RegionalPosted at: Sep 15 2019 9:11AM مظفر نگر: مڈبھیڑ میں چار بدمعاش گرفتار
مظفر نگر، 15 ستمبر (یو این آئی) اترپردیش میں مظفرنگر کے بھوپا علاقہ میں مڈبھیڑ کے دوران پولیس نے چار بدمعاشوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ اس دوران ایک بدمعاش اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔
پولیس ترجمان نے یہ اطلا ع آج یہاں دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی رات تقریباً نو بجے کارکالا کےجنگل میں کچھ بدمعاش کسی واردات کو انجام دینے کے لئے آئے تھے۔ پولیس نے کمیڑاموڑ پر ہی بدمعاشوں کو گھیر لیا ۔ تبھی بدمعاشو ں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔ پولیس نےبھی جوابی فائرنگ کی۔ جس میں مہتاب نامی بدمعاش زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی مہتاب اور اس کے تین ساتھیوں معراج، اسلام اور رشبھ کو گرفتار کرلیا۔ اس دوران کانسٹبل شاہد بھی زخمی ہوا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بدمعاشوں کے پاس سے چارپستول اور کچھ کارتوس برآمد کئے ہیں۔ گرفتار بدمعاشوں کے خلاف چوری اور دیگر معاملات درج ہیں۔
یو این آئی۔ ایم جے۔