image
Friday, May 3 2024 | Time 12:02 Hrs(IST)
Regional

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔
چیف الیکٹورل افسر جموں و کشمیر کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اودھم لوک سبھا سیٹ کے لئے مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے ضلع وار ووٹنگ شرح کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اودھم میں 70.76 فیصد، ضلع ڈوڈہ میں66.42 فیصد، ضلع کٹھوعہ میں 70.06 فیصد، ضلع رام بن میں 62.42 فیصد اور ضلع کشتواڑ میں67.75 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔اس لوک سبھا نسشت کے لئے ہموار پولنگ کو یقینی بنانے کے کئے 2 ہزار 6 سو 37 پولنگ مراکز قائم کئے تھے۔
حکام کے مطابق پولنگ کے پر امن اور احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے 11 ہزار پولنگ اسٹاف کو تعینات کیا گیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ حلقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔اس حلقے کی پولنگ کے لئے زائد از 16.23 لاکھ رائے دہندگان حق رائے دہی کے اہل تھے۔
اس لوک سبھا نشست کے لئے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ سمیت 12 امید وار میدان میں تھے جن میں سابق رکن پارلیمان چودھری لال سنگھ اور ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی کے جی ایم سروری بھی قابل ذکر ہیں جبکہ 6 آزاد امیدا وار بھی اپنی قسمت آزما رہے تھے۔
پانچ اضلاع کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، اودھم پور اور کٹھوعہ پر محیط اودھم لوک سبھا سیٹ 18 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے۔
دریں اثنا چیف الیکٹورل افسر جموں وکشمیر پی کے پولے نے برستی بارش کے باوجود ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ مراکز پر پہنچنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے پولنگ اسٹاف کی پولنگ اور سیکورٹی فورسز کی پولنگ کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کی کاوشوں کی سراہنا کی۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی جموں لوک سبھا سیٹ کے لئے 26 اپریل کو پولنگ ہوگی جبکہ اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے سری نگر سیٹ کے لئے 7 مئی، سری نگر کے لئے 13 مئی اور بارہمولہ سیٹ کے لئے 20 مئی کو پولنگ ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ اور ریاست کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے بعد جموں وکشمیر میں پہلی بار پولنگ ہو رہی ہے۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
مودی بنگال میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے

مودی بنگال میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے

کولکاتہ، 3 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو مغربی بنگال کے تین اضلاع میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گے

راہل گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گے

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) کانگریس نے گاندھی خاندان کے روایتی لوک سبھا پارلیمانی حلقہ اتر پردیش کے رائے بریلی اور امیٹھی کو لے کراٹھ رہے سوالات کو ختم کرتے ہوئے آج پارٹی لیڈر راہل گاندھی کو رائے بریلی سے بھی انتخابی میدان میں اتاردیا۔

...مزید دیکھیں
بھوپال میں یادو کا روڈ شو، شرما کی حمایت میں ووٹ کی اپیل

بھوپال میں یادو کا روڈ شو، شرما کی حمایت میں ووٹ کی اپیل

بھوپال، 3 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار آلوک شرما کی حمایت میں نریلا اسمبلی میں روڈ شو کیا اور اس کے بعد انہوں نے عام اجلاس میں شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
برازیل میں طوفان سے 29 افراد ہلاک

برازیل میں طوفان سے 29 افراد ہلاک

ساؤ پالو، 3 مئی (یو این آئی) برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ کے اوڑی میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر

بارہمولہ کے اوڑی میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر

سری نگر، 3 مئی (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
کرغزستان میں منی ٹرک حادثہ میں 31 بچے زخمی

کرغزستان میں منی ٹرک حادثہ میں 31 بچے زخمی

بشکیک، 3 مئی (یو این آئی) جنوبی کرغزستان میں جمعرات کو ایک تقریب کے دوران ایک منی ٹرک پہاڑی سے نیچے گرنے سے کم از کم 31 بچے زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
کرماڈیک جزائر میں 5.3 شدت کا زلزلہ

کرماڈیک جزائر میں 5.3 شدت کا زلزلہ

بیجنگ، 3 مئی (یو این آئی) کرماڈیک جزائر کے جنوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گے

راہل گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گے

03 May 2024 | 10:18 AM

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) کانگریس نے گاندھی خاندان کے روایتی لوک سبھا پارلیمانی حلقہ اتر پردیش کے رائے بریلی اور امیٹھی کو لے کراٹھ رہے سوالات کو ختم کرتے ہوئے آج پارٹی لیڈر راہل گاندھی کو رائے بریلی سے بھی انتخابی میدان میں اتاردیا۔

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان کو ایک رن سے شکست دی

02 May 2024 | 11:47 PM

حیدرآباد، 02 مئی (یو این آئی) نتیش کمار ریڈی (76) اور ٹریوس ہیڈ (58) کی شاندار نصف سنچریوں اور اپنے گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 50ویں میچ میں جمعرات کو راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی ۔

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image