image
Tuesday, May 7 2024 | Time 14:44 Hrs(IST)
Others

مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخاب 2024 کے دوسرے مرحلہ کے دوران ووٹرس اور بطور خاص مسلم رائے دہندگان نے بڑے پیمانے پر اپنے آیئنی حق کے استعمال کیا مسلم ووٹرس اور خاص کر مسلم خواتین نے شدید گرمی کے باوجود لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹنگ کی مہاراشٹر کے مراتھواڑہ علاقے میں آج تین حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔ پربھنی، ناندیڑ اور ہنگولی ان حلقوں بڑی تعداد میں میں مسلم آبادی ہے، ان مسلم علاقوں کے پولنگ مراکز میں بڑی بڑی قطاریں آج دیکھنے کوملی۔ آج رائے دیہی کے دن چونکا دینے والی بات یہ نظر آئی کہ مسلم علاقوں میں تمام ہی پولنگ مراکز پر خواتین کی بڑی بڑی قطاریں لگی رہی۔ان خواتین نے اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے گھنٹوں قطار میں کھڑا ہونا پسند کیا، بوڑھی اور ضعیف خواتین بھی کافی دیر تک قطاروں میں کھڑی نظرآئی، اور اپنا ووٹ ڈال کر ہی وہ واپس لوٹی۔
پربھنی کے درگاہ روذ، ممتاز نگر ، آصفیہ کالونی اور دہگر مسلم علاقوں کے مسلم علاقوں میں دوپہر تک ہی بڑے پیمانے پر ووٹنگ ہوچکی تھی۔ ان حلقوں میں مسلم ووٹرس میں بڑے پیمانے پر جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ مسلم ووٹرس جوق در جوق اپنے گھروں سے نکلتے ہوئے دیکھے گئے۔اور ان علاقوں میں پولنگ بوتھ پر مسلم ووٹرس کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔اسی طرح ناندیز اور ہنگولی میں بھی مسلم علاقوں میں بڑے پیمانے پر ووٹنگ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آج جن حلقوں میں ووٹنگ ہونے والی ہے ان میں ودربھ کے بلڈھانہ، واشیم-ایوت محل، اکولہ، امراوتی اور وردھا شامل ہیں۔ جبکہ مراٹھواڑہ کے تین حلقے ناندیڑ، ہنگولی اور پربھنی میں بھی ووٹرس اپنے حق رائے دیہی کا استمعال کیا۔
ودربھ میں ، بلڈھانہ حلقے میں شندے سینا کے رکن پارلیمنٹ پرتاپراؤ جادھو شیو سینا( یو بی ٹی) کے امیدوار نریندر کے درمیان مقابلہ ہے۔ وردھا میں، بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی رامداس تاڈاس کا مقابلہ این سی پی( شرد پوار)کے امیدوار امر کالے سے ہے۔ اکولہ میں، بی جے پی نے موجودہ بی جے پی ایم پی سنجے دھوترے کے بیٹے انوپ دھوترے کو میدان میں اتارا ہے، جن کا مقابلہ ونچیت بہوجن اگھاڑھی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر اور کانگریس کے امیدوار ابے کاشی ناتھ پاٹل سے ہے۔امراوتی میں موجودہ آزاد ایم پی نونیت رانا، اب بی جے پی کے ٹکٹ پر کانگریس کے امیدوار بلونت وانکھیڑے اور بچو کڈو کے دنیش بب کی قیادت میں پرہار پارٹی کے امیدوار کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ واشم-ایوتامحل سے شندے سینا کے ہنگولی کے موجودہ ایم پی ہیمنت پاٹل کی بیوی، راج شری پاٹل اور مہاوکاس اگھاڑی ( انڈیا) نامزد امیدوار سنجے دیشمکھ کے درمیان مقابلہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حلقے سے سینا کی پانچ بار رکن اسمبلی بھاونا گوالی کو اس بار ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔
مراٹھواڑہ علاقے میں ناندیڑ حلقے میں بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکلیکر کانگریس کے امیدوار سابق رکان اسمبلی وسنت چوان کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پربھنی میں راشٹریہ سماج پارٹی (RSP) کے صدر مہادیو جانکر مہایوتی امیدوار کی جانب سے الیکشن لڑ رہے ہیں انکا مقابلہ شیو سینا( یو بی ٹی) کے امیدوار موجودہ رکن پارلیمنٹ سنجے عرف بندو جادھو کے ساتھ ہے۔ جبکہ ہنگولی حلقہ میں، بابو راؤ کدم (شندے سینا) کا مقابلہ مقابلہ شیو سینا( یو بی ٹی) کے امیدوار ناگیش پاٹل استکار سے ہے۔
ان تمام حلقوں میں ہر جگہ مہاوتی ( این ڈی اے) اور مہاوکاس اگھاڑی ( انڈیا) کے درمیان سیدھی لڑائی ہے۔ جبکہ ونچیت بہوجن اگھاڑھی (VBA) نے بھی دونوں محاذوں کو چیلنج کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔
یو این آئی- اے اے اے

