image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 09:39 Hrs(IST)
Regional

انڈیا گروپ کو عطیات کو مسترد کرنا چاہئے، پرہلاد نے راہل کو نشانہ بنایا

انڈیا گروپ کو عطیات کو مسترد کرنا چاہئے، پرہلاد نے راہل کو نشانہ بنایا

ہبلی 17 اپریل (یو این آئی) جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اپوزیشن کانگریس کے درمیان الیکٹورل بانڈ اسکیم پر رسہ کشی بڑھتی جارہی ہے اور اس تنازعہ پر بحث و تکرار اور الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے دونوں پارٹیاں لفظوں کی جنگ میں داخل ہو چکی ہیں مرکزی وزیر اور کرناٹک میں دھارواڑ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار پرہلاد جوشی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انڈیا گروپ نے انتخابی بانڈز کے ذریعے بی جے پی کے برابر عطیات حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو ملنے والے عطیات پر مسٹر گاندھی کی خاموشی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ انہیں عطیات کو مسترد کردینا چاہئے تھا۔
مسٹر جوشی نے کہا، "مسٹر راہل گاندھی نے انڈیا گروپ کو ملنے والے عطیات پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ ہم نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کیا ہے۔ کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو 1,600 کروڑ روپے سے زیادہ کا عطیہ ملا ہے۔ اگر بی جے پی کو فنڈز ملے ہیں تو انہیں بھی ملے ہیں۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں سوال کیا کہ انڈیا گروپ کو فنڈز حاصل کرنے میں کیا دلچسپی ہے اور وہ دوہرا معیار کیوں اپنا رہا ہے یا اسے چندہ مسترد کر دینا چاہیے تھا۔
اس سے پہلے آج اتر پردیش کے غازی آباد میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم کے آخری دن مسٹر گاندھی نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے انہیں کرپشن کاچیمپئن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'وزیراعظم کہتے ہیں کہ انتخابی بانڈ سیاست میں شفافیت کے لیے لائے گئے، لیکن اگر یہ سچ تھا تو سپریم کورٹ نے اس پر سوال کیوں اٹھائے۔ بی جے پی کو چندہ دینے والی کمپنیوں کے نام کیوں چھپائے گئے؟ ان کمپنیوں کو ہزاروں کروڑ روپے کے ٹھیکے ملتے ہیں اور پھر وہ کمپنی بی جے پی کو چندہ دیتی ہے۔ اسے سادہ زبان میں بھتہ خوری کہتے ہیں۔ درحقیقت الیکٹورل بانڈ دنیا کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے اور وزیراعظم کرپشن کے چیمپئن ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1525

خاص خبریں
منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

امپھال، 30 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری منی پور سیٹ کے لیے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

سری نگر،29اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ بھاجپا موجودہ حالات سے گھبرا ئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے چرار شریف میں آستانہ عالیہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا عمر عبداللہ کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی یا الیکشن پروگرام کے سلسلے میں نہیں بلکہ صرف حاضری دینا آیا ہوں ۔

...مزید دیکھیں
ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست پر جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے مسٹر سورین مبینہ زمین گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً تین ماہ سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں یہ حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس معاملے اگلی سماعت کے لئے اگلے ہفتے لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے:  آپ

کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے: آپ

نئی دہلی، 29 اپریل ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل میں بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دہلی کے دو کروڑ عوام کی فکر ہے آپ کے لیڈر اور دہلی کابینہ کی وزیر آتشی سنگھ نے پیر کو تہاڑ جیل میں مسٹر کیجریوال کے ساتھ اپنی ملاقات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بھی انہیں اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے  انہوں نے کہا کہ جیل کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم اور محلہ کلینک کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ۔

...مزید دیکھیں
راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

لکھنؤ:29اپریل(یواین آئی) وزیر دفاع و مقامی ایم پی راجناتھ سنگھ نے پیر کو بی جے پی ہیڈکوارٹر سے روڈ شو نکالنےکے بعدلکھنؤ پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا راجناتھ نے کلکٹریٹ دفتر پہنچ کر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی و پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے وزیر دفاع نے مندر میں ماتھا ٹیکا ۔

...مزید دیکھیں
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم  کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی ، 29 /اپریل (یو این آئی ) مقدس سفر حج 2024 پر جانے والے عازمین کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے علاقہ وار دی جانے والی حج سے متعلق تربیت کے سلسلے میں دہلی سے بغیر محرم کے حج کے مقدس سفر حج پر جانے والی 34 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے29/اپریل2024کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر اس تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image