image
Tuesday, May 7 2024 | Time 20:15 Hrs(IST)
Others

بنگال میں لوک سبھا کی تین سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ شروع

کولکتہ، 26 اپریل (یو این آئی) مغربی بنگال میں لوک سبھا کی تین سیٹوں دارجلنگ، بالورگھاٹ اور رائے گنج کے لیے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے ختم ہوگی۔

ریاستی انتخابی محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے تقریباً 272 مرکزی مسلح افواج اور تقریباً 13 ہزار ریاستی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔

کمیشن نے کہا کہ 51,17,955 سے زیادہ رائے دہندگان، جن میں 25,10,356 خواتین بھی شامل ہیں، تقریباً 5298 پولنگ اسٹیشنوں کے ذریعے مختلف سیاسی جماعتوں کے 47 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، جن میں حکمراں ترنمول کانگریس، اہم اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور بائیں محاذ شامل ہیں ۔
خاص خبریں
تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو شام 5 بجے تک 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو کی کل 93 سیٹوں پر
شام پانچ بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) دہلی کی خصوصی عدالت نے منگل کو وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 20 مئی تک توسیع کر دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا قومی راجدھانی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت کی جج کاویری باویجا نے مسٹر کیجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔

...مزید دیکھیں
رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 07 مئی ( یو این آئی ) معروف فلم آرٹسٹ شیکھر سمن اور کانگریس کی نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر رادھیکا کھیڑا آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
دہلی حکومت کے کاموں پر فرمان جاری  کرنے والے لیفٹیننٹ گورنر اپنا فرض پورا کرنے میں ناکام رہے:  آپ

دہلی حکومت کے کاموں پر فرمان جاری کرنے والے لیفٹیننٹ گورنر اپنا فرض پورا کرنے میں ناکام رہے: آپ

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں خطرناک واقعات ہو رہے ہیں اور یہاں امن و امان کی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کی حمایت کر کے انڈیا  نے ظاہر کئے اپنے ارادے: مودی

مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کی حمایت کر کے انڈیا نے ظاہر کئے اپنے ارادے: مودی

دھار، 7 مئی (یو این آئی) کسی بھی لیڈر کا نام لیے بغیر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ انڈیا اتحاد میں شامل اور چارہ گھپلے میں سزا کاٹ رہے ایک لیڈر نے مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کے معاملے کی حمایت کرکے اتحاد کے ارادوں کا اظہار کیا ہے مدھیہ پردیش کے دھار میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ جانوروں کا چارہ کھانے والے لیڈر کا تازہ ترین بیان آیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ڈونلڈ ٹرمپ دسویں بار توہین عدالت کے مرتکب، جرمانے کے ساتھ عدالت کی بڑی وارننگ

ڈونلڈ ٹرمپ دسویں بار توہین عدالت کے مرتکب، جرمانے کے ساتھ عدالت کی بڑی وارننگ

نیویارک، 7 مئی (یو این آئی) دسویں مرتبہ توہین عدالت پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پھر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
ویڈیو کے بعد میری بے گناہی ثابت ہوچکی ہے: شاہجہاں شیخ

ویڈیو کے بعد میری بے گناہی ثابت ہوچکی ہے: شاہجہاں شیخ

کلکتہ 7مئی (یواین آئی) سندیش کھالی کے ملزم شاہجہاں شیخ نے آج بشیر ہاٹ کورٹ میں دعویٰ کیا کہ سندیش کھالی پر جو ویڈیو آیا ہے وہ جعلی نہیں ہےاوران پرجو الزامات لگائے گئے ہیں وہ سب جھوٹ ہے بی جے پی نے ہمیں بدنام کرنے کیلئے ایک سازش کی تھی اور بی جے پی لیڈر نے اس کا اعتراف کرلیا ہے کہ خواتین کو جھوٹ بولنے کیلئے اکسایا اور تربیت کی گئی تھی خیال رہے کہ سنیچرکو 32منٹ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں بی جے پی لیڈرنے دعویٰ کیا کہ سندیش کھالی میں جن خواتین نے عصمت دری کے الزامات عائد کئے تھے ان سب کو روپیہ دے کر ہم نے سازش کی تھی بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ خواتین نے پیسوں کے عوض شاہجہاں اور اس کے ساتھیوں کے خلاف عصمت دری کےجھوٹے الزامات لگائے۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image