خاص خبریں
بدعنوانی اور کنبہ پرستی سے پاک نظام کو ووٹ دیں: شاہ

بدعنوانی اور کنبہ پرستی سے پاک نظام کو ووٹ دیں: شاہ

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں لوگوں سے بدعنوانی، ذات پات اور اور کنبہ پرستی کے پاک نظام کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ عوام کو ایک ایسی حکومت کا انتخاب کریں جس کے پاس عوام کی بہبود کے تجربے کے ساتھ ترقی یافتہ ہندوستان کا خاکہ ہو۔

...مزید دیکھیں
گجرات میں 9 بجے تک 9.87 فیصد ووٹنگ، مودی اور امت شاہ نے اپنا ووٹ ڈالا

گجرات میں 9 بجے تک 9.87 فیصد ووٹنگ، مودی اور امت شاہ نے اپنا ووٹ ڈالا

گاندھی نگر، 07 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں لوک سبھا کی تمام 25 سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں آج صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور ایک اندازے کے مطابق صبح 9 بجے تک 9.87 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے  اور راہل نے لوگوں سے اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

کھڑگے اور راہل نے لوگوں سے اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو ملک کے لوگوں سے لوک سبھا کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے بڑی تعداد میں باہر آنے اور اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں بی جے پی 25 سیٹیں جیتے گی: یدی یورپا

کرناٹک میں بی جے پی 25 سیٹیں جیتے گی: یدی یورپا

بنگلورو، 07 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے آج دعویٰ کیا کہ ریاست میں جاری لوک سبھا انتخابات میں کم از کم 25 سیٹوں پر ان کی پارٹی کی جیت ہوگی۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے 93 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے 93 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی

نئی دہلی، 07 مئی (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے کے لیے 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 93 سیٹوں کے لیے ووٹنگ منگل کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
مودی نے رائے دہندگان سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی

مودی نے رائے دہندگان سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 7 مئی(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ووٹروں سے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں صبح 11 بجے تک اوسطاً 24.68 فیصد ووٹنگ ہوئی

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں صبح 11 بجے تک اوسطاً 24.68 فیصد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی 07 مئی ( یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صبح 11 بجے تک اوسط ووٹنگ 24.68 فیصد رہی۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کی حمایت کر کے انڈیا نے ظاہر کئے اپنے ارادے: مودی

07 May 2024 | 2:30 PM

دھار، 7 مئی (یو این آئی) کسی بھی لیڈر کا نام لیے بغیر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ انڈیا اتحاد میں شامل اور چارہ گھپلے میں سزا کاٹ رہے ایک لیڈر نے مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کے معاملے کی حمایت کرکے اتحاد کے ارادوں کا اظہار کیا ہے۔

image