image
Tuesday, May 7 2024 | Time 10:09 Hrs(IST)
Others

ممتا بنرجی نے نوکریاں منسوخ ہونے کیلئے بی جے پی اور سی پی آئی ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا

ممتا بنرجی نے نوکریاں منسوخ ہونے کیلئے بی جے پی اور سی پی آئی ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا

کلکتہ 26اپریل (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 26 ہزار اسکول اساتذہ کی نوکریاں منسوخ کئے جانے پر بی جے پی اور سی پی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر چند افراد نے بدعنوانی کی ہے اس کی سزا تمام افراد کو دینا کہاں کا انصاف ہے بی جے پی اور سی پی آئی کی ملی جلی بھگت کا یہ نتیجہ ہے گھٹال میں ترنمول کانگریس کے امیدوار و ادالار پردیپ کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ آپ نے آدم خور شیر دیکھا ہے کیا آپ نے لوگوں کو کام کرتے دیکھا ہے؟ کیا آپ نے بی جے پی، سی پی ایم پارٹی، رام بام شام دیکھی؟ 26 ہزار بچوں کی نوکریاں لے کر 12 فیصد سود کے ساتھ پیسے واپس کرنے کا کہہ رہے ہیں جب چاہو کام لے لو۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی لیڈروں کو لکشمی بھنڈار پراجیکٹ کے بارے میں خبردار بھی کیا۔ ممتا بنرجی نے کہا، لکشمی کہہ کر دکان بند کر دیں گے، کنچ کلا کھائیں گے۔ معدہ ٹھنڈا ہو جائے گا۔ یہ آپ کا پیسہ نہیں، آپ کی ماں کا پیسہ ہے۔ عزت نفس کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں ۔کیا آپ نے ماں کی آستین کا کھیل دیکھا ہے؟ لاٹھی سے سالن کاٹنے کا کھیل دیکھا؟۔ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بنگال ہے مرکزی ایجنسیوں کے استعمال سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔بنگال کے عوام ان کی حقیقت کو جان لیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ 2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد میں نے خود ہی نعرہ دیا تھا، بدلا نہیں، تبدیلی چائی۔مگر13 سال بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی مدنی پور کی پنگلا میں کہا کہ ان کی غلطی تھی کہ انہوں نے یہ نعرہ دیا۔ وزیر اعلیٰ نےکہا کہ بائیں بازو کے دور میں جنگل محل میں قتل اور تشدد کے واقعات ہوئے ۔لوگوں کے گھروں کی نگرانی کی جاتی تھی اور سیاسی کارکنان کا قتل کیا جاتا تھا۔ سی پی ایم نے سب سے بڑی چوری کی ہے۔ یہ میری غلطی تھی کہ میں نے کہا تھا کہ میں تبدیلی چاہتی ہوں، بدلہ نہیں۔آج بی جے پی کی دوانکھیں کانگریس اور سی پی ایم بن چکی ہے۔بنگال میں انڈیا اتحاد نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔میں نے ہی انڈیا اتحاد کا نام دیا تھا ۔میں دہلی میں مضبوط حکومت چاہتی ہوں ۔اور ترنمول کانگریس ہی یہ کرسکتی ہے۔
یواین آئی۔نور

خاص خبریں
بی جے ڈی 'ڈوبتا سورج' اور کانگریس بنی تاریخ کا صفحہ: مودی

بی جے ڈی 'ڈوبتا سورج' اور کانگریس بنی تاریخ کا صفحہ: مودی

برہم پور، 6 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اڈیشہ میں اپنی پہلی انتخابی ریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ریاست کے لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن قرار دیتے ہوئے ریاست میں حکمراں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کا موازنہ ڈوبتے سورج سے کیا، نیز کانگریس کو تاریخ کا صفحہ قراردیا آج اڈیشہ کے برہم پور میں 'وجئے سنکلپ سماویش' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے عوام سے بی جے پی کو ایک موقع دینے کی اپیل کی اور ریاست کو ملک میں نمبر ایک بنانے کا وعدہ کیا۔

