image
Thursday, May 2 2024 | Time 09:55 Hrs(IST)
Regional

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔ جس سیاحت کی بات یہ لوگ آج کل کرتے ہیں اُس کا جتنا بھی تھوڑا بہت ڈھانچہ ہے وہ ہماری حکومت نے وہاں کھڑا کیا ہے ۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم سے جتنا ہوسکا ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی یہاں تک کہ2014کے الیکشن کے پاس جب ہمیں محض ایک ڈپٹی سپیکر بنانے کا موقع فراہم ہوا تو ہم نے نذیر احمد خان گریزی کو صرف اس لئے چُنا تاکہ وہ گریز کے عوام کیلئے کام کرسکیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر بھاجپا والوں نے کہیں اور پر ٹنل نہیں بنائی ہوتی تو مجھے گریز کیلئے ٹنل نہ بنانے کا گلہ نہیں ہوتا لیکن اسی بھاجپا حکومت نے ایسی سڑکوں کیلئے ٹنل بنائے جو سال بھر کھلے رہتے ہیں لیکن گریز کی ٹنل کو یکسر نظرانداز کردیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ گریز میں اگر خوبصورتی کی کوئی کمی نہیں لیکن وہاں کے عوام کے تکالیف بھی بہت ہیں، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر مجھے پارلیمنٹ میں شمالی کشمیر کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا تو میں پارلیمنٹ میں اُس وقت تک گریز ، گریز کے ٹنل اور گریز کے عوام کے مطالبات کو اُجاگر کرتا رہوں گا جب تک نہ مرکزی حکومت اس کیلئے قائل ہوجائے گی۔
ان کے مطابق بھاجپا اور اس کی پراکسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اس الیکشن میں بی جے پی نے اُمیدوار نہیں اُتار ہیں لیکن میدان کھلا نہیں چھوڑاہے، درپردہ طور پر لوگوں کی مدد کی جارہی ہے، ضرورت اس بات ہے کہ ہم دیکھیں کہ بھاجپا والے کس کی مدد کررہے ہیں، بھاجپا کے لوگ کس کو ووٹ ڈال رہے ہیں، اسی سے پتہ چل جائے گا کہ کس کس کی ملی بھگت چل رہی ہے اور کون جموں و کشمیر کیخلاف سازشوں ،یہاں کی آواز کو کمزور اور سیاسی سازشوں کا کامیاب بنانے میں بی جے پی کی مدد کررہا ہے۔
عمر عبداللہ نے پارٹی ورکروں اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ راستہ کھلتے ہی گریز کا رُخ کریں اور پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات کی تیاری بھی شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ خدا نے چاہا تو میں آپ کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کروں اور نذیر گریزی آپ کی اسمبلی میں نمائندگی کریں گے اور ہم دونوں مل کر دن رات لگاکر آپ کے خواہشات، احساسات اور جذبات کی ترجمانی کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے مطالبات کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
یو این آئی-ارشید بٹ

خاص خبریں

نانداسی پولنگ اسٹیشن پر صبح 7 بجے دوبارہ پولنگ شروع

اجمیر 02 مئی ( یواین آئی ) راجستھان میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت اجمیر پارلیمانی حلقہ کے لیے مسودا اسمبلی حلقہ کے نندسی گاؤں کے بوتھ نمبر 195 پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جمعرات کی صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

ادھوٹھاکرے نے مودی پر تنقید کی

کولہاپور، 02 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شیوسینا (ٹھاکرے) کو جعلی کہنے جیسے بیانات دے کر ملک کے عدالتی نظام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

چین میں سڑک دھنس جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی

گوانگژو، 02 مئی (یو این آئی) جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں ایک ایکسپریس وےکا کچھ حصہ دھنس جانےسے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

پاپوا نیو گنی میں زلزلہ

ہانگ کانگ، 02 مئی (یو این آئی) پاپوا نیو گنی کے جنوب مشرقی حصے میں 101 کلومیٹر دور کمبے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

پیرو میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے

بیجنگ، 02 مئی (یو این آئی) وسطی پیرو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میزائل پر مبنی ا سمارٹ ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

میزائل پر مبنی ا سمارٹ ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کو نئی پیڑھی کے میزائل پر مبنی لائٹ اسمارٹ ٹارپیڈو سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ سے کیے گئے اس ٹیسٹ سے بحریہ کی اینٹی سب میرین وارفیئر صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اب بحریہ اس سسٹم کے ذریعے روایتی رینج سے زیادہ فاصلے پر حملہ کر سکے گی  اسے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 01 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح مودی ان واقعات پر خاموش ہیں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کرناٹک میں سب کچھ جاننے کے باوجود انہوں نے جنسی استحصال کے ملزم کے لیے عوام سے ووٹ مانگے۔

...مزید دیکھیں

نانداسی پولنگ اسٹیشن پر صبح 7 بجے دوبارہ پولنگ شروع

02 May 2024 | 9:30 AM

اجمیر 02 مئی ( یواین آئی ) راجستھان میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت اجمیر پارلیمانی حلقہ کے لیے مسودا اسمبلی حلقہ کے نندسی گاؤں کے بوتھ نمبر 195 پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جمعرات کی صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی۔

image