RegionalPosted at: Apr 19 2024 10:24AM اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع
دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔
آج ہونے والی ووٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ بھی میدان میں ہیں۔ وہ اپنی سابقہ سیٹ نینی تال، ادھم سنگھ نگر سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔
سخت سیکورٹی کے درمیان ریاست کی سبھی سیٹوں پر شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ تمام ووٹر جو شام 5 بجے تک اپنے پولنگ کے مقام پر داخل ہوں گے وہ ووٹ ڈال سکیں گے۔ ووٹر آئی ڈی کے علاوہ 12 دیگر دستاویزات بھی ووٹ ڈالنے کے لیے استعمال کیے جا سکتےئ ہیں۔
ووٹنگ شروع ہونے سے قبل تمام امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ماک پول کرایا گیا۔ ریاست میں کل 83,37,914 ووٹر 55 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
اس بار الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کو 75 فیصد تک بڑھانے کا ہدف رکھا ہے۔ سال 2019 میں یہاں 61.50 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ پانچوں سیٹوں پر آج ووٹنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ ریاست میں 1,365 کریٹکل پولنگ بوتھ اور 809 ولنریبل پولنگ بوتھس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کریٹکل بوتھوں پر حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ولنریبل بوتھ وہ ہیں جہاں گزشتہ انتخابات میں کوئی پرتشدد واقعہ پیش آیا ہو۔ ان پولنگ اسٹیشنوں پر مناسب نفری کا بندوبست کیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