image
Tuesday, May 7 2024 | Time 19:37 Hrs(IST)
Others

منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 26 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری سیٹ کے لیے آٹھ اضلاع میں آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔ ابھی تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔
موسم صاف نہ ہونے کے باوجود لوگ صبح 7 بجے سے پہلے ہی پولنگ اسٹیشنز کے باہر قطاروں میں کھڑے دیکھے گئے۔ ووٹنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
ریاست کے آٹھ اضلاع اکھرول، کامجونگ، تمنگلونگ، نونی، سینا پتی، جیریبام، فیرزوال اور ٹینگنوپل کے 13 اسمبلی حلقوں میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے، جس میں کل 4,84,949 ووٹرز ہیں، جن میں 2,39,140 مرد، 2,45,807 خواتین اور دو ٹرانس جینڈر ووٹرز سمیت مجموعی طور پر 4,84,949 رائے دہندگان حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
کل 848 پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں سے 202 کا انتظام مکمل طور پر خواتین اہلکار کے ذریعہ کیا جائے گا۔ ان پولنگ اسٹیشنوں کے لیے ویب کاسٹنگ/ویڈیو گرافی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ 4,000 ریاستی مسلح اہلکاروں کے علاوہ، سی اے پی ایف کی تقریباً 87 کمپنیاں پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کی گئی ہیں۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو شام 5 بجے تک 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو کی کل 93 سیٹوں پر
شام پانچ بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) دہلی کی خصوصی عدالت نے منگل کو وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 20 مئی تک توسیع کر دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا قومی راجدھانی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت کی جج کاویری باویجا نے مسٹر کیجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔

...مزید دیکھیں
رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 07 مئی ( یو این آئی ) معروف فلم آرٹسٹ شیکھر سمن اور کانگریس کی نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر رادھیکا کھیڑا آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
دہلی حکومت کے کاموں پر فرمان جاری  کرنے والے لیفٹیننٹ گورنر اپنا فرض پورا کرنے میں ناکام رہے:  آپ

دہلی حکومت کے کاموں پر فرمان جاری کرنے والے لیفٹیننٹ گورنر اپنا فرض پورا کرنے میں ناکام رہے: آپ

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں خطرناک واقعات ہو رہے ہیں اور یہاں امن و امان کی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کی حمایت کر کے انڈیا  نے ظاہر کئے اپنے ارادے: مودی

مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کی حمایت کر کے انڈیا نے ظاہر کئے اپنے ارادے: مودی

دھار، 7 مئی (یو این آئی) کسی بھی لیڈر کا نام لیے بغیر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ انڈیا اتحاد میں شامل اور چارہ گھپلے میں سزا کاٹ رہے ایک لیڈر نے مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کے معاملے کی حمایت کرکے اتحاد کے ارادوں کا اظہار کیا ہے مدھیہ پردیش کے دھار میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ جانوروں کا چارہ کھانے والے لیڈر کا تازہ ترین بیان آیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ڈونلڈ ٹرمپ دسویں بار توہین عدالت کے مرتکب، جرمانے کے ساتھ عدالت کی بڑی وارننگ

ڈونلڈ ٹرمپ دسویں بار توہین عدالت کے مرتکب، جرمانے کے ساتھ عدالت کی بڑی وارننگ

نیویارک، 7 مئی (یو این آئی) دسویں مرتبہ توہین عدالت پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پھر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے  اور راہل نے لوگوں سے اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

کھڑگے اور راہل نے لوگوں سے اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو ملک کے لوگوں سے لوک سبھا کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے بڑی تعداد میں باہر آنے اور اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی مسٹر کھڑگے نے لوگوں سے سمجھداری سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کرسکتا ہے جہاں انصاف کی بالادستی ہوگی۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image