہیں جنہوں نے لندن اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image