image
Wednesday, May 22 2024 | Time 22:07 Hrs(IST)
Regional

سوپور میں دریائے جہلم سے لاش برآمد

سری نگر،20اپریل(یو این آئی)شمالی کشمیر کے سوپور میں ہفتے کے روز دریائے جہلم سے لاپتہ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر کی صبح سوپور میں چند مقامی افراد نے دریائے جہلم میں ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت محمد مقبول میر ساکن موہن پورہ سوپور کے بطور کی۔
خاص خبریں
کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے:مودی

کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے:مودی

بستی:22مئی(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور ایس پی کو سبق سکھانے کی اپیل کرتے ہوئے بدھ کو ایک ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے جبکہ ایس پی بھی دلتوں پچھڑوں کی مخالفت میں کانگریس کے ساتھ کھڑی ہے۔

...مزید دیکھیں
مقررہ وقت میں اپیل پر سماعت مکمل نہیں کئے جانے پر سپریم کورٹ برہم،سپریم کورٹ کامقدمہ کا اسٹیٹس طلب

مقررہ وقت میں اپیل پر سماعت مکمل نہیں کئے جانے پر سپریم کورٹ برہم،سپریم کورٹ کامقدمہ کا اسٹیٹس طلب

نئی دہلی ، 22 مئی (یو این آئی) دہشت گردی کے الزامات کے تحت گذشتہ اٹھارہ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ایک مسلم شخص کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سپریم ر ٹ میں گذشتہ دنوں سماعت عمل میں آئی جس کے دوران سپریم کورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا کہ لکھنو ہائی کورٹ کو خصوصی حکم دیئے جانے کے باوجود ملزم کی اپیل پر مقررہ مدت میں سماعت مکمل نہیں کی گئی۔

...مزید دیکھیں
25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے دہلی میٹرو سروس

25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے دہلی میٹرو سروس

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) لوک سبھا کے پانچویں مرحلے میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے دہلی میٹرو خدمات قومی دارالحکومت میں 25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے شروع ہو جائیں گی دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے بدھ کو یہ اطلاع دی ڈی ایم آر سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈیوٹی کے لئے تعینات ملازمین اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سواتی مالیوال کیس توجہ ہٹانے کی کوشش: تھرور

سواتی مالیوال کیس توجہ ہٹانے کی کوشش: تھرور

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کی راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال پر حملہ کے معاملے میں سیاست کی جا رہی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت اسے مسئلہ بنا کر حقیقت سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس لیڈر ششی تھرور نے بدھ کو یہاں دہلی پردیش کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کا بیان کافی ہے اور بی جے پی اس مسئلہ کو اٹھا کر توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
مغربی بنگال میں 2011کے بعد جاری تمام اوبی سی سرٹیفکٹ کو کلکتہ ہائی کورٹ نے منسوخ کردیا

مغربی بنگال میں 2011کے بعد جاری تمام اوبی سی سرٹیفکٹ کو کلکتہ ہائی کورٹ نے منسوخ کردیا

کلکتہ 22مئی (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے 2011میں ترنمو ل کانگریس کے حکومت آنے کے بعد جاری کئے گئے تمام اوبی سی سرٹیفکٹ کو منسوخ کردیا ہے عدالت نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت نے اوبی سی سرٹیفکٹ قواعد وضوابط کے تحت جاری نہیں کئے کلکتہ ہائی کورٹ نے بدھ کو کہا کہ اس فیصلے کے بعد منسوخ شدہ سرٹیفکیٹ کسی بھی ملازمت کے عمل میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

...مزید دیکھیں
موجودہ لوک سبھا  الیکشن میں الیکشن کمیشن کا کردار انتہائی تشویشناک: شیوانند تیواری

موجودہ لوک سبھا الیکشن میں الیکشن کمیشن کا کردار انتہائی تشویشناک: شیوانند تیواری

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی معتبریت پر سوال اٹھاتےہوئے معروف سماج وادی اور سیاسی رہنما شیوانند تیواری نے دعوی کیا ہے کہ اس الیکشن میں الیکشن کمیشن کا کردار انتہائی تشویشناک ہے  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی پارٹی کے رہنماؤں نے جس طرح ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اس پر الیکشن کمیشن کی خاموشی باعث تشویش ہے۔

...مزید دیکھیں
ابراہیم رئیسی کے صدرمملکت ہونے کے باوجودان کے اندرتواضع اورانکساری قابل  دید تھی۔ ڈاکٹر ایرج الہی

ابراہیم رئیسی کے صدرمملکت ہونے کے باوجودان کے اندرتواضع اورانکساری قابل دید تھی۔ ڈاکٹر ایرج الہی

نئی دہلی،22مئی (یو این آئی) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرآیت اللہ ابراہیم رئیسی،وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان ودیگرشہدائے زبردست دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہٰی نے کہا کہ جو اپنے گھر سے نکلتا ہے اورخداکی راہ میں ہجرت کرتاہے اورسفر میں اس کی موت ہوجاتی ہے س کا اجر اللہ کے نزدیک بہت زیادہ ہے یہ بات انہوں نے یہاں ایران کلچرہاؤس میں تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

...مزید دیکھیں

نارتھ بلاک کو بم سے اڑانے کی دھمکی والی ای میل فرضی

22 May 2024 | 9:48 PM

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) راجدھانی دہلی کے اسکولوں اور اسپتالوں کے بعد اب دہلی میں اقتدار اور سیکورٹی کا اہم ستون مانے جانے والے نارتھ بلاک میں بدھ کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی تاہم عمارت کی جانچ کے بعد پولیس کی ای میل کو فرضی قرار دے دیا گیا۔

image