image
Wednesday, May 1 2024 | Time 16:35 Hrs(IST)
Regional

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو غلام نبی آزاد کے لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ پارٹی کے لیڈر میاں الطاف احمد کے ہمراہ تھے جنہوں نے اس سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔
غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے پر پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: 'اس پر کوئی حیرانگی نہیں ہے ہمیں معلوم تھا کہ وہ میدان نہیں ہوں گے جب وہ ڈوڈہ سے میدان میں نہیں تھے تو اننت ناگ سے کہاں سے ہوتے'۔
وزیر داخلہ کے جموں میں ایک ریلی سے حالیہ خطاب جس میں انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو نوجوانوں کو بندوق تھمانے کا ذمہ دار ٹھہرایا، کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا: 'جہاں تک وزیر داخلہ کے اس بیان کا تعلق ہے تو یہاں بندوق کا کلچر کہاں سے آیا یہ ہم سب جانتے ہیں'۔انہوں نے کہا کہ بندوق سے کسی پارٹی کو اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا نیشنل کانفرنس کو پہنچا'۔ان کا کہنا تھا: 'ہمارے قریب چار ہزار سینئر کارکن، عہدیدار وغیرہ اس بندوق کا شکار ہوئے اگر یہ قربانی وزیر داخلہ صاحب کو نظر نہیں آتی ہے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں'۔
کانگریس لیڈر غلام احمد میر کا شکریہ کرتے ہوئے موصوف نائب صدر نے کہا: 'میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب کی طرف سے میر صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو دلی سے یہاں آئے ان کی آج یہاں موجودگی ضروری تھی'۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ باقی پارٹیوں کی مدد سے میاں الطاف احمد اس سیٹ پر اچھی کامیابی حاصل کریں گے۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
دھنکھڑ نے گجرات اور مہاراشٹر کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد دی

دھنکھڑ نے گجرات اور مہاراشٹر کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے مہاراشٹر اور گجرات کے باشندوں کو ان کے ریاستی یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کووڈ کے ٹیکے سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن، ضمنی اثرات کی تحقیقات کا مطالبہ

کووڈ کے ٹیکے سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن، ضمنی اثرات کی تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) کورونا کی خوفناک بیماری کی رو تھام کے لئے تیارکردہ کوویشیلڈ ویکسین کے مضر اثرات کی جانچ کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو بدھ کے روز ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی، دہلی کے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا اور طلباء کو بحفاظت گھر بھیج دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 01 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی-این سی آر کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

دہلی-این سی آر کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد بدھ کو دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
عالمی یوم مزدرو: منوج سنہا کی محنت کشوں کو مبارک باد

عالمی یوم مزدرو: منوج سنہا کی محنت کشوں کو مبارک باد

سری نگر، یکم مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز 'عالمی یوم مزدور' کے موقع پر یونین ٹریٹری کے تمام محنت کشوں کو مبارک باد پیش کی۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

سری نگر، یکم مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں

اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد رنجیت چوٹالہ کے وزیر رہنے پر سوال اٹھ رہے ہیں

01 May 2024 | 4:35 PM

چنڈی گڑھ، یکم مئی (یو این آئی) ہریانہ کی حصار لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار رنجیت چوٹالہ نے قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور ہونے کے باوجود وزارت کے عہدے پر برقراررہنے پر آرٹی آئی کارکن اور پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جج ہیمنت کمار نے سوال اٹھایا ہے۔

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image