image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 09:58 Hrs(IST)
Regional

وزیر اعظم بدعنوانی کے چمپین ہیں:راہل

وزیر اعظم بدعنوانی کے چمپین ہیں:راہل

غازی آباد:17اپریل(یواین آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے انہیں بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا ہے لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کے انتخابی مہم کے آخری دن بدھ کو یہاں سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ جوائنٹ پریس کانفرنس میں گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ الکٹورل بانڈہ سیاست میں شفافیت کے لئے لایا گیا اگر یہ سچ ہوتا تو سپریم کورٹ نے اس پر سوال کیوں کھڑے کئے۔ جن کمپنیوں نے بی جے پی کو چندہ دیا ان کا نام کیوں چھپایا گیا۔ ان کمپنیوں کو ہزاروں کروڑ روپئے کے کانٹریکٹ ملتے ہیں پھر وہ کمپنی بی جے پی کو چندہ دیتی ہے۔ اسے سیدھی زبان میں زبردستی وصولی کہا جاسکتا ہے۔ حقیقت میں الکٹورل بانڈ دنیا کا سب سے بڑا گھپلہ ہے اور وزیر اعظم بدعنوانی کے چمپین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ لوک سبھا الیکشن نظریات کی لڑائی ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی جمہوریت اور آئین کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہیں انڈیا اتحاد کو ان کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔ ملک میں اس وقت مہنگائی اور بے روزگار خاص مسئلے ہیں لیکن وزیر اعظم ان پر بات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
گاندھی نے دعوی کیا کہ پورے ملک میں انڈیا اتحاد کو بھرپور حمایت مل رہی ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ بی جے پی اس الیکشن میں 150سیٹوں پر سمٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کھلے دماغ سے اپنی اتحادی پارٹیوں کے ساتھ سیٹ شیئر کی ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں نکالنا چاہئے کہ کانگریس کمزور ہوچکی ہے۔
ملک میں ایک جھٹکے میں غریبی مٹانے کے اپنے بیان پر صفائی دیتے ہوئے انہوں نے کہا'میرے کہنے کا غلط مطلب نکالا گیا۔ مجھے کہنا ہے کہ ابھی ملک میں جتنی رقم 22 سے 25 لوگوں کے پاس ہے اتنی رقم 70کروڑ عوام کے پاس ہے۔ حکومت صرف چند صنعت کاروں کا خیال رکھ رہی ہے جبکہ ہم حکومت میں آنے پر خواتین ، کسان اور نوجوانوں کا دھیان رکھیں گے۔ کسانوں کو ان کی فصل کا ایم ایس پی دیا جائے گا جبکہ کواتین کو ہر مہینے 8500 روپئے دیں گے۔ سبھی گریجویٹ اور ڈپلوما ہولڈر کو انمپرنٹس شپ کا حق ملے گا جس سے ملک کو تربیت یافتہ نوجوانوں کی فوج ملے گی۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت جو 30 لاکھ سرکاری اسامیاں نہیں بھررہی ہے اسے بھرنے کی انتظام کیا جائے گا۔ ہم صنعت کاروں کے بجائے کسانوں کا قرض معاف کر انہیں راحت دیں گے۔
پریوار واد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پریوار واد کی بات کرنے والے بی جے پی کے لیڈر اپنے رشتہ داروں کو ٹکٹ دے رہے ہیں ۔یوپی سمیت پوری ریاست میں ان کی وداعی یقینی ہے۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

امپھال، 30 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری منی پور سیٹ کے لیے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

سری نگر،29اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ بھاجپا موجودہ حالات سے گھبرا ئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے چرار شریف میں آستانہ عالیہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا عمر عبداللہ کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی یا الیکشن پروگرام کے سلسلے میں نہیں بلکہ صرف حاضری دینا آیا ہوں ۔

...مزید دیکھیں
ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست پر جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے مسٹر سورین مبینہ زمین گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً تین ماہ سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں یہ حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس معاملے اگلی سماعت کے لئے اگلے ہفتے لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے:  آپ

کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے: آپ

نئی دہلی، 29 اپریل ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل میں بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دہلی کے دو کروڑ عوام کی فکر ہے آپ کے لیڈر اور دہلی کابینہ کی وزیر آتشی سنگھ نے پیر کو تہاڑ جیل میں مسٹر کیجریوال کے ساتھ اپنی ملاقات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بھی انہیں اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے  انہوں نے کہا کہ جیل کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم اور محلہ کلینک کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ۔

...مزید دیکھیں
راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

لکھنؤ:29اپریل(یواین آئی) وزیر دفاع و مقامی ایم پی راجناتھ سنگھ نے پیر کو بی جے پی ہیڈکوارٹر سے روڈ شو نکالنےکے بعدلکھنؤ پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا راجناتھ نے کلکٹریٹ دفتر پہنچ کر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی و پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے وزیر دفاع نے مندر میں ماتھا ٹیکا ۔

...مزید دیکھیں
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم  کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی ، 29 /اپریل (یو این آئی ) مقدس سفر حج 2024 پر جانے والے عازمین کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے علاقہ وار دی جانے والی حج سے متعلق تربیت کے سلسلے میں دہلی سے بغیر محرم کے حج کے مقدس سفر حج پر جانے والی 34 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے29/اپریل2024کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر اس تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image