RegionalPosted at: Apr 17 2024 12:53PM بی جے پی-جے ڈی (ایس) اتحاد برقرار رہے گا، یدیورپا نے کی تصدیق
داونگیرے، 17 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے تصدیق کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بھی بی جے پی اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی-ایس) کے درمیان اتحاد برقرار رہے گا۔
مسٹر یدی یورپا نے بی جے پی امیدوار گایتری سدھیشورا کی حمایت میں مہم چلاتے ہوئے منگل کی دیر شام یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور جے ڈی ایس کے سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے درمیان اتحاد کو جاری رکھنے پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے منشور کے وعدوں پر شکوک کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ملک بھر میں چل رہی ’نریندر مودی لہر‘ کا سامنا نہیں کر پائیں گے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بی جے پی-جے ڈی-ایس اتحاد اسٹریٹجک تعاون کی علامت ہے جس کا مقصد ووٹروں کی حمایت کو مضبوط بنانا اور دونوں جماعتوں کے انتخابی امکانات کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد، جس کی حمایت دونوں کیمپوں کے سرکردہ لیڈروں نے کی ہے، کرناٹک میں سیاسی حرکیات کے لیے اہم مضمرات رکھتا ہے اور ممکنہ طور پر قومی سیاسی منظر نامے پر بھی اس کا مثبت اثر پڑے گا۔
یو این آئی۔ این یو۔