image
Tuesday, May 7 2024 | Time 19:08 Hrs(IST)
Others

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
انتخابی دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ان چار لوک سبھا سیٹوں کے لیے صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ کٹیہار پارلیمانی حلقہ میں سب سے زیادہ 12.01 فیصد جبکہ کشن گنج میں سب سے کم 8.32 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ اس کے ساتھ ہی بانکا میں 10.65 فیصد، پورنیہ میں 9.36 فیصد اور بھاگلپور میں 8.92 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا میں گرمی کی لہر کے باوجود ووٹروں کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے نکل رہی ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں۔ خاص کر خواتین ووٹرز میں ووٹ ڈالنے کے حوالے سے کافی جوش و خروش ہے۔
ان پانچ پارلیمانی حلقوں میں 4881437 مرد، 4514555 خواتین اور 306 تھرڈ جینڈر سمیت کل 9396298 ووٹر ز سابق مرکزی وزیر سمیت 50 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے 9322 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
ان میں سے 2379 ووٹرز ایسے ہیں جن کی عمریں 100 سال سے زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ 137773 ووٹرز پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو شام 5 بجے تک 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو کی کل 93 سیٹوں پر
شام پانچ بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) دہلی کی خصوصی عدالت نے منگل کو وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 20 مئی تک توسیع کر دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا قومی راجدھانی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت کی جج کاویری باویجا نے مسٹر کیجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔

...مزید دیکھیں
رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 07 مئی ( یو این آئی ) معروف فلم آرٹسٹ شیکھر سمن اور کانگریس کی نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر رادھیکا کھیڑا آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
دہلی حکومت کے کاموں پر فرمان جاری  کرنے والے لیفٹیننٹ گورنر اپنا فرض پورا کرنے میں ناکام رہے:  آپ

دہلی حکومت کے کاموں پر فرمان جاری کرنے والے لیفٹیننٹ گورنر اپنا فرض پورا کرنے میں ناکام رہے: آپ

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں خطرناک واقعات ہو رہے ہیں اور یہاں امن و امان کی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کی حمایت کر کے انڈیا  نے ظاہر کئے اپنے ارادے: مودی

مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کی حمایت کر کے انڈیا نے ظاہر کئے اپنے ارادے: مودی

دھار، 7 مئی (یو این آئی) کسی بھی لیڈر کا نام لیے بغیر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ انڈیا اتحاد میں شامل اور چارہ گھپلے میں سزا کاٹ رہے ایک لیڈر نے مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کے معاملے کی حمایت کرکے اتحاد کے ارادوں کا اظہار کیا ہے مدھیہ پردیش کے دھار میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ جانوروں کا چارہ کھانے والے لیڈر کا تازہ ترین بیان آیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ڈونلڈ ٹرمپ دسویں بار توہین عدالت کے مرتکب، جرمانے کے ساتھ عدالت کی بڑی وارننگ

ڈونلڈ ٹرمپ دسویں بار توہین عدالت کے مرتکب، جرمانے کے ساتھ عدالت کی بڑی وارننگ

نیویارک، 7 مئی (یو این آئی) دسویں مرتبہ توہین عدالت پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پھر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے  اور راہل نے لوگوں سے اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

کھڑگے اور راہل نے لوگوں سے اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو ملک کے لوگوں سے لوک سبھا کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے بڑی تعداد میں باہر آنے اور اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی مسٹر کھڑگے نے لوگوں سے سمجھداری سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کرسکتا ہے جہاں انصاف کی بالادستی ہوگی۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image