image
Tuesday, May 7 2024 | Time 10:46 Hrs(IST)
Others

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی پر بریک لگا

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) عالمی بازار کے مثبت رجحان کے باوجود آج بجاج فائنانس، بجاج فنسرو، ماروتی، ایس بی آئی اور ریلائنس سمیت 24 بڑی کمپنیوں میں تقریباً آٹھ فیصد تک کی گراوٹ سے آج شیئر بازار کی مسلسل پانچ دن کی تیزی پر بریک لگ گیا۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 609.28 پوائنٹس یعنی 0.82 فیصد گر کر 73,730.16 پوائنٹس پر آگیا۔
اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این اسی ای) کا نفٹی 150.40 پوائنٹس یعنی 0.67 فیصد کی کمی کے ساتھ 22,419.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔
خاص خبریں
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے 93 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے 93 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی

نئی دہلی، 07 مئی (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے کے لیے 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 93 سیٹوں کے لیے ووٹنگ منگل کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
مودی نے رائے دہندگان سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی

مودی نے رائے دہندگان سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 7 مئی(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ووٹروں سے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ میں تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

چھتیس گڑھ میں تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

رائے پور، 07 مئی (یو این آئی) چھتیس گڑھ میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی سات سیٹوں پر منگل کو ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
بی جے ڈی 'ڈوبتا سورج' اور کانگریس بنی تاریخ کا صفحہ: مودی

بی جے ڈی 'ڈوبتا سورج' اور کانگریس بنی تاریخ کا صفحہ: مودی

برہم پور، 6 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اڈیشہ میں اپنی پہلی انتخابی ریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ریاست کے لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن قرار دیتے ہوئے ریاست میں حکمراں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کا موازنہ ڈوبتے سورج سے کیا، نیز کانگریس کو تاریخ کا صفحہ قراردیا آج اڈیشہ کے برہم پور میں 'وجئے سنکلپ سماویش' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے عوام سے بی جے پی کو ایک موقع دینے کی اپیل کی اور ریاست کو ملک میں نمبر ایک بنانے کا وعدہ کیا۔

...مزید دیکھیں
این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) کانگریس نے میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی (نیٹ ) امتحان کے پیپر لیک ہونے کی خبروں پر آج سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پیپر لیک کے مسئلے کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے ایک بار پھر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا "ایک بار پھر این ای ای ٹی پیپر لیک ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے بھاجپا نے اپنی پراکسیوں کو اکٹھا کیا ہے: عمر عبداللہ

شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے بھاجپا نے اپنی پراکسیوں کو اکٹھا کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر،06مئی(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ ”شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے نئی دلی، ناگپور، حکومت اور بھاجپا پوری طرح کوشاں ہے اور اسی لئے وہ یہاں جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں اور میرے خلاف اپنے آلہ کاروں کو اکٹھا کررہے ہیں، اس کے باوجود میں نے یہ چیلنج قبول کیا ہے اطلاعات کے مطابق ہندواڑہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ ایک شخص مجھے یہاں ٹورسٹ کا نام دیتا ہے، اگر میں ٹورسٹ ہوں تو وہ بھی ٹورسٹ ہے، وہ بھی سرینگر میں رہتا ہے اور میں بھی زیادہ تر سرینگر میں ہی قیام پذیر ہوتا ہوں-
عمر عبداللہ نے کہا کہ جب گذشتہ ہفتے یہاں سیلابی صورتحال قائم ہوئی میں نے 12گھنٹے تک پورے ضلع کا دورہ کیا اور اپنے کام کرنے کا طریقہ یہاں کے لوگوں کو دکھایا، اور جو مجھے ٹورسٹ کہتا ہے اُسے بستر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور وہ صرف 2گھنٹے میں تھک گیا۔

...مزید دیکھیں
حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے عازمین میں 1588 عازمین کو تیسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی، آر، ایس نے بتایا قرعہ میں منتخب عازمین کے زریعہ مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے تیسری انتظار یہ فہرست کو منظوری دے دی گئی ہے  جسمیں چھتیس گڑھ کے 10 ، دہلی کے 87 گجرات کے 168 کرناٹک کے 296 کیرالا کے 253 مدھیہ پردیش کے 58 مہاراشٹرا کے 345 منی پور کے 10 تامل ناڈو کے 113 اور تلنگانہ کے 248 اور عازمین حج کا انتظار ختم ہوا اور انھیں حج 2024 کے رہنما اصولوں کے تحت منظوری مل گئی۔

...مزید دیکھیں

شائنی ابراہم: اولمپک پرچم بردار بننے والی پہلی ہندوستانی خاتون ایتھلیٹ

07 May 2024 | 10:40 AM

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی)آج ہندوستانی خواتین کھلاڑی اولمپکس میں ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ لیکن ایک ایسا بھی وقت گذرا جب کھیلوں کی دنیا پر صرف مردوں کا غلبہ ہوا کرتا تھا۔اس دور میں کوئی خاتون کھلاڑی کسی بڑے ایونٹ میں حصہ لے تو یہ بڑے فخر کی بات سمجھی جاتی تھی۔ ایسے میں ہندوستانی خواتین کے لیے اولمپک گیمز میں حصہ لینا بڑی بات سمجھی جاتی تھی۔ اولمپک گیمز میں شرکت کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون شائنی ابراہم تھیں جنہوں نے کھیلوں کی دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا۔ ایتھلیٹ کھیلوں میں شائنی ابراہم ایک ایسا نام ہے جو گزرے ہوئے اس دور سےتعلق رکھتی ہیں جب ہندوستان نے ایتھلیٹکس میں بہت کامیابی حاصل کی۔ کس طرح ایک عام خاتون نے اولمپکس تک پہنچنے کا فیصلہ کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

اتر پردیش میں صبح 9 بجے تک 12.94 فیصد ووٹنگ

07 May 2024 | 10:35 AM

لکھنؤ، 07 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج اتر پردیش کے 12 اضلاع کی 10 پارلیمانی نشستوں کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ جاری ہے اور صبح 9 بجے تک اوسطاً 12.94 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

image