image
Sunday, Apr 28 2024 | Time 15:30 Hrs(IST)
Regional

نینی تال-اودھم سنگھ نگر لوک سبھا سیٹ پر تمام کاغذات نامزدگی درست

رودرپور/نینی تال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ میں نینی تال-اودھم سنگھ نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے ہیں۔

الیکشن افسر اُدے راج سنگھ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس سمیت 10 امیدواروں نے نینی تال-اُدھم سنگھ نگر لوک سبھا سیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔

نامزدگیوں میں مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع و سیاحت اجے بھٹ (بی جے پی)، پرکاش جوشی (کانگریس)، اختر علی (بہوجن سماج پارٹی)، شیو سنگھ راوت (اتراکھنڈ کرانتی دل)، امر سنگھ سینی (پیپلز پارٹی آف انڈیا ڈیموکریٹک)، اکھلیش کمار (اکھل بھارتیہ پریوار پارٹی)، جیون چندر اوپریتی (بھارت کی لوک ذمہ دار پارٹی)، سریندر سنگھ (آزاد)، رمیش کمار (آزاد) اور ہتیش پاٹھک (آزاد) شامل ہیں۔
خاص خبریں
منی پور میں 30 اپریل کو دوبارہ پولنگ ہوگی

منی پور میں 30 اپریل کو دوبارہ پولنگ ہوگی

امپھال، 28 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن (ای سی) نے بیرونی منی پور پارلیمانی حلقہ کے تحت آنے والے تین اسمبلی حلقوں کے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر 30 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ادھم پور میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ، ولیج ڈیفنس گارڈ زخمی

ادھم پور میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ، ولیج ڈیفنس گارڈ زخمی

جموں،28اپریل(یو این آئی) جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ولیج ڈیفنس گارڈ شدید طورپر زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
سدارامیا نے ریوانا کے فحش ویڈیو کی ایس آئی ٹی تحقیقات کا حکم دیا

سدارامیا نے ریوانا کے فحش ویڈیو کی ایس آئی ٹی تحقیقات کا حکم دیا

بنگلورو، 28 اپریل (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جنتا دل-ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریوانا سے متعلق فحش ویڈیو معاملے میں فیصلہ کن کارروائی کی ہے اور پریشان کن الزامات کی جانچ کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری پر من مانی کرنے اور دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

...مزید دیکھیں
کینیا میں سیلاب سے ملک بھر میں 76 افراد ہلاک

کینیا میں سیلاب سے ملک بھر میں 76 افراد ہلاک

نیروبی، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) کینیا میں حالیہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
نائیجیریا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے 19 بچے ہلاک

نائیجیریا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے 19 بچے ہلاک

ابوجا، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست اداماوا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے اب تک کم از کم 19 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

بیروت، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) لبنان کے جنوبی شہر سیربن پر ہفتہ کو اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں

امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانے نے ہندوستانی طلباء کے ساتھ آن لائن بات چیت کی

28 Apr 2024 | 3:23 PM

نئی دہلی/واشنگٹن، 28 اپریل (یو این آئی) امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانے نے امتحان سیشن سے قبل امریکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہندوستانی طلباء کے ساتھ ایک مکالمے کا اہتمام کیا اور انہیں اس دوران اپنے امتحانات کی تیاری پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

image