image
Thursday, May 2 2024 | Time 15:48 Hrs(IST)
Regional

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ امریکہ میں کسانوں کے لئے یوریا 3,000 روپے فی بوری میں دستیاب ہے، ہم اسے ہندوستان میں کسانوں کو 300 روپے میں دستیاب کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک اور اتر پردیش کو بہت آگے لے جانا ہے، لیکن انڈیا اتحاد کی ساری طاقت دیہاتوں اور دیہی علاقوں کو پسماندہ کرنے میں صرف کی جاتی ہے، اس سوچ کی وجہ سے امروہہ اور مغربی اتر پردیش جیسے علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مسٹر مودی نے کہاکہ ’’انڈیا اتحاد کے لوگ سناتن سے نفرت کرتے ہیں۔ میں نے شری کرشن کی اصلی دوارکا کی پوجا کی جو سمندر میں واقع ہے، لیکن کانگریس کے شہزادے کہتے ہیں کہ سمندر میں پوجا کرنے کے لائق کوئی چیز نہیں ہے۔ یہ لوگ صرف ووٹ بینک کی خاطر ہزاروں سالوں سے چلے آرہے ہمارے عقیدے کو مسترد کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ 'ایک بار پھر اتر پردیش میں دو شہزادوں (راہل گاندھی اور اکھلیش یادو) کی اداکاری والی فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ حالانکہ انہیں پہلے بھی مسترد کیا گیا ہے، یہ لوگ اپنے سر پر اقربا پروری، بدعنوانی اور خوشامد کی ٹوکری لے کر اتر پردیش کے لوگوں سے ووٹ مانگنے نکلے ہیں۔ وہ ہندوستان کے عقیدے پر حملہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ دونوں پارٹیوں (ایس پی-کانگریس) نے رام للا کے پران پرتسٹھا کی دعوت کو ٹھکرا دیا تھا۔ آج جب پورا ملک رام میں ڈوبا ہوا ہے، تب سماج وادی پارٹی کے لوگ جو خود کو یدوونشی کہتے ہیں، سرعام رام کے بھکتوں کو منافق کہتے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

کولہاپور، 02 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مراٹھا شترپ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی-ایس پی) کے سپریمو شرد پوار کو ان کے ہی آبائی حلقہ میں 'بھٹکتی آتما' کہہ کر طنز کرنے کے بعد مسٹر پوار نے جمعرات کو کہا کہ مسٹر نریندر مودی کی وجہ سے وزارت عظمیٰ کا وقار داغدار ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی فلسطین کی  کوشش پر نظرثانی کرنے کی  ہندوستان کو امید

اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی فلسطین کی کوشش پر نظرثانی کرنے کی ہندوستان کو امید

نئی دہلی/نیویارک، 02 مئی (یو این آئی) غزہ میں جاری تنازعہ اور امریکی ویٹو کے بعد ہندوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کے لیے فلسطین کی کوشش پر دوبارہ غور کیا جائے گا اور دیگر اراکین اس کی حمایت کریں گے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے ویٹو کے استعمال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے بہرحال نوٹ کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کو مذکورہ ویٹو کی وجہ سے سلامتی کونسل نے منظور نہیں کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
ادھوٹھاکرے نے مودی پر تنقید کی

ادھوٹھاکرے نے مودی پر تنقید کی

کولہاپور، 02 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شیوسینا (ٹھاکرے) کو جعلی کہنے جیسے بیانات دے کر ملک کے عدالتی نظام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں مسٹر ٹھاکرے بدھ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) (شرد پوار دھڑے) کے سربراہ شرد پوار کی موجودگی میں شہر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے  انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی اپنے 'فرضی' بیان کے مطابق زیر التوا کیس پر عدالت کے فیصلے کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مرمو 6 مئی کو ہماچل میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی

مرمو 6 مئی کو ہماچل میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی

دھرم شالہ، 02 مئی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 6 مئی کو یہاں ہماچل پردیش میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کریں گی محترمہ مرمو کانووکیشن تقریب میں 709 طلباء کو ڈگریاں عطا کریں گی قبل ازیں، وائس چانسلر آچاریہ ست پرکاش بنسل نے بدھ کےروز کانووکیشن تقریب کے مقام کا معائنہ کیا اور یونیورسٹی کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ پروگرام کی کامیابی کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔

...مزید دیکھیں
ہم پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں: عمر عبداللہ

ہم پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں: عمر عبداللہ

سری نگر، 2 مئی (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس لڑائی میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ ہمارے ساتھ اور بھی دوست ہیں ن کا الزام تھا کہ بی جے پی اور اس کے سٹار پرچارک مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو بارہمولہ میں کاغذات نامزدگی دائر کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا:بلنکن

امریکہ شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا:بلنکن

واشنگٹن، 02 مئی (یواین آئی) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا اور کہا کہ ہم نے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی کرینگے العربیہ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ کےساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حماس کو موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور غزہ پر ایک معاہدے تک پہنچنے کی موجودہ تجویز کو قبول کرلے۔

...مزید دیکھیں
سات ہزار سے زائد لوگوں نے یوگا کیا

سات ہزار سے زائد لوگوں نے یوگا کیا

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی)یوگا کے بین الاقوامی دن سے 50 دن پہلے آج گجرات کے سورت میں سات ہزار سے زیادہ لوگوں نے ایک ساتھ یوگا کیا مرکزی وزارت آیوش نے یہاں مطلع کیا کہ اس یوگا مشق میں سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا کے ساتھ ساتھ، آیوش کی وزارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ستیہ جیت پال، نئی دہلی کے انٹر یونیورسٹی ایکسلریٹر سنٹر کے ڈائریکٹر اور انٹر یونیورسٹی سنٹر فار یوگک سائنسز بنگلورو کے پروفیسر اویناش چندر پانڈے اور مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) کے ڈائریکٹر ویدیا ڈاکٹر کاشی ناتھ سمگنڈی بھی موجود تھے۔

...مزید دیکھیں
اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی فلسطین کی  کوشش پر نظرثانی کرنے کی  ہندوستان کو امید

اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی فلسطین کی کوشش پر نظرثانی کرنے کی ہندوستان کو امید

02 May 2024 | 3:23 PM

نئی دہلی/نیویارک، 02 مئی (یو این آئی) غزہ میں جاری تنازعہ اور امریکی ویٹو کے بعد ہندوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کے لیے فلسطین کی کوشش پر دوبارہ غور کیا جائے گا اور دیگر اراکین اس کی حمایت کریں گے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے ویٹو کے استعمال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے بہرحال نوٹ کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کو مذکورہ ویٹو کی وجہ سے سلامتی کونسل نے منظور نہیں کیا تھا۔ میں یہاں سب سے پہلے یہ کہنا چاہوں گی کہ ہندوستان کے دیرینہ موقف کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں امید ہے کہ مناسب وقت پر اس پر نظر ثانی کی جائے گی اور اقوام متحدہ کا رکن بننے کے لیے فلسطین کی کوششوں کی حمایت کی جائے گی۔

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

image