image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 11:55 Hrs(IST)
Regional

ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کے لیے لمبی لائنوں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا

جے پور، 17 اپریل (یو این آئی) راجستھان میں 19 اپریل کو ہونے والے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے دوران جے پور لوک سبھا حلقہ کے تمام آٹھ اسمبلی حلقوں اور جے پور دیہی لوک سبھا حلقہ کے جھوٹواڑہ اسمبلی حلقہ کے ووٹروں کو گھر بیٹھے پولنگ بوتھ پر قطار میں موجود ووٹروں کی تعداد کے بارے میں معلومات دستیاب ہوں گی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نیلیما تکشک نے کہا کہ چیف الیکٹورل آفیسر پروین کمار گپتا کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے، ضلع الیکشن آفس، جے پور نے پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کی تعداد کی صحیح اور درست معلومات ووٹروں کو گھر بیٹھے فراہم کروانے کے لئے تیار ووٹ کیو ٹریکر ایپ کوزیادہ قابل رسائی اور عام آدمی کے استعمال کے لئے آسان بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع الیکشن دفتر، جے پور نے جے پور لوک سبھا حلقہ میں شامل ہوا محل، کشن پول، آدرش نگر، مالویہ نگر، سول لائنز، سانگانیر، بگرو، ودیادھر نگر سمیت کل آٹھ اسمبلی حلقوں اورجے پور دیہی لوک سبھا حلقہ میں شامل جھوٹوارہ اسمبلی کے ووٹروں کی سہولت کے لئے ووٹ کیو ٹریکر موبائیل جیسی اس اختراع کا آغاز کیا ہے۔
خاص خبریں
سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کا حلف نامہ، پتنجلی آیوروید-دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس کے لائسنس معطل

سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کا حلف نامہ، پتنجلی آیوروید-دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس کے لائسنس معطل

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد اتراکھنڈ حکومت نے دیویا فارمیسی اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے 14 مصنوعات کے مینوفیکچرنگ لائسنس کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی  آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 30 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش کے بھنڈ پارلیمانی حلقہ میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

امپھال، 30 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری منی پور سیٹ کے لیے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
کولمبیا میں فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ، نو فوجی ہلاک

کولمبیا میں فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ، نو فوجی ہلاک

بگوٹا، 30 اپریل (یو این آئی) شمالی کولمبیا میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام نو فوجی مارے گئے۔

...مزید دیکھیں
مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

سری نگر،29اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ بھاجپا موجودہ حالات سے گھبرا ئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے چرار شریف میں آستانہ عالیہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا عمر عبداللہ کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی یا الیکشن پروگرام کے سلسلے میں نہیں بلکہ صرف حاضری دینا آیا ہوں ۔

...مزید دیکھیں
ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست پر جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے مسٹر سورین مبینہ زمین گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً تین ماہ سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں یہ حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس معاملے اگلی سماعت کے لئے اگلے ہفتے لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image