...مزید دیکھیں
این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) کانگریس نے میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی (نیٹ ) امتحان کے پیپر لیک ہونے کی خبروں پر آج سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پیپر لیک کے مسئلے کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے ایک بار پھر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا "ایک بار پھر این ای ای ٹی پیپر لیک ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے بھاجپا نے اپنی پراکسیوں کو اکٹھا کیا ہے: عمر عبداللہ

شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے بھاجپا نے اپنی پراکسیوں کو اکٹھا کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر،06مئی(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ ”شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے نئی دلی، ناگپور، حکومت اور بھاجپا پوری طرح کوشاں ہے اور اسی لئے وہ یہاں جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں اور میرے خلاف اپنے آلہ کاروں کو اکٹھا کررہے ہیں، اس کے باوجود میں نے یہ چیلنج قبول کیا ہے اطلاعات کے مطابق ہندواڑہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ ایک شخص مجھے یہاں ٹورسٹ کا نام دیتا ہے، اگر میں ٹورسٹ ہوں تو وہ بھی ٹورسٹ ہے، وہ بھی سرینگر میں رہتا ہے اور میں بھی زیادہ تر سرینگر میں ہی قیام پذیر ہوتا ہوں-
عمر عبداللہ نے کہا کہ جب گذشتہ ہفتے یہاں سیلابی صورتحال قائم ہوئی میں نے 12گھنٹے تک پورے ضلع کا دورہ کیا اور اپنے کام کرنے کا طریقہ یہاں کے لوگوں کو دکھایا، اور جو مجھے ٹورسٹ کہتا ہے اُسے بستر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور وہ صرف 2گھنٹے میں تھک گیا۔

...مزید دیکھیں
حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے عازمین میں 1588 عازمین کو تیسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی، آر، ایس نے بتایا قرعہ میں منتخب عازمین کے زریعہ مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے تیسری انتظار یہ فہرست کو منظوری دے دی گئی ہے  جسمیں چھتیس گڑھ کے 10 ، دہلی کے 87 گجرات کے 168 کرناٹک کے 296 کیرالا کے 253 مدھیہ پردیش کے 58 مہاراشٹرا کے 345 منی پور کے 10 تامل ناڈو کے 113 اور تلنگانہ کے 248 اور عازمین حج کا انتظار ختم ہوا اور انھیں حج 2024 کے رہنما اصولوں کے تحت منظوری مل گئی۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت جمہوری اقدار کا قتل کر رہی ہے:  آپ

مودی حکومت جمہوری اقدار کا قتل کر رہی ہے: آپ

نئی دہلی، 06 مئی ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ ) نے کہا کہ مودی حکومت تمام آئینی اداروں کا غلط استعمال کرکے اور آئین کو برباد کرکے ملک کی جمہوری اقدار کا قتل کر رہی ہے آپ کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی دلیپ پانڈے نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت تمام آئینی اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور ملک کی جمہوری اقدار کو مار رہی ہے اور آئین کو برباد کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بی آر ایس کی  لیڈر کویتا کی درخواست ضمانت مسترد

بی آر ایس کی لیڈر کویتا کی درخواست ضمانت مسترد

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر کے کویتا کی ضمانت کی درخواست کو منظور کرنے سے انکار کر دیا دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتاری کے بعد جیل میں بند محترمہ کویتا کی ضمانت کی درخواست دی تھی راؤز ایونیو کورٹ کی خصوصی جج کاویری باویجا نے منی لانڈرنگ کیس میں محترمہ کویتا کی ضمانت کی درخواست مسترد کی ۔

...مزید دیکھیں
سیاسی استحکام سے ہی مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات کا عمل ممکن:وزیر خارجہ ایس جے شنکر

سیاسی استحکام سے ہی مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات کا عمل ممکن:وزیر خارجہ ایس جے شنکر

نئی دہلی،6مئی (یو این آئی)اگلے 25 برسوں میں وکست بھارت کے ہدف تک پہنچنے کی راہ میں بہت سی ضروریات شامل ہوں گی شروعات کے لیے اسے ملک کے لیے ایک وژن اور یکساں طور پر اسے زمین پر اتارنے کی صلاحیت کی ضرورت ہے ہم ٹریک ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے ذریعے اس میں اعتماد پیدا کر سکتے ہیں مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات بھی سیاسی استحکام کے ماحول میں ہی ممکن ہیں۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